کیا "مالک " فلم کسی نے دیکھی ہے؟

arifkarim

معطل
بات تو یہ بھی ٹھیک ہی ہے ۔ لیکن میرا کہنا یہ ہے کہ مسئلہ قانون کی بے بسی کا ہوا نہ جمہوریت کا نہ آمریت کا اور نہ صدارت کا ۔
قانون بے بس اسلئے ہے کیونکہ حکمران اپنی مرضی کے قوانین بناتے ہیں صرف اپنے فائدے کیلئے۔ اور جن پر عمل درآمد کرنےکا دل نہیں کرتا ان قوانین کو یا تو ختم کر دیتے ہیں یا سیاسی انتقام کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ اب حکمران آمر ہوں یا جمہوری سب کا یہی حال ہے۔
 

arifkarim

معطل
عمران خان کرکٹ میں ہمارے ہیرو ہیں، لیکن کیا کوئی اس بات سے انکار کرسکتا ہے کہ انہوں نے کرکٹ میں سیاست اور تعصب کا بول بالا کیا؟

وہ بہت اچھے انسان ہیں، شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی یقیناً ان کے بڑے کارہائے نمایاں ہیں، لیکن سیاست میں سول نافرمانی کی تحریک، پی ٹی وی سمیت دیگر قومی اداروں پر حملے اور اعلیٰ عدلیہ کے بنائے ہوئے کمیشن کے فیصلوں کو نہ ماننا اور ججوں کو برا بھلا کہنا، یقیناً ان کے برے فیصلوں میں شمار ہوتے ہیں۔

نیز الیکٹیبل کے نام پر اپنے ارد گرد کرپٹ لوگوں کو جمع کرنا بھی دانش مندی نہیں۔ اس بات کو بھی لوگ مدتوں نہیں بھولیں گے کہ اپنے ہی بنائے ہوئے انٹرا پارٹی کمیشن کے صحیح فیصلوں کو نہ صرف ردی کی ٹوکری میں ڈالا بلکہ ایک صحیح جج کو ہی پارٹی میں غیر فعال کردیا۔

جی متفق! عمران خان کا رویہ بھی آمرانہ ہے جمہوری نہیں ہے۔ اپنے ارد گرد اشرافیہ کے ٹولے کو جمع کرکے پتا نہیں کونسا جمہوری انقلاب یا تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔
 
میں نے تو کہیں بھی خوشی یا غم کی بات نہیں کی۔ حکومتی بین کے تناظر میں قادیانیت کی مثال دی تھی۔ جسے کچھ مذہبی عناصر نے ٹگر کیا اور وہ اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد اس دھاگے میں بنا کر بیٹھ گئے۔ جہاں جاکر دیگر ممبران نے نمازیں پڑھنا شروع کر دیں۔ :)
جی جی مجھے نظر آگیا تھا اسی لیئے کہا تھا کہ موضوع سے ہٹنا ایک غیر مناسب عمل ہے ۔ اسی لیئے عرض کیا تھا کہ جب پہلے ہی طے ہو چکا ہے کہ مرزائی الگ مذہب والی قوم ہے تو مزید یہ موضوع اس لڑی میں قابل بحث ہی نہیں رہتا دوسری بات قادیانیت بین کب ہوئی ہے۔ انہیں تو صرف انکی جگہ دکھائی گئی تھی اب اسے کچھ کج فہم بین سمجھیں تو انکی سوچ کا قصور ہے حقیقت تو یہی ہے باقی مالک مووی کی بات کریں یار یہ کن رولوں میں پڑ گئے ہیں سارے کے سارے۔۔۔
 

شہزاد وحید

محفلین
قوم باشعور تو تب بنے گی نا جب نظام تعلیم با شعور لوگوں کے ہاتھ میں ہوگا۔ مذہبی ٹولے کے ہاتھ میں نظام تعلیم دینے کے بعد وہاں سے ممتاز قادری جیسے جہادی ہی نکلیں گے۔ ذیل میں خیبرپختونخواہ کی ۷ویں جماعت کی کتاب کے چند اوراق:
C51512C6-AB50-4BB9-BBBF-8A21687D3F79.jpg

BA4426F6-5DC0-4D59-80E3-9C6BA9DCE5FA.jpg

85A2648D-7737-4B5F-BD83-1988C07BBE2A.jpg

C1F8BDE1-B5E9-4535-842F-0F385F7927B1.jpg

0DCAFEE9-99DC-4A61-996E-FEDA74637C8B.jpg

اسے پڑھیں اور سر دھنیے کہ پڑھے لکھے طبقے سے بھی بہتری کی کوئی امید نہیں۔


عمران کی شخصیت میں کافی تضادات ہیں گو کہ انگریزی محاورہ کے مطابق آپ انہیں دو بروں میں کم برا کہہ سکتے ہیں۔ باقی تحریک انصاف کا ایجنڈا مثبت ہے اور مفاد پرست نہیں ہے۔ وہ الگ بات ہے کہ ایک مذہبی جماعت سے مخلوط حکومت کی وجہ سے اسکے صوبے میں اختیارات محدود ہیں۔
کوئی حال نہیں ویسے، ساتویں کلاس کے بچوں کو سر تن سے جدا کرنے کی باتیں بتائی جا رہی ہیں۔
 
میں نے یہ فلم پوری کی پوری مشہوریوں میں دیکھی ہے... بارہ سے پندرہ منٹ لگے تھے.... اب ڈاؤن لوڈ کدھر سے ہو من مسکین نہ داری
 
نیٹ پر تو ابھی شاید دستیاب نہیں ہو گی. سینما میں ریلیز ہوئی تھی اور میں نے سینما میں ہی دیکھی تھی. پھر کچھ دن بعد ہی پابندی لگ گئی.
میرے خیال میں تو یہ نیٹ پر دستیاب ہو گی افطاری کے بعد فارغ ہو کر ڈھونڈتی ہوں
 
Top