کاشف اختر
لائبریرین
احباب ! میری ایک تجویز جس پر خود میں نے بھی زیادہ غور نہیں کیا ، یہ ہے کہ جس طرح ریختہ ڈاٹ کام پر بروقت ہر لفظ کے ترجمے کی سہولت موجود ہے کہ جس مشکل لفظ کے معنی دریافت کرنے ہوں ،اس لفظ پر کلک کرکے اس کے معنی معلوم کئے جاسکتے ہیں ۔ کیا محفل پر اس فیچر کا اضافہ ممکن ہے ؟
اس سے میرے ناقص خیال میں محفل کی افادیت دو آتشہ ہوجائے گی ،اور مبتدین کیلئے کم سے کم وقت میں اردو کو بہتر سے بہتر طریقے پر سیکھنے کے سہل مواقع فراہم ہوسکتے ہیں ! اس لئے کہ ہرمقام پر ڈکشنریوں سے رجوع کافی دقت طلب امر ہے ، اکثر احباب وہ ہوتے ہیں جن کے پاس اردو ٹو اردو ڈکشنری موجود نہیں ہوتی ، شعرا کمیٹی اس سے مستثنی ہے،اور اگر لغت پاس موجود بھی ہو تو بروقت متعلقہ لفظ کی تلاش کافی مشکل کام ہے ۔ پھر اگر مضمون میں لکھے گئے اکثر الفاظ کا رخ قاری کے سر سے بالا نشیں مقام کی جانب ہو تو کیا کہنے ! لغت کی جانب رجوع کا ارادہ بھی مشکل ہوجاتا ہے ،بہر ِ حال ہم نے بہر طور پطرس صاحب کے ہوسٹل میں قیام کی افادیت کی طرح ، اس فیچر کی افادیت و ضرورت پر کافی معقول دلیلیں پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔ امید ہے یہ تجویز مضحکہ خیز ثابت ہونے کے بجائے اراکین کیلئے ایک لمحۂ فکریہ ثابت ہوسکے گی ۔
گو کہ اس سہولت پر محفل کی بہتری و کلی افادیت کا انحصار نہیں کہ محفل، معیاری اور عمدہ مواد کی فراہمی کے باعث ،مذکورہ سہولت کے بغیر بھی اپنی مثال نہیں رکھتی ۔ تاہم اس سے اردو دوست طبقے کیلئے اردو کے مزید رجحان و شوق اور اردو ترقی کی راہیں کھل سکتی ہیں ۔