کیا محفل کی دوسرے سرور پر منتقلی مکمل ہے؟

arifkarim

معطل
ابھی محفل چیتے کی رفتار سے دوڑ رہی ہے۔ کیا یہ میرا شک ہے یا واقعتا اسکی رفتار تیز ہوئی ہے؟
 

محمداحمد

لائبریرین
بالکل عارف بھائی اس وقت تو ایسا ہی ہے اور محفل بہت ہی اچھی چل رہی ہے۔ لیکن کچھ دیر پہلے تک پرانے مسائل تھے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ تو زیک ہی بتائیں گے کہ محفل کو نئی زندگی ملی ہے یا پھر سائٹ ڈاؤن ہونے سے پہلے شمع کا آخری شعلہ بھڑک رہا ہے۔ :)
 

arifkarim

معطل
یہ تو زیک ہی بتائیں گے کہ محفل کو نئی زندگی ملی ہے یا پھر سائٹ ڈاؤن ہونے سے پہلے شمع کا آخری شعلہ بھڑک رہا ہے۔ :)

ویسے ابھی کچھ دیر پہلے تک سائٹ ڈاون تھی۔ میں سمجھا منتقلی ہو رہی ہے۔ اب واپس آیا ہوں تو پتہ ہی نہیں چل رہا کہ محفل پر موجود ہوں۔ :)
 

زیک

مسافر
عار آپ کے اس تھریڈ شروع کرنے سے ذرا پہلے ہی ڈیٹابیس منتقل ہوئے ہیں نئے ورچوئل پرائیویٹ سرور پر۔
 
Top