arifkarim
معطل
میں عموماً محفل کو ونڈوز انٹرنیٹ ایکسپلورر میں کھولتا ہوں کیونکہ وہاں اردو نستعلیق بہت دلکش دکھائی دیتی ہے۔ چونکہ میرا اپنا ذاتی کیبورڈ بھی ہے، یوں میں اردو ٹائپ کرتے وقت اسکو بھی منتخب کر لیتا ہوں۔ مجھے آج تک یہاں اس طرح اردو ٹائپ کرنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئی۔ آج اچانک کچھ کیبورڈ کے بٹنوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ جیسے b، شفٹ + ، اور شفٹ + ۔ شامل ہیں۔ جب میں یہ کنجیاں کیبورڈ پر دباتا ہوں تو انکی درست قدر ظاہر نہیں ہوتی۔ یاد رہے کہ ایسا صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر 10 میں ہورہا ہے۔ ہو سکتا ہے پرانی ورژنز کیساتھ بھی یہی مسئلہ ہو۔ پلیز چیک کرنے والے اسکو یہاں رپورٹ کریں!