کیا ممکن ہے کہ میں آن لائن خطاطی کی تربیت دے سکوں۔

مھر رشید

محفلین
میرے دل میں نستعلیق اور خطاطی سے محبت کی وجہ سے یہ جذبہ ٹھا ٹھیں مارتا ہےکہ میں نستعلیق کی ٹریننگ عام کرکے اس راز خداوندی کو افشا کردوں۔ مگر آج کل سیکھنےوالا ملتا کہاں ہے؟ اس لیے سوچتا ہوں کہ پوری دنیا کو پکاروں شاید کوئی دل جلا مل ہی جائے۔
 

فاتح

لائبریرین
مہر صاحب! سب سے پہلے تو محفل پر قدوم میمنت لزوم رنجہ فرمانے پر تہہ دل سے مبارک باد اور خوش آمدید۔
آپ کا جذبہ اور علم پھیلانے کی کی خواہش حد درجہ قابل تحسین ہے ہے۔ یہاں آپ کی تلاش رائگاں‌نہیں‌جانے والی کہ ایک دل جلا تو فی الفور حاضر ہو گیا اور سینکڑوں‌نہ سہی دسیوں ضرور مل جائیں‌گے جو آپ کے کے حضور زانوئے تلمیذ تہہ کرنے کو کوشاں ہوں گے۔
 

مھر رشید

محفلین
اللھ اپ کہ سلامت رکھے، انشااللھ جلد ھی ملاقات ھوگی آپ جیسے محبت کرنے والی شخصیات کے درمیان کام کرنے کا خوب مزا آے گا۔
 

زینب

محفلین
داخلہ تو مجھے بھی چاہیے پر میں‌بڑی نالئق سٹوڈینٹ ہوں‌گی ۔مار تو نہیں پڑے گی نا ۔۔۔۔۔۔۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
زہے نصیب!
نستعلیق ۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ فارسی میری کمزوری ہیں
اور
گو ہاتھ میں جنبش نہیں آنکھوں میں تو دم ہے
کے مصداق
اگر سیکھ نہ سکا تو ۔۔۔۔۔ مستقلا اس دھاگے میں موجود رہتے ہوئے اپنی آنکھوں کو تو ٹھنڈک پہنچاتا رہونگا!

حضرت علی کرم اللہ وجہ کا قول ہے:

ادبو! اولادکم بحسن الخط ۔۔۔ انہ من مفاتیح الرزق
اپنی اولادوں کو خوشخطی کی تربیت دو اس میں رزق کی کنجیاں ہیں!

اللہ کریم آپ کو اس کار خیر کا اجر دے گا
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر شاکرالقادری صاحب، مجھے آپ کا ہی انتظار تھا۔ در حقیقت مہررشید صاحب کو آپ سے ملاقات کروانے کے بہانے ہی اس محفل میں آنے کی دعوت دی گئی ہے۔ :)
 

فاتح

لائبریرین
قبلہ شاکر صاحب، آپ نے تو ناچیز کی درخواست کو فوراً قبول فرما لیا ۔ بہت بہت شکریہ
 

فاتح

لائبریرین
ہاہاہاہاہا
نبیل، دراصل 'ناچیز' بھی شاکر صاحب کو اس دھاگے سے متعارف کروانا چاہ رہا تھا اور اسی لیے انہیں‌ فون کر کے تفصیل بتائی اور انہیں مہر صاحب کے مراسلے کا جواب دینے کی درخواست کو جو انہوں نے نہایت خوشی سے قبول کر لی۔ وہ خود کافی ایکسائٹڈ ہیں۔
 

مھر رشید

محفلین
لبیک! لبیک! مہر صاحب ہم آپکے مستقل شاگرد بننے کیلئے تیار ہیں!:)
شکریہ عارف کریم صاحب آپکا جزبہ آپکے ساتھ ھے جس کی صداقت دیکھنے کے لیے کسی گہری بصییرت کی ضرورت نھیں۔ یھاں موجود احباب کا جزبہ دیکھ کر میرا سینہ خوشی سے پھول گیا۔ بہت بہت شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہاہاہاہاہا
نبیل، دراصل 'ناچیز' بھی شاکر صاحب کو اس دھاگے سے متعارف کروانا چاہ رہا تھا اور اسی لیے انہیں‌ فون کر کے تفصیل بتائی اور انہیں مہر صاحب کے مراسلے کا جواب دینے کی درخواست کو جو انہوں نے نہایت خوشی سے قبول کر لی۔ وہ خود کافی ایکسائٹڈ ہیں۔
:) :)
جی فاتح میں سمجھ گیا تھا، از راہ تفنن وضاحت چاہی تھی۔
آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے شاکرالقادری صاحب کی توجہ اس جانب مبذول کروائی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہر رشید صاحب، ہائے ہوز لکھنے کے لیے انگریزی حرف o یعنی چھوٹا او ٹائپ کریں۔ یہاں اردو ایڈیٹر میں تقریبا وہی صوتی اردو کی بورڈ استعمال ہوتا ہے جو کہ انپیج میں بھی دستیاب ہے۔
 
Top