کیا مکڑیاں سونگتھی ہیں؟

ذوالقرنین

لائبریرین
گذشتہ چند روز ایک واقعہ سننے میں آیا۔
واقعہ کچھ یوں تھا ایک شخص کی موت واقع ہو گئی۔ موت کی وجہ ایک مکڑی بتائی گئی کہ مکڑی اس کےکپڑوں میں تھی اور اس کے جسم کو کئی بار سونگھی تھی۔ جس سے اس کا جسم گل سڑ گیا تھا اور تین دن سے زیادہ زندہ نہیں رہ پایا۔
تب سے میں ہر مکڑی کو شرلاک ہومز کی نظر سے دیکھ رہا ہوں اور کچھ میرے ہاتھ سے شہید بھی ہو گئے۔ حالانکہ پہلے میں ان کو معصوم مخلوق سمجھتا تھا اور انہیں کچھ نہیں کہتا تھا۔ کئی بار اپنے جسم سے ہٹا چکا ہوں اور کبھی ان سے کوئی خطرہ محسوس نہیں کیا ۔
پوچھنا یہ ہے کہ واقعی مکڑیاں سونگھتی ہیں اور کیا واقعی ان کا سونگھنا اتنا خطرناک ہے کہ انسان کو جان کے لالے پڑ جاتے ہیں۔
اور میں نے ابھی تک طب کے حوالے سے ایسی کوئی بات نہیں سنا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ تو میں نے پڑھا ہے کہ مکڑیوں کی بہت سی اقسام ہیں۔ اور ان میں سے کئی ایک بہت زہریلی بھی ہوتی ہیں۔ سونگھنے کا تو علم نہیں البتہ کاٹتی ضرور ہیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
مکڑیاں تمام زہریلی ہوتی ہیں۔ کیونکہ اس زہر سے وہ کیڑے مکوڑوں کا شکار کرتی ہیں۔ لیکن ان میں سے اکثریت کا زہر انسانوں کے لئے خطرناک نہیں ہوتا۔ سوجھن ضرور ہو سکتی ہے لیکن اس سے زیادہ کچھ نہیں ہوتا۔ زیادہ زہریلی قسم کی مکڑیاں پاکستان میں گھروں کے آس پاس نہیں پائی جاتیں۔ بعض مادہ مکڑیاں نر مکڑیوں کو کھا بھی جاتی ہیں۔
جہاں تک سونگھنے کی بات ہے، تو ان کی ٹانگوں پر باریک بال ہوتے ہیں جن سے یہ سونگھتی ہیں۔ لیکن ان کی سونگھنے کی صلاحیت اس حد تک ہوتی ہے کہ ان کو دوست دشمن کا پتہ لگ سکے۔
اور جو کہانی ہے، اس پر یہ کہوں گا کہ سونگھنا ایک ایسا عمل ہے جس میں کیمیائی مواد سونگھنے والے آلے سے ملتا ہے تو اس کی وجہ سے برٖقی موجیں دماغ میں جاتی ہیں جس سے بو کا نادازہ لگایا جاتا ہے۔ اور یہ عمل passive ہوتا ہے۔ یعنی جو سونگھ رہا ہوتا ہے وہ سونگھے جانے والی چیز میں کوئی کیمیکل داخل نہیں کر سکتا۔ باقی آپ دو جمع دو چار خود کر لیں :)
 
عدیل منا

محفلین
جہاں تک میرے علم میں ہے، مکڑیوں کی ناک نہیں ہوتی۔ یہ اپنے پیروں میں موجود حساس بالوں سے کسی بھی چیز کو سنس کرتی ہے۔
 
عثمان

محفلین
مکڑیاں تمام زہریلی ہوتی ہیں۔ کیونکہ اس زہر سے وہ کیڑے مکوڑوں کا شکار کرتی ہیں۔ لیکن ان میں سے اکثریت کا زہر انسانوں کے لئے خطرناک نہیں ہوتا۔ سوجھن ضرور ہو سکتی ہے لیکن اس سے زیادہ کچھ نہیں ہوتا۔ زیادہ زہریلی قسم کی مکڑیاں پاکستان میں گھروں کے آس پاس نہیں پائی جاتیں۔ بعض مادہ مکڑیاں نر مکڑیوں کو کھا بھی جاتی ہیں۔
جہاں تک سونگھنے کی بات ہے، تو ان کی ٹانگوں پر باریک بال ہوتے ہیں جن سے یہ سونگھتی ہیں۔ لیکن ان کی سونگھنے کی صلاحیت اس حد تک ہوتی ہے کہ ان کو دوست دشمن کا پتہ لگ سکے۔
اور جو کہانی ہے، اس پر یہ کہوں گا کہ سونگھنا ایک ایسا عمل ہے جس میں کیمیائی مواد سونگھنے والے آلے سے ملتا ہے تو اس کی وجہ سے برٖقی موجیں دماغ میں جاتی ہیں جس سے بو کا نادازہ لگایا جاتا ہے۔ اور یہ عمل passive ہوتا ہے۔ یعنی جو سونگھ رہا ہوتا ہے وہ سونگھے جانے والی چیز میں کوئی کیمیکل داخل نہیں کر سکتا۔ باقی آپ دو جمع دو چار خود کر لیں :)
اس حساب سے تو مکڑی کی موت واقع ہونی چاہیے۔ :)
 
ذوالقرنین

لائبریرین
اس حساب سے یہی کہا جا سکتا ہے کہ شاید اس شخص کا جسم بہت حساس ہوگا جو اس کے چلت پھرت سے یا سوجن سے اس کی موت واقع ہو گئی۔
 
طالوت

محفلین
مکڑیوں کے اپنے قدرتی طریقے سے سونگھنے کے عمل سے کسی انسان کی موت ممکن نہیں۔ بعض زہریلی مکڑیوں سے موت مگر عموما انفیکشن وغیرہ ہی ہوتا ہے (جو خاصا بھیانک اور تکلیف دہ بھی ہو سکتا ہے) ۔ مکڑی بے ضرر بلکہ انسانوں کی خواراک حصہ بھی ہیں۔
کسی چیز کے کاٹ لینے کو بھی سونگھنا کہا جاتا ہے ، جیسے بعض اوقات کسی سوجن کو دیکھ کر بڑے بوڑھے کہہ دیتے ہیں "کیڑا سونگھ گیا"۔
 
Golden eyes

محفلین
مکڑیوں کو گھر سے نکالنے کا کوئی خاص طریقہ ہے ؟
جتنی بار بھی دیواروں کے جالے جھاڑو کوئی فائدہ نہیں آج جھاڑے دو دن بعد اسی آب و تاب سے دوبارہ منہ چڑاتے ہیں
 
Top