کیا پاکستان میں یوٹیوب ابھی تک بند ہے؟

چاند بابو

محفلین
میں نے کہیں پڑھا تھا کہ یوٹیوب کی سروس پاکستان میں گستاخانہ خاکوں کے بعد بند کر دی گئی تھی اور پھر ان خاکوں کے ہٹا لینے پر اس کو دوبارہ بحال کر دیا گیا تھا۔لیکن آج میں یوٹیوب سے ایک ویڈیو ڈھونڈنا چاہتا تھا تو اس کو ابھی تک بند پایا۔ کیا یہ ابھی تک بند ہی ہے یا پھر صرف ہمارے آئی ایس پی سے ہی بلاک ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو کوئی پاکستان میں رہنے والے اور استعمال کرنے والے ہی بتا سکتے ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
فلم 'فتنہ' کی آن لائن ریلیز کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے تمام آئی ایس پیز کو کچھ یو آر ایل بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا جہاں یہ فلم موجود تھی اور یو ٹیوب پر بھی صرف ایک یا دو ویڈیوز کو بلاک کرنے کا حکم دیا گیا تھا لیکن ہماری اکثر نا اہل آئی ایس پیز سے یو ٹیوب کی 2 ویڈیوز کے یو آر ایل تو بلاک نہ ہو سکے اور نتیجتآ انہوں نے یا تو یو ٹیوب کا ڈومین ہی بلاک کر دیا یا اگر یو ٹیوب کا صفحہ اول کھل بھی جائے اور ویڈیو تلاش بھی کی جا سکیں تب بھی تمام ویڈیوز بلاک ہو گئیں۔
یعنی آپ یو ٹیوب کھول کر ویڈیوز تلاش تو کر سکتے ہیں لیکن تمام یا اکثر ویڈیوز چلا کر دیکھ نہیں سکتے۔
 

arifkarim

معطل
میرا خیال ہے اس سائٹ کو بند ہی کر دینا چاہئے۔ اس میں اچھی کوالٹی کا مواد نہیں ہے!
 

باسم

محفلین
یہی میں پریشان تھا کہ میں محفل پر یوٹیوب کی ویڈیوز کیوں نہیں دیکھ پارہا
شکریہ فاتح بھائی
 
Top