کیا پوری دُنیا پر مسلمان حاکم کی حکومت ہوسکتی ہے ؟

کیا پوری دُنیا پر مسلمان حاکم کی حکومت ہوسکتی ہے ؟

  • ہاں

    Votes: 2 28.6%
  • نہیں

    Votes: 3 42.9%
  • کبھی نہیں

    Votes: 2 28.6%
  • معلوم نہیں

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    7
کیا پوری دُنیا پر مسلمان حاکم کی حکومت ہوسکتی ہے ؟

اگر اِس کا جواب آپ ہاں میں سمجھتے ہیں تو اپنی اپنی رائے اور حوالے سے ثابت کریں کہ کِس طرح سے یہ ممکن ہوسکتا ہے؟ اور آپ کی نظر میں یہ کب تک ممکن ہوسکتا ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
ہو تو سکتی ہے اگر مسلمان صرف ایک اللہ کی عبادت کریں اور ایک اللہ کو ہی مانیں اور اللہ ہی کی مانیں۔

آجکل کے جو مسلمان ہیں، اگر ساری دنیا بھی ایسی ہی مسلمان ہو جائے تب بھی ان پر غیر مسلم ہی حکومت کریں گے۔
چوری بے ایمانی خود غرضی لالچ فساد، وہ کون سی ایسی خرابی ہے جو مسلمانوں میں نہیں ہے، اس پر یہ چاہتے ہیں کہ اللہ ان پر رحم کرے، تو یہی سمجھیں کہ اللہ جو ان پر رحم کر رہا ہے تو ان کو ڈھیل دے رکھی ہے کہ سمجھ جاؤ اور سنبھل جاؤ۔

دنیا میں ڈیڑھ ارب کے قریب مسلمان ہیں لیکن حال یہ ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ان کی آواز ایک فیصد بھی نہیں سُنی جاتی۔ اس سے زیادہ مسلمانوں کی بدنصیبی اور کیا ہو گی۔
 
کیا پوری دُنیا میں ایک مسلمان بھی ایسا نہیں جو اسلام پر پوری طرح سے عمل کررہا ہو؟
 
شمشاد

لائبریرین
ہیں، اور چند ایک ضرور ہیں۔ جو اسلام پر پوری طرح عمل کر رہے ہیں، انہی کی وجہ سے تو اللہ نے یہ ڈھیل دے رکھی ہے۔

لیکن ان کی وجہ سے اب پوری دنیا پر مسلمانوں کی حکمرانی قائم ہونے سے تو رہی۔
 
ابن آدم

محفلین
ہو سکتی کا تو میں نہیں کہہ سکتا لیکن میرا نہیں خیال کہ ہو گی.
اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اگر ایک صحیح اسلامی حکومت قائم ہو جائے گی پوری دنیا میں تو ایک نسل کے لئے کم از کم دنیا ایک آزمائش اور دنیا آخرت کے لئے ایک امتحان نہیں رہے گی تو دنیا کا جو مقصد ہے وہ ختم ہو جائے گا یعنی دنیا اخریت کی کھیتی ہے.
 
اس وقت مسلمانوں پر کافر حاکم ہیں تو آپ کو کیسا محسوس ہو رہا ہے؟ اسی طرح جب کافروں پر مسلم حاکم آتے ہیں تو ان کو بھی ایسا ہی محسوس ہوتا ہے۔
آپ کے خیال میں کافر مسلمانوں کے ساتھ اچھا سلوک کررہے ہیں؟ ہاں اگر ہمارا مسلمان حاکم ہوتا اور کافر غلام ہوتا پھر آپ دیکھتے فرق صاف نظر آتا۔
 
ہو سکتی کا تو میں نہیں کہہ سکتا لیکن میرا نہیں خیال کہ ہو گی.
اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اگر ایک صحیح اسلامی حکومت قائم ہو جائے گی پوری دنیا میں تو ایک نسل کے لئے کم از کم دنیا ایک آزمائش اور دنیا آخرت کے لئے ایک امتحان نہیں رہے گی تو دنیا کا جو مقصد ہے وہ ختم ہو جائے گا یعنی دنیا اخریت کی کھیتی ہے.
ایسا نہیں ہے کہ اگر اسلامی حکومت قائم ہوجائے گی تو دُنیا آخرت کے لئے امتحان نہیں رہے گی اِسلام کو قائم رکھنے کے لئے بھی قربانیاں دینی پڑتی ہیں جبھی ہم صحیح طریقے سے حکومت کر سکتے ہیں ورنہ تو پہلے بھی مسلمانوں کی حکومت تھی دُنیا پر جیسے ہی مسلمان اپنی دینی تعلیم کو چھوڑ کر دنیا کے پیچھے لگ گئے تو حکومت بھی کافروں کے پاس چلے گئی۔
 
جاسم محمد

محفلین
آپ کے خیال میں کافر مسلمانوں کے ساتھ اچھا سلوک کررہے ہیں؟ ہاں اگر ہمارا مسلمان حاکم ہوتا اور کافر غلام ہوتا پھر آپ دیکھتے فرق صاف نظر آتا۔
مسلمان حکمران ماضی میں کافروں پر حکومت کر چکے ہیں۔ اگر وہ اتنے ہی اچھے تھے تو ان کے خلاف کافروں نے بغاوت اور جنگیں کیوں کی؟
 
مسلمان حکمران ماضی میں کافروں پر حکومت کر چکے ہیں۔ اگر وہ اتنے ہی اچھے تھے تو ان کے خلاف کافروں نے بغاوت رجنگیں کیوں کی؟
میں نے اپنی بات میں یہ ہی کہا کہ جب تک مسلمان اپنے قرآن اور دین کے ساتھ مضبوط رہے جب تک مسلمانوںکی حکومت رہی جب مسلمانوںنے اُس سے دوری اختیار کی تو حکومت بھی جاتی رہی ۔
مسلمانوںنے قرآن سے دوری اختیار کی اور کافروں نے قرآن پر تحقیق کی کے ایسی کیا چیز ہے جس کی وجہ سے ہم پر یہ مسلمان حکومت کر رہے ہیں۔
 
آخری تدوین:

وجی

لائبریرین
بس اتنا کہنا ہے کہ
تم سید بھی ہو مرزا بھی افغاں بھی ہو۔
تم سبھی کچھ ہو بتاؤ کیا تم مسلماں بھی ہو۔
 
Top