کیا پہلے کبھی ایسے دیکھا ہے ؟

ابوعبید

محفلین
نہ کھانے والے نزدیک آ سکتے ہیں اور نہ یہ کھانے کی دیگیں ان کے قریب جا سکتی ہیں ۔ یا حیرت ۔
انڈین سیریل سی آئی ڈی کی پوری قسط تیار ہو سکتی ہے اس ویڈیو کے اندر چھپے راز پہ :cool:
 
نہ کھانے والے نزدیک آ سکتے ہیں اور نہ یہ کھانے کی دیگیں ان کے قریب جا سکتی ہیں ۔ یا حیرت ۔
شاید کھانا پکوانے والوں پر لازم ہو کہ کھانا ان کے احاطے میں ہی پکے گا۔ مزید یہ کہ اتنا سفر طے کرنے کے بعد کیا کھانا گرم رہ سکا ہو گا!
 
ابوعبید

محفلین
مجھے لگتا ہے کہ یہ کرشماتی کھانا ہے جو یہاں زمین سے نکل رہا ہے
بلوچستان اور کے پی کے میں ایسی تقریبات میں مرد و زن کی طعام گاہیں خاصے فاصلے پر دیکھ رکھی ہے، شاید یہ دونوں کے درمیان کوئی جگہ ہو۔

یا پھر یہ کہ تقریب کسی لمبردار، وڈیرے یا سردار قسم کے صاحب کی ہو جس میں گاؤں والے کھانا کھانے سے زیادہ برتانے میں دلچسپی رکھتے ہوں اور ان کی اس خواہش کو مقدم رکھتے ہوئے مطبخ اور طعام گاہ میں فاصلہ رکھا گیا ہو۔

خیر وجوہات بہت سی ہو سکتی ہیں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اس طرح کھانا تو ہم نے بھی لوگوں کو کھلایا ہے شادیوں پر۔ لیکن یہ لائن بہت طویل ہے اور ہماری لائن تو چھ آٹھ لوگ بھی کافی ہوتے تھے۔
 
اس طرح کھانا تو ہم نے بھی لوگوں کو کھلایا ہے شادیوں پر۔ لیکن یہ لائن بہت طویل ہے اور ہماری لائن تو چھ آٹھ لوگ بھی کافی ہوتے تھے۔
میں نے کم از کم ایک ولیمہ ایسا بھگتایا ہے جس میں دو سے اڑھائی سو لوگوں کے لیے تقسیم کار چار لوگ اور ان کی مدد کے لیے صرف ایک باورچی تھا۔

شاید بہت زیادہ لوگوں کی تقسیم کاری میں شمولیت اس علاقے کا کلچر ہو۔ :)
 
Top