کسی بھی شے کی زیادتی مضر ہوسکتی ہے. دوسرے آپ کی مشقت اور جاب کی نوعیت پر بھی منحصر ہے. تیسری بات یہ ہے کہ اگر والدین میں چربی زیادہ ہونے کا مرض ہے تو آپ کو بھی ہوسکتا ہے. اپنا طبی معائنہ کرائیں اور دیکھیں آپ کیا کیا اور کتنا کھا سکتے ہیں. ویسے تفصیل سے تو لگا کہ کوئی بہت ہی لذیذ ڈش ہےخصی وغیرہ کی قربانی کے بعد گوشت کے ساتھ ساتھ بڑی مقدار میں چربی بھی نکلتا ہے جسے خوب اچھی طرح سے گرم کرنے سے اس کا رنگ گولڈن براؤن ہو جاتا ہے ہمارے یہاں اسے چری کہتے ہیں،
گرم گرم چری کا ذائقہ ہی الگ ہوتا ہے مگر مجھے لگتاہے کہ یہ مضر صحت ہے آپ کی کیا رائے ہے.
چربی مونث ہی ہوتی ہے۔نیز ہم چربی کو مؤنث استعمال کرتے ہیں
چربی بھی نکلتا ہے
جی ہاں۔ بالاتفاق۔چربی مونث ہی ہوتی ہے۔
دیکھیں عاطف بھائی ہمارے لاشعور میں یہ ایسی مونث ہے کہ "نکلتا ہے" کو بھی "نکلتی ہے" پڑھ گئے۔جی ہاں۔ بالاتفاق۔
میں نے تدوین کردی ہے.ہم تو انہیں مُرمُریاں کہتے ہیں ۔ بچپن میں تو بے حساب کھائی ہیں۔نیز ہم چربی کو مؤنث استعمال کرتے ہیں ۔
یہ ڈش ہوٹل میں نہیں ملتی.چری سے میں چڑیا سمجھ کر یہاں آگیا ۔
ویسے یہاں دنبہ بھی پکتا ہے اس براون چری میں ۔لاٹ میں ۔اس کی لذت تو بڑی ہے لیکن فائدے نقصان کا نہیں علم۔
یا یوں کہہ لیں کہ کھانے میں لذت پاکرفائدہ ملتا ہے اور اگر کھایا ہوٹل میں جائے تو بل دے کر نقصان ہوتا ہے۔
لاٹ میں پکا دنبہ تو ملتا ہے جی نمکین کڑاہی میں۔یہ ڈش ہوٹل میں نہیں ملتی.