کیا کبھی مادی اشیا کو دور دراز مقامات پر منتقل کیا جا سکے گا؟

پپو

محفلین
میرا یہ سوال تما م سائنسی علوم میں دلچسپی رکھنے والے افراد سے ہے دلائل بھی ضرور دیں مستقبل میں کیا مادی اشیا ٹرانسفر کی جا سکیں گی؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
سب اٹامک لیول پر یہ آج بھی ممکن ہے۔ اس کو ٹیلی پورٹیشن (Teleportation) کہتے ہیں۔ اس آئیڈیا کو آگے بڑھاتے ہوئے فکشن کی حد تک تو [ame="http://www.amazon.com/Timeline-Michael-Crichton/dp/0345417623"]کافی لکھا گیا[/ame] ہے لیکن حقیقت میں اس پر ابھی اتنی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔
 
دوست

محفلین
اس میں‌کلوننگ کا بہت دخل ہوگا۔ جیسے فیکس ایک جگہ سے دوسری جگہ ٹرانسفر ہوتا ہے۔ پہلی جگہ پر کاغذ بھی تباہ کردیا جاتا ہے جبکہ نئی جگہ ویساہی کاغذ پرنٹ‌ ہوجاتا ہے۔ ویسے ہی بندے کے ساتھ ہوگا۔
 
میرا یہ سوال تما م سائنسی علوم میں دلچسپی رکھنے والے افراد سے ہے دلائل بھی ضرور دیں مستقبل میں کیا مادی اشیا ٹرانسفر کی جا سکیں گی؟
مستقبل کا تو پتہ نہیں‌مگر ماضی میں‌یہ ممکن تھا۔ یعنی ماضی میں‌انسان سائنسی طور پر زیادہ جدید تھا اور اب پسماندہ ہے۔ مثال حضرت سلیمان ع س کے دور میں تخت کی ایک جگہ سے دوسری جگہ پلک جھپکنے کے دوران منتقلی کا ہے۔
 
پپو

محفلین
سب اٹامک لیول پر یہ آج بھی ممکن ہے۔ اس کو ٹیلی پورٹیشن (Teleportation) کہتے ہیں۔ اس آئیڈیا کو آگے بڑھاتے ہوئے فکشن کی حد تک تو کافی لکھا گیا ہے لیکن حقیقت میں اس پر ابھی اتنی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔
بھائی نبیل آپ کا بہت شکریہ ذرا ٹیلی پورٹیشن کی وضاحت فر ما دیں تو مشکور ہو گا
 
پپو

محفلین
مستقبل کا تو پتہ نہیں‌مگر ماضی میں‌یہ ممکن تھا۔ یعنی ماضی میں‌انسان سائنسی طور پر زیادہ جدید تھا اور اب پسماندہ ہے۔ مثال حضرت سلیمان ع س کے دور میں تخت کی ایک جگہ سے دوسری جگہ پلک جھپکنے کے دوران منتقلی کا ہے۔
بھائی ہمت علی شکریہ اس ہمت کرنے پر لیکن ماضی میں تو دور دراز مقا مات پر بعذریعہ آواز بھی پیغام رسانی کے بہت سے واقعات کا ذکر ہے مگر اب تو یہ مشہود شکل میں ہمارے سامنے ہے تو کیا میں اس کا مطلب یہ لوں کہ آپ میری اس بات سے اتفاق کرتے ہیں مستقبل مادی اشیا قابل انتقال ہو گیں
 
MyOwn

محفلین
ٹیلی پورٹیشن میں‌ابھی سب ایٹامک لیول پر امریکن اور ریشن سائنسدانوں‌کی ایک ٹیم نے کچھ عرصہ پہلے کچھ اجزاء (شائد پوزیٹران تھا) کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پر کامیابی سے منتقل کیا ہے۔ لیکن ایک سالم شئے اور خاص طور پر ایک جاندار کو منتقل کرنا شائد اگلے 50 یا 100 کے عرصے تک محیط ہو گا۔

والسلام
 
مسٹر MyOwn شکریہ آپ کا ٹیلی پورٹیشن کی وضاحت کرنے پر اور ساتھ ہی اس بات پر کہ آپ نے میرے خیال سے اتفاق کیا یعنی کبھی نہ کبھی تو ایسا ہو گا بے شک 200 سال بعد ہو کیونکہ میں سمجھتا ہوں کائنات کی لا محدود وسعتوں کو موجودہ سائنسی ایجادات سے تسخیر کرنا ممکن نہیں ہے اس کے لیے ابھی کچھ اور ہو گا جس سے ان فاصلوں کو طے کیا جاسکے گا
 
Top