کیا کراچی دبئی سے برتر ہوگا؟

قیصرانی

لائبریرین
کیا کراچی دبئی سے برتر ہوگا؟ وائس آف رشیا کی اردو سروس

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے اکثر دھشت گردانہ حملوں سمیت مختلف تشددانہ کارروائیوں کی اطلاعات ملتی رھتی ھیں۔ تاھم جائداد غیر منقولہ کے ٹریڈرز کو یقین ھے کہ اس شہر کی ترقی کے امکانات بہت بہتر ھیں۔

نامور ڈویلوپر کمپنی ایمار پاکستان کے ڈائریکٹر حاجی محمد رفیق گیگا نے خیال ظاھر کیا کہ عنقریب کراچی دنیا کا جدید ترین شہر بنیگا۔ موصوف نے کہا کہ پہلے جائداد غیر منقولہ کے ٹریڈرز کو شک تھا کہ ھمارے پروجیکٹوں میں سرمایہ لگانا معقول ھوگا اور اس وقت وہ ھم سے تعاون کی تجویزیں پیش کررھے ھیں۔ اگرآئندہ بھی ایسا ھی ھوا تو عنقریب کراچی دبئی سے برتر ھو جائےگا۔

سن 2013 میں پاکستان کے چیف ڈویلوپرملک ریاض اور کمپنی میامیز ساؤتھ بیچ کے معمار تھامس کریمر نے کراچی کے علاقے میں سمندری ساحل کو 'نئے میامی' میں تبدیل کرنے کا معاھدہ کیا تھا۔ 'بنڈل اینڈ بدو آئلینڈز' نامی متعلقہ پروجیکٹ کو 15 سال کے اندر عمل میں لانے کا منصوبہ ھے۔ اس پر 20 ارب ڈالر کی لاگت آئےگی ھے۔ اس علاقے میں خوبصوت ایمبینکمنٹ، کئی منزلہ رھائشی مکان، طبی مراکز، مساجد، اسٹیڈیم اور تفریحی ادارے تعمیر کئے جانے کا ارادہ ھے۔ اس سلسلے میں تعمیراتی کام سن 2016 میں شروع ھوگا۔
مزید پڑھیں: http://urdu.ruvr.ru/2014_08_29/276581069/
 

سید عاطف علی

لائبریرین
میامی بیچ خاص طور پر ساؤتھ بیچ جیسا بنایا تو پھر بات ہی کچھ اور ہو گی
پہلے بڑے شہر میں دندناتے فعال مافیا اور امن و سلامتی وغیرہ پر سنجیدگی سے اقدامات کیے جانے چاہئیں نہیں تو کیاخا ک لطف ہو گا ان بیچز کا۔:weep:
 

x boy

محفلین
کراچی میں فوج درکا ہے حکومت کرنے کے لئے ورنہ کراچی کراچی بھی نہیں رہے گا۔
ہر طرف گینگ، بھتہ گینگ، کلنگ گینگ،ریپ گنگ، گینگ ہی گینگ آپریشن شروع ہونے سے پہلے
ختم کروادیا جاتا ہے وہاں کیسے جمہوری سیاسی گینگ امن لا سکتاہے
 
Top