کیا کوئی ایسا سافٹ ویر ہے ، . . جو بولنے پر اردو لکھے؟

فاروقی

معطل
دوستو کسی کو معلوم ہو کوئی ایسا سافٹ ویر جو اردو بولنے پر اردو لکھتا بھی جائے .. . . اگر کوئی معلومات رکھتا ہو تو شعیر کرے
شکریہ
 

فہیم

لائبریرین
اگر ایسا ہوتا تو کیا بات تھی۔
بس کتاب ہاتھ میں پکڑی اور پڑھتے چلے گئے۔
یہاں کتاب ختم وہاں کتاب یونی کورڈ میں تیار

نہ کتاب کو اسکین کرنے ضرورت نہ ٹائپنگ کی:cool:
 

فاروقی

معطل
لیکن میں نے ایک جگہ پڑھا تھا اس کے متعلق کہیں. . . ٹہریں میں لنک آپ کو تلاش کر کے دکھاتا ہوں . . . آپ صرف اسے چیک کر لیجیے گا کہ کام کرتا ہے یا نہیں
 
یعنی دلی ابھی دور ہے!
جناب آپ نے متکلم سافٹ ویئر کا ذکر کیا ہے۔ یہ سافٹ ویئر بولنے پر اردو نہیں لکھتا بلکہ جب اس میں اردو ٹائپ کی جاتی ہے تو یہ اس اردو کے جملے کو ’’پڑھتا‘‘ ہے اور وہ بھی انگریزی لہجے میں۔ بول کر اردو لکھنے والا سافٹ ویئر ابھی بننا باقی ہے!
 

فاروقی

معطل
یعنی دلی ابھی دور ہے!
جناب آپ نے متکلم سافٹ ویئر کا ذکر کیا ہے۔ یہ سافٹ ویئر بولنے پر اردو نہیں لکھتا بلکہ جب اس میں اردو ٹائپ کی جاتی ہے تو یہ اس اردو کے جملے کو ’’پڑھتا‘‘ ہے اور وہ بھی انگریزی لہجے میں۔ بول کر اردو لکھنے والا سافٹ ویئر ابھی بننا باقی ہے!

تو بھائی جان آپ میں کافی ٹیلنٹ ہے آپ کوشش کریں نا. . . . کیا خیال ہے؟
 

ابوشامل

محفلین
مائیکروسافٹ آفس میں یہ سہولت دستیاب ہے اور میں نے 2003ء میں پہلی بار اسے آفس Xp میں استعمال کیا تھا اور پوری رات جاگ کر اپنے کمرے میں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھا بکواس کرتا رہتا اور صفحے کالے کرتا رہتا تھا :) (کیونکہ نوکری پر صبح سویرے جو نہ جانا ہوتا تھا)
 
اس بار مجھے اردو او سی آر کا پروجیکٹ ملنے کی توقع ہے۔ اب دیکھئے کہ اس کے لئے کتنا وقت نکال سکوں گا۔
 

اظفر

محفلین
اردو سن کر لکھنے والا اور لکھی اردو پڑھنے والا سافٹ ویر پر ہم کام کر رہے ہیں ۔ لیکن وقت کی کمی کے باعٹ کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ اس کو کتنا عرصہ لگ جاے ۔ جیسے ہی یہ مکمل ہو گا ہم میں ان شائاللہ یہان‌پر اس کا لنک دوں‌گا ۔
 

پی کے ٹن

محفلین
میرے خیال میں ایسا تو انگلش کا بھی کوئی سافٹ نہیں ہوگا ؟ یا ہے ؟ اگر ہے تو مہربانی کرکے کوئی بھائی اس کا کوئی لنک وغیرہ دے دے اور اس کا کچھ تعارف بھی کروا دے شکریہ
 
Top