کیا کوئ میری ہیلپ کر سکتا ہے

زویا شیخ

محفلین
السلام علیکم احباب
سوال یہ ہیکہ مجھے اپنی شاعری کی بک چھپوانی ہے لیکن سمجھ نہیں آرہا کیسے ہوگی اور مجھے کیا کرنا ہوگا پلیز اگر اس بارے میں کوئ میری ہیلپ کر سکے تو اس کا احسان ہوگا مجھ پر
 
سید عاطف علی

لائبریرین

کتاب شائع کرنے کے لیے آپ کو اپنے آس پاس کے کسی پبلشر سے رابطہ کرنا ہو گا ۔
یہ کیوں کہ ایک تجارتی معاملہ بھی ہوتا ہے اس لیے کچھ قانونی امور بھی پبلشر سے طے کرنے ہوں گے۔باقی رہنمائی آپ کو پبلشر خود دے سکتا ہے۔
واللہ اعلم۔
 
Bahot shukriya janab
 
مجھے تجارت نہیں کرنا بس خود کے پاس اور کچھ اعزا کو گفٹ کتنا بطور یادگار
 
شکیب

محفلین
سیلف پبلش کر لیں، پی ڈی ایف فائل بنا کر بطور کتابچہ پرنٹ کرالیں...
میں نے 2 کتابچے اور 1 کتاب کور پیج کے ساتھ پرنٹ کی تھی... کچھ اپنے لیے، کچھ دوسروں کے لیے...
 
زویا شیخ
شکیب بھائی کا مشورہ اچھا ہے۔ اگر آپ تھوڑا بہت پرنٹنگ کے متعلق جانتی ہیں اور زیادہ تعداد میں نہیں چھپوانی تو پرنٹ نکلوانا ہی بہتر ہوتا ہوگا۔

دوسرا یہ صفحات کی تعداد پر بھی منحصر ہے۔ اگر صفحات زیادہ ہیں تو پرنٹ سنبھالنا اور بائنڈنگ وغیرہ کروانا قدرے مشکل ہوتا ہے۔

البتہ اگر یہ چاہتی ہیں کہ کتاب مارکیٹ میں آئے اور اس کا تعارف بڑھے تو پھر پبلشر سے ہی رابطہ بہتر ہے۔ کیونکہ ان کا تعارف زیادہ اور رابطے وسیع تر ہوتے ہیں۔
 
شکیب

محفلین
ضخامت زیادہ ہو تو اسٹینڈرڈ ہے کہ ایک بنچ Bunch میں 12 صفحات لیے جاتے ہیں، ایڈوبی ایکروبیٹ میں آپشن آتا ہے... کوئی پریشانی نہیں ہوتی...
پھر ایک کے اوپر ایک رکھ کے بائنڈنگ شریف کرالی جاتی ہے.... اللہ اللہ خیر صلا.
 
زویا شیخ

محفلین
زویا شیخ
شکیب بھائی کا مشورہ اچھا ہے۔ اگر آپ تھوڑا بہت پرنٹنگ کے متعلق جانتی ہیں اور زیادہ تعداد میں نہیں چھپوانی تو پرنٹ نکلوانا ہی بہتر ہوتا ہوگا۔

دوسرا یہ صفحات کی تعداد پر بھی منحصر ہے۔ اگر صفحات زیادہ ہیں تو پرنٹ سنبھالنا اور بائنڈنگ وغیرہ کروانا قدرے مشکل ہوتا ہے۔

البتہ اگر یہ چاہتی ہیں کہ کتاب مارکیٹ میں آئے اور اس کا تعارف بڑھے تو پھر پبلشر سے ہی رابطہ بہتر ہے۔ کیونکہ ان کا تعارف زیادہ اور رابطے وسیع تر ہوتے ہیں۔
بہت شکریہ جناب ہنستے مسکراتے رہیں
 
الف عین

لائبریرین
اگر سو دو سو کی تعداد میں بھی چھپوانی ہو تو پرنٹنگ پریس میں چھپوانا سستا پڑتا ہے، میں نے کئی کتابچے اس طرح چھپوائے ہیں کہ ان کو ایک ماسٹر کاپی کا پرنٹ خود بنا کر دے دیا تھا، اس کو فوٹو کاپی پرنٹنگ یا اسی عمل کو بے بی آفسٹ پرنٹنگ بھی کہتے ہیں، کروائی جا سکتی ہے۔ مجھے معلوم نہیں کہ آپ کس شہر میں ہیں، مین نے وہ کتابچے ناگپور میں چھپوائے تھے، حیدر آباد میں بھی اس تکنیک کو بے بی آفسٹ ہی کہتے ہیں۔
لیکن یہ محض دوستوں کو دینے کے لیے، ورنہ اگر واقعی ادیبوں میں اپنا شمار کرانا ہے تو یہ بہت قبل از وقت ہے میرے خیال میں۔ پہلے زبان و بیان پر قابو تو ہو جائے۔ ابھی مجھے کم از کم اس کی بڑی کمی لگ رہی ہے کلام میں۔ میں نے خود اپنی کتابوں کو آج تک نہیں چھپایا اور نہ ارادہ ہے، کہ آٹھ دس سال سے بطور ای بک دستیاب ہیں ہی!
 
Top