کاشفی
محفلین
نعت رسول اللہ ﷺ
(میر مہدی مجروح)
کیا کہوں میں کہ کیا محمدﷺ ہے
ایک نورِ خدا محمدﷺ ہے
محفلِ قرب کی خبر کس کو
واں تو اللہ یا محمدﷺ ہے
یہ فقط نقصِ دید ہے ورنہ
کیا خدا سے جدا محمدﷺ ہے
کس کو باریک بینیاں اتنی
کون سمجھے کہ کیا محمدﷺ ہے
عبدِ اصنام کیوں نہ دشمن ہوں
دوست اللہ کا محمدﷺ ہے
عاصیانِ سقیم کو مژدہ
کہ شفیع الورا محمدﷺ ہے
ہو نہ کس طرح زندہء جاوید
ذاتِ حق میں فنا محمدﷺ ہے
اُس سے جھلکے ہے نورِیزدانی
جوہرِ حق نما محمدﷺ ہے
اور بھی گو ہوئے خلیل و کلیم
پر حبیبِ خدا محمدﷺ ہے
مقتدایانہ گام فرسا ہے
خضرِ راہِ ہُدا محمدﷺ ہے
میرے دل کے نگیں پہ اے مجروح
نقش صلِ علیٰ محمدﷺ ہے
(میر مہدی مجروح)
کیا کہوں میں کہ کیا محمدﷺ ہے
ایک نورِ خدا محمدﷺ ہے
محفلِ قرب کی خبر کس کو
واں تو اللہ یا محمدﷺ ہے
یہ فقط نقصِ دید ہے ورنہ
کیا خدا سے جدا محمدﷺ ہے
کس کو باریک بینیاں اتنی
کون سمجھے کہ کیا محمدﷺ ہے
عبدِ اصنام کیوں نہ دشمن ہوں
دوست اللہ کا محمدﷺ ہے
عاصیانِ سقیم کو مژدہ
کہ شفیع الورا محمدﷺ ہے
ہو نہ کس طرح زندہء جاوید
ذاتِ حق میں فنا محمدﷺ ہے
اُس سے جھلکے ہے نورِیزدانی
جوہرِ حق نما محمدﷺ ہے
اور بھی گو ہوئے خلیل و کلیم
پر حبیبِ خدا محمدﷺ ہے
مقتدایانہ گام فرسا ہے
خضرِ راہِ ہُدا محمدﷺ ہے
میرے دل کے نگیں پہ اے مجروح
نقش صلِ علیٰ محمدﷺ ہے