مرزا عبدالعلیم بیگ
محفلین
آنکھ میں بس تماشہ رہ گیا
خواب تھا جو ادھورا رہ گیا
تیرا شہر تو ثابت ہوا شہرِخرافات
دھوپ سے الجھا ہوا سایہ رہ گیا
کھلکھلا کریوں پیچھے ہٹی بادِ نسیم
اک واقعہ ہوتے ہوتے رہ گیا
آہی گئے برسات کے دن لوٹ کر
تیرے چہرے کا رنگ کچا رہ گیا
راستے اک دوجے سے یوں جدا ہوئے
دل میں فقط ملن کا نقشہ رہ گیا
شام کا سنسان میلا دیکھ کر
غیب سے آیا ہوا مصرع رہ گیا
ہونے والا تھا اک حادثہ ہوگیا
اب سننے سنانے کو کیا رہ گیا
صبح ہوگی کہانی بنے گی کوئی نئی
گزرا ہوا سب سے بڑا سانحہ رہ گیا
یہ بھی درست محبت اک سزا ہی تو ہے
پھر بھی ٹوٹا ہوا کوئی سلسلہ رہ گیا
سحر کے ہونے کا بھروسہ لئے
کیا ہوا جو میں تنہا رہ گیا
خواب تھا جو ادھورا رہ گیا
تیرا شہر تو ثابت ہوا شہرِخرافات
دھوپ سے الجھا ہوا سایہ رہ گیا
کھلکھلا کریوں پیچھے ہٹی بادِ نسیم
اک واقعہ ہوتے ہوتے رہ گیا
آہی گئے برسات کے دن لوٹ کر
تیرے چہرے کا رنگ کچا رہ گیا
راستے اک دوجے سے یوں جدا ہوئے
دل میں فقط ملن کا نقشہ رہ گیا
شام کا سنسان میلا دیکھ کر
غیب سے آیا ہوا مصرع رہ گیا
ہونے والا تھا اک حادثہ ہوگیا
اب سننے سنانے کو کیا رہ گیا
صبح ہوگی کہانی بنے گی کوئی نئی
گزرا ہوا سب سے بڑا سانحہ رہ گیا
یہ بھی درست محبت اک سزا ہی تو ہے
پھر بھی ٹوٹا ہوا کوئی سلسلہ رہ گیا
سحر کے ہونے کا بھروسہ لئے
کیا ہوا جو میں تنہا رہ گیا