عبدالقدیر 786
محفلین
میں ایک کمپیوٹر کی کمپنی میں ڈیٹا انٹری کا کام کرتا تھا (ایک سال کے ٹھیکے پر ) میری ڈیوٹی ڈیٹا انٹری آپریٹر تھی وہاں اور بھی بہت اچھے دوست بنے پر ایک دوست جو کہ میرا بہت اچھا دوست بن گیا تھا وہ کام میں بہت محنتی تھا اور سمجھدار بھی بہت تھا اُس دوست سے نے مجھے بتایا کہ میں نے ایک بلوگ بنانا سیکھا تھا جس کہ میں نے 6000 روپے دئیے تھے اور اُس سے پیسے بھی کما سکتے ہیں بس میرے ذہن میں بھی کچھ کچھ ہونے لگا پہلے ہی ہم نوکری کی ٹینشن میں تھے کہ آج ہے کل نہیں تو سوچا کہ کیوں نہ ایسا کام کیا جائے جس سے آمدنی بھی آنے لگ جائے اور اتفاق سے وہ میرے علاقے کا ہی رہنے والا تھا اُس شخص کے گھر آنا جانا ہوگیا اور ایک دن وہ کام بھی میں نے سیکھ لیا پر پتا چلا کہ ایڈسینس پاکستان میں بند ہے پر کسی طریقے سے باہر کے ملک والے سے بنواکر کام چلایا یوٹیوب کی پالیسی کے مطابق آپ کی ویب سائٹ پرانی ہونی چاھئیے اُس پر وزٹر بھی ہونے چاھئیے جب ہی گوگل ایڈسینس اُس ویب سائٹ پر ایڈلگاتا ہے خیر میرے بھی ایڈ لگ گئے اب نیکی کرنے کا خیال آیا کہ کسی اور کو بھی فائدہ ہونا چاھئیے تو ہم نے بھی یہ نیکی کری کہ اپنے چاچا کو اِس کام کا بتایا اور اُن کو بھی اِس کام پر لگادیا ۔۔۔۔
نوٹ : اگر آپ لوگ سُننا چاہتےہیں تو کمنٹس کرکے بتائیں تاکہ میں اِس آپ بیتی کو دِل سے پورا سُناتا جاوں۔
نوٹ : اگر آپ لوگ سُننا چاہتےہیں تو کمنٹس کرکے بتائیں تاکہ میں اِس آپ بیتی کو دِل سے پورا سُناتا جاوں۔
آخری تدوین: