کیا یہ بے وفائی ہے؟

عرفان سعید

محفلین
ایک رشتۂ ازدواج میں ہوتے ہوئے اگر فریقین میں کسی اور صنفِ مخالف کے لیے محبت کے جذبات پیدا ہو جائیں تو کیا یہ بے وفائی ہے؟ دوسرے لفظوں میں شادی کے علاوہ اگر کسی افئیر کی نوعیت سر تا سر ایموشنل (جذباتی) ہے تو کیا یہ شادی کے رشتے میں دھوکے بازی ہے؟
 
جی بلکل یہ بدترین خیانت ہے ۔شریک حیات کے اعتماد کو دھوکہ دینا ،اس کے جذبات کو ٹھیس پہنچنا ،دل آزاری کرنا ہر طریقے سے غلط و نا جائز ہے ۔
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
سرجی آپ مزاحیہ شاعری کرتےکرتے اب کیا سچ میں بیگم کے ہاتھوں شہید ہونے کا ارادہ کر بیٹھے ہیں؟
 
عرفان سعید

محفلین
جی بلکل یہ بدترین خیانت ہے ۔شریک حیات کے اعتماد کو دھوکہ دینا ،اس کے جذبات کو ٹھیس پہنچا ،دل آزاری کرنا ہر طریقے سے غلط و نا جائز ہے ۔
سیاسی بیان بازی کر گئے آپ!
جی ،
اگر شریک حیات کے حقوق غضب ہو اور وہ آپ سے اپنے حقوق کا مطالبہ کرے تو وہ حق بجانب ہے ۔
 
محمد فہد

محفلین
ایک رشتۂ ازدواج میں ہوتے ہوئے اگر فریقین میں کسی اور صنفِ مخالف کے لیے محبت کے جذبات پیدا ہو جائیں تو کیا یہ بے وفائی ہے؟ دوسرے لفظوں میں شادی کے علاوہ اگر کسی افئیر کی نوعیت سر تا سر ایموشنل (جذباتی) ہے تو کیا یہ شادی کے رشتے میں دھوکے بازی ہے؟

پھر لوگ کیوں کہتے ہیں کہ محبت ایک بار ہوتی ہے؟ ایک سے ہی ہوتی ہے اور ساری زندگی اسی سے رہتی ہے انسان جس عمر میں پہنچ جائے وہ اپنی پہلی محبت نہیں بھلاسکتا۔۔؟
 
محمد فہد

محفلین
حالانکہ محبت میں بار بار ہونے کا وصف موجود ہے۔ بار بار ہوتی ہے، ایک سے زیادہ سے ہوتی ہے۔ جیسے اشفاق صاحب کو کسی بابے نے کہا کہ محبت کو تقسیم نہیں ضرب دیجیئے۔
 
عرفان سعید

محفلین
پھر لوگ کیوں کہتے ہیں کہ محبت ایک بار ہوتی ہے؟ ایک سے ہی ہوتی ہے اور ساری زندگی اسی سے رہتی ہے انسان جس عمر میں پہنچ جائے وہ اپنی پہلی محبت نہیں بھلاسکتا۔۔؟
یہ تو ان سے پوچھیں جو ایسا کہتے ہیں۔
عرب شہزادوں کو تو ہر دوسرے دن ہو جاتی ہے اور اسے انجام تک پہنچا کر رہتے ہیں!
 
ہادیہ

محفلین
سرجی دیکھیے گا اب ساری عوام "محبت" کے حق میں دلائل دے گی۔۔ اصل سوال بھول جائے گا۔۔ کیونکہ ویلنٹائن ڈے آنے والا ہے۔۔۔۔:laugh::rollingonthefloor:
 
Top