کیا یہ لڑی فعال ہے؟

علی وقار

محفلین
بحر سے آزاد شاعری کو نثری نظم کہہ سکتے ہیں؟
بعض نقاد اسے نثری نظم، نثم وغیرہ کہتے ہیں، ان کے خیال میں بحر سے آزاد شاعری میں اگر خاص آہنگ پایا جاتا ہو تو یہ بھی شاعری شمار ہو گی، مگر آہنگ کا یہ معاملہ ذرا موضوعی نوعیت کا ہے۔ ہمارے روایتی نقاد اور شاعر نثم یا نثری نظم کو شاعری کی ذیل میں شمار نہیں کرتے ہیں۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

ایسا نہیں ہے ، علی بھائی ۔ اگر نثم میں کوئی غیر معمولی بات ہو ، یا ایسا آؤٹ آف دِس ورلڈ مضمون ہو کہ جو عروضی پابندیوں کا متحمل نہ ہوسکتا ہو تو نثم بھی گوارا ہے ۔
اس کی ایک مثال یہ دیکھیے گا۔ٰ
 
ماما شا

محفلین
بعض نقاد اسے نثری نظم، نثم وغیرہ کہتے ہیں، ان کے خیال میں بحر سے آزاد شاعری میں اگر خاص آہنگ پایا جاتا ہو تو یہ بھی شاعری شمار ہو گی، مگر آہنگ کا یہ معاملہ ذرا موضوعی نوعیت کا ہے۔ ہمارے روایتی نقاد اور شاعر نثم یا نثری نظم کو شاعری کی ذیل میں شمار نہیں کرتے ہیں۔
بہت خوب
 
ماما شا

محفلین
عنوان: ترجمہ

دنیائیں جتنی بھی آباد ہیں

اس ایک سیارے پر

بستیاں جو بھی بستی ہیں

بشر جو سب آباد ہیں

ان کے دم سے

ان کے نطق سے

کتنی ہی زبانیں

کتنے حروف

کتنے لفظ

اس کائنات کی فضاؤں میں

منتشر ہوتے ہیں

مہکتے ہیں
جاری۔۔۔۔۔۔
 
Top