کیا یہ ممکن ہے کہ فیس بک کی طرز پر اطلاعات کی موصولی ٹیب میں ہو جائے

فرقان احمد

محفلین
تکنیکی معاملات کا تو مجھے علم نہیں ہے تاہم ایک سوال ذہن میں ہے، سوچا محفلین کو تنگ کر لیا جاوے؟

سوال: کیا ایسا ممکن ہے کہ فیس بک کی طرز پر اطلاعات کی موصولی غیر فعال ٹیب میں ہوجائے۔ جیسا کہ فیس بک وغیرہ میں ہوتا ہے کہ غیر فعال ٹیب میں بھی بریکٹس میں اطلاعات کی تعداد موصول ہو جاتی ہے۔فی الوقت تو یہ معاملہ ہے کہ اگر اردو محفل کے حوالے سے ٹیب اوپن ہو تب بھی جب تک صفحے کو ریفریش نہ کیا جائے تب تک اطلاع موصول نہیں ہوتی ہے۔ امید ہے، ماہرین اس معاملے پر غور فرمائیں گے۔

پیشگی شکریہ! :)
 
آخری تدوین:

حماد علی

محفلین
تکنیکی معاملات کا تو مجھے علم نہیں ہے تاہم ایک سوال ذہن میں ہے، سوچا محفلین کو تنگ کر لیا جاوے؟

سوال: کیا ایسا ممکن ہے کہ فیس بک کی طرز پر اطلاعات کی موصولی کھلی ہوئی ٹیب میں ہوجائے۔ فی الوقت تو یہ معاملہ ہے کہ اگر اردو محفل کے حوالے سے ٹیب اوپن ہو تب بھی جب تک صفحے کو ریفریش نہ کیا جائے تب تک اطلاع موصول نہیں ہوتی ہے۔ امید ہے، ماہرین اس معاملے پر غور فرمائیں گے۔

پیشگی شکریہ! :)
بھائ میں نے تو کل ہی اس فورم پر رکنیت اختیار کی ہے ابھی تک فورم کے نظام کو بہتر طور پر سمجھ نہی سکا لیکن کل سے میرے ذہن میں بھی یہی بات گردش کر رہی ہے کے فورم کا نظام بھی کچھ کچھ فیس بک کی طرح ہوتا تو پڑھنے کے ساتھ ساتھ اپنی آراء کا اظہار کرنا بھی قدرے سہل ہو جاتا۔
 
حماد علی

محفلین
شاید اس لیے کہ ہم فیس بک کے زیادہ عادی ہو چکے ہیں اور شاید اس لیے بھی کہ آپ فورم پر ابھی نئے نئے ہیں.
شائد نہیں جناب یقیناً یہی بات ہے فیس بک کی عادت ہو چکی ہے اور یہ میرا پہلا فورم ہے اس لیے مشکلات کا سامنا ہے مجھے۔ انشاءاللہ امید ہے جلد ہی اس کے نظام کو سمجھ لوں گا ۔
 
فرقان احمد

محفلین
میرے پاس تو فون اور لیپ ٹاپ دونوں میں صفحہ ریفریش کیے بغیر ہی زیادہ تر اطلاعات موصول ہو جاتی ہیں.

کیا آپ کو یہ اطلاعات ٹیب کو اوپن کیے بغیر بھی ایسے نظر آتی ہیں جیسا کہ فیس بک وغیرہ میں بریکٹ میں لکھا جاتا ہے کہ (1) یا (2)، یعنی کہ اس طرح کہ آپ نے کوئی اور ٹیب کھول رکھی ہو تاہم غیر فعال ٹیب میں بھی نئی اطلاع کا علم ہو جائے۔
 
یہ بات غور طلب ہے اس پر پہلے کبھی غور نہیں کیا.
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ویسے نئے احباب کے لیے مشورہ ہے کہ یہاں تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف پیش کریں تاکہ ان کا باقاعدہ رسمی خیر مقدم کیا جاسکے۔ اور متعلقہ رہنمائی کا سامان بھی ہو جائے۔
 
آخری تدوین:

حماد علی

محفلین
ویسے نئے احباب کے لیے مشورہ ہے کہ یہاں تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف پیش کریں تاکہ انہیں باقاعدہ رسمی خید مقدم کیا جاسکے۔ اور متعلقہ رہنمائی کا سامان بھی ہو جائے۔
تعارف کا زمرہ کہاں پر ہے؟ کچھ راہنمائ فرمائیے
 
اسی پر بات کرنے کے لیے تو یہ دھاگا بنایا یا ہے۔
اس سلسلے میں محفل انتظامیہ کے ابن سعید بھائی کچھ فیصلہ کن اعلان فرما سکیں گے۔ :)
میرے پیارے بھائی میں نے کب اس سے اختلاف کیا ہے. میں نے تو بس اس بات کا جواب دیا ہے. :)
ٹیب اوپن ہو تب بھی جب تک صفحے کو ریفریش نہ کیا جائے تب تک اطلاع موصول نہیں ہوتی ہے۔
 
آخری تدوین:
فی الحال زین فورو میں یہ سہولت دستیاب نہیں۔ البتہ اس سہولت کا تقاضا زین فورو کی ڈیویلپر سائٹ پر ہوتا آیا ہے۔ غالباً اس کے لیے ایڈ آن موجود ہیں، لیکن ہم کبھی انھیں نصب کرنے کا کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوئے۔ :) :) :)
 
کیا مستقبل قریب یا بعید میں مذکورہ ایڈآن کے سلسلے میں سنجیدہ ہونے کے ارادے کا کوئی امکان ہے؟ اور اگر ہے تو اس کے قرب یا بعد کا تخمینہ۔؟۔ :)
 
کیا مستقبل قریب یا بعید میں مذکورہ ایڈآن کے سلسلے میں سنجیدہ ہونے کے ارادے کا کوئی امکان ہے؟ اور اگر ہے تو اس کے قرب یا بعد کا تخمینہ۔؟۔ :)
زین فورو کا نیا نسخہ اجرا کے مراحل میں ہے جس میں بنیادہ نوعیت کی تبدیلیاں ہوئی ہیں اس لیے کوئی نیا ایڈ آن نصب کرنے سے پہلے کئی دفعہ سوچنا پڑے گا کہ اس کی عادت پڑ جانے پر اس کا مقابل نئے نظام میں موجود نہ ہونے کی صورت میں احباب کا رد عمل کیا ہوگا۔ اس لیے مستقبل قریب میں اسے زیر غور نہ سمجھیں۔ :) :) :)
 
فی الحال زین فورو میں یہ سہولت دستیاب نہیں۔ البتہ اس سہولت کا تقاضا زین فورو کی ڈیویلپر سائٹ پر ہوتا آیا ہے۔ غالباً اس کے لیے ایڈ آن موجود ہیں، لیکن ہم کبھی انھیں نصب کرنے کا کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوئے۔ :) :) :)
ویسے سعید بھائی اب جیسے جیسے انٹرنیٹ میں جدت آ رہی ہے ویسے ویسے ان ایڈآنز کا استعمال اور ضرورت ناگزیر ہو رہی ہے ۔ مجھے ویب ڈویلپمنٹ آتی نہیں ورنہ میں نے دن رات ایک کر دینا تھا :)
 
ویسے سعید بھائی اب جیسے جیسے انٹرنیٹ میں جدت آ رہی ہے ویسے ویسے ان ایڈآنز کا استعمال اور ضرورت ناگزیر ہو رہی ہے ۔ مجھے ویب ڈویلپمنٹ آتی نہیں ورنہ میں نے دن رات ایک کر دینا تھا :)
بھئی ہم زین فورو کی سائٹ پر اس بارے میں شور مچانے والوں میں کئی برسوں سے شامل ہیں، لیکن ان کا بڑا کسٹمر بیس شئیرڈ ہوسٹنگ استعمال کرتا ہے جس میں عموماً اپاچے ویب سرور نصب ہوتا ہے جو کہ ایسے کاموں کے لیے موزوں نہیں ہے۔ ایڈ انز نصب کرنے میں کوئی حرج نہیں، البتہ ان کا رکھ رکھاؤ مشکل ہوتا ہے اور ہر اپگریڈ کے وقت ان پر خصوصی توجہ دینی ہوتی ہے۔ ساتھ ہی کئی ایڈ آن وقت کے ساتھ اپنے ڈیویلپر کی جانب سے عدم توجہی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ہم نے پہلے بھی وضاحت کی ہے کہ زین فورو کا نیا نسخہ کافی تبدیلی کے ساتھ آئے گا، اس لیے بہت سارے ایڈ آن کچھ عرصہ کے لیے ناکارہ ہو کر رہ جائیں گے، لہٰذا ایسے میں کچھ نیا شامل کرنا مشکل کا باعث ہو سکتا ہے۔ :) :) :)
 
تکنیکی معاملات کا تو مجھے علم نہیں ہے تاہم ایک سوال ذہن میں ہے، سوچا محفلین کو تنگ کر لیا جاوے؟

سوال: کیا ایسا ممکن ہے کہ فیس بک کی طرز پر اطلاعات کی موصولی غیر فعال ٹیب میں ہوجائے۔ جیسا کہ فیس بک وغیرہ میں ہوتا ہے کہ غیر فعال ٹیب میں بھی بریکٹس میں اطلاعات کی تعداد موصول ہو جاتی ہے۔فی الوقت تو یہ معاملہ ہے کہ اگر اردو محفل کے حوالے سے ٹیب اوپن ہو تب بھی جب تک صفحے کو ریفریش نہ کیا جائے تب تک اطلاع موصول نہیں ہوتی ہے۔ امید ہے، ماہرین اس معاملے پر غور فرمائیں گے۔

پیشگی شکریہ! :)
محترم
ابن سعید بھائی
 
Top