کیا PC میں Android Operating System ہو سکتا ہے؟

سید ذیشان

محفلین
انڈرائڈ ٹیبلٹس اور موبائل ڈیوائسز کے لئے بنایا گیا ہے۔ اگرچہ آپ انڈرائڈ کی ایپس BlueStacks کے ذریعے اپنے پی سی پر چلا سکتے ہیں- انڈرائڈ کو او ایس کے طور پر پی سی پر استعمال کرنے کے بارے میں کچھ زیادہ علم نہیں ہے۔
آپ کا مقصد اگر معلوم ہو جائے تو مشورہ دینے میں زیادہ آسانی رہے گی۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین

میرا بنیادی مقصد ایپس چلانا نہیں ہے۔ آج کل آپریٹنگ سسٹمز چیک کرنے کا بھوت سوار ہے۔ اس لئے پہلے یوبنٹو کیا، میک کی کوشش بھی کی لیکن نہیں ہوا، اب اینڈرائیڈ کرنا چاہ رہا ہوں۔
لیکن کامیابی نہیں مل رہی۔
میں Oracle VM VirualBox کے ذریعے کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
جی ہاں، اس قسم کی کئی کوششیں ہوتی رہتی ہیں۔ اگر android for pc لکھ کر گوگل کریں تو کئی ایک ملیں گی۔ ابھی کچھ عرصہ قبل ایک ایسا ہی پروجیکٹ نظروں سے گزرا تھا جو کہ حالیہ ہے۔ :) :) :)
میں نے اس کے ذریعے کوشش بھی کی ہے۔ انسٹالیشن میں کامیابی کا ڈائیلاگ باکس بھی کھلتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور ڈائیلاگ باکس کھلتا ہے، جس میں reboot کا آپشن ہوتا ہے۔ لیکن اس کے بعد failed ہو جاتا ہے۔
 
حسینی

محفلین
اور پلیز یہ بھی بتا دیں کہ اگر پی سی پر واٹس اپ اپلیکیشن چلانا ہو تو کیا ایسا ممکن ہے؟؟
میں نے سنا ہے بہت سے دوست استعمال کر رہے ہیں۔۔۔ لیکن خود سے نہیں ہوا۔
برائے مہربانی رہنمائی کریں۔
 
Top