حجاب
محفلین
کیری کی حیدرآبادی چٹنی ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اجزاء ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪
کیری ۔۔۔ ایک عدد ( چھلکا اُتار کر باریک کاٹ لیں )
سفید تِل ۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ ۔
پودینے کی پتّیاں تھوڑی سی ۔
ناریل ۔۔۔ ایک چار انچ کا ٹکڑا ۔
ہری مرچیں ۔۔۔ 6 سے 8 عدد ۔
لہسن کے جوے ۔۔۔ 6 سے 8 عدد ۔
سفید زیرہ ۔۔ ایک چائے کا چمچ ۔
نمک ۔۔۔ حسبِ ضرورت ۔
ترکیب ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
ناریل کا ٹکڑا باریک کاٹ لیں ۔اب ناریل سفید زیرہ اور تِل توے پر بھون لیں ۔ بھوننے کے بعد گرائینڈر میں گرائینڈ کر لیں ۔ کیری ، ہری مرچیں ، پودینہ اور لہسن بھی پیس لیں ، اب کیری کے آمیزے میں خشک پسا ہوا تل ، زیرہ ، ناریل اور نمک ملا کر مِکس کر لیں ، مزیدار کیری کی چٹنی تیار ہے ، بیسن کی روٹی کے ساتھ یہ چٹنی مزے کی لگتی ہے ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
کیری کی جیلی ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اجزاء ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
کیری ۔۔ 1 کلو ۔
شکر ۔۔ 500 گرام ۔
گھی یا آئل ۔۔ آدھی پیالی ۔
عرقِ کیوڑہ ۔۔۔ حسبِ خواہش ۔
کیری کے چھلکے باریک کٹے ہوئے تھوڑے سے ۔
کیری کا گودہ ۔۔ 2 کھانے کے چمچے ۔
ترکیب ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪
کیری کا چھلکا اُتار کر کیریوں کا جوس نکال لیں ، ایک دیگچی میں آئل گرم کریں ، آئل گرم ہو جائے تو کیری کا جوس ، کیری کا جوس نکال کر جو گودہ بچا ہے وہ 2 چمچے ، شکر اور کیری کے چھلکے دیگچی میں ڈال کر اتنا پکائیں کہ آمزہ شہد کی طرح گاڑھا ہو جائے ، آخر میں عرقِ کیوڑہ شامل کر کے چولہے سے اُتار لیں اور ٹھنڈا کر کے کسی جار میں محفوظ کر لیں ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
کیری کی میٹھی چٹنی ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اجزاء ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪
کیری ۔۔ 1 کلو ۔( چھلکا اُتار کر باریک کاٹ لیں )
چینی ۔۔ 3 پاؤ ۔
کالی مرچ ثابت ۔۔ 50 گرام ۔
کشمش ۔۔ 50 گرام ۔( صاف کر کے کچھ دیر پانی میں بھگو دیں )
ادرک ۔۔ تھوڑی سی باریک کٹی ہوئی ۔
لہسن ۔۔ 6 جوے ۔چھلے ہوئے ۔
پسی سرخ مرچ ۔۔ 2 چائے کے چمچے ۔
بادام ۔۔ باریک کٹا ہوا 2 کھانے کے چمچے ۔
سرکہ ۔۔ 4 کھانے کے چمچے ۔
آئل ۔۔ آدھی پیالی ۔
نمک ۔۔ ایک چائے کا چمچہ ۔
ترکیب ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
باریک کٹی ہوئی کیریاں 5 منٹ کے لیئے اُبال لیں ،اب کیریوں کو چھان کر پانی الگ کر کے ٹھنڈا ہونے دیں ۔ایک دیگچی میں آئل ڈال کر گرم کریں اب اس میں لہسن اور ادرک ڈال کر سہنری مائل فرائی کریں ، اب ادرک لہسن کے ساتھ ٹھنڈی کی ہوئی کیریاں بھی کچھ دیر فرائی کریں ، اب اس میں باقی کے تمام اجزاء سوائے سرکہ کے ڈال کر 5 منٹ تک اچھی طرح مکس کریں ، اب ایک پیالی پانی ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں پھر سرکہ شامل کر کے چولہے سے اُتار لیں ، ٹھنڈا کر کے خشک جار میں محفوظ کرلیں ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
پنّا ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪
اجزاء ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪
کیری 4 عدد ۔
پانی ۔ 4 پیالی ۔
نمک ۔ آدھا چائے کا چمچہ ۔
چینی ۔ حسبِ ذائقہ ۔
سفید زیرہ ۔ ایک چائے کا چمچہ ( توے پر بھون کے پیس لیں )
پودینہ ۔ چند پتّیاں ( باریک پیس لیں )
ترکیب ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
کیریوں کو دھو کر توے پر رکھ کر کسی برتن سے ڈھانک دیں ، تھوڑی تھوڑی دیر بعد کیریوں کو پلٹتے رہیں یہاں تک کے کیریوں کا چھلکا براؤن ہو جائے، اگر چھلکا جل بھی رہا ہو تو کوئی بات نہیں بس آگ کی تپش سے کیری کا گودہ نرم ہونا چاہیئے ، جب کیریاں پک جائیں تو ٹھنڈا کر کے چھلکا اُتار کرگودہ الگ کرلیں ۔اب اس میں تمام اجزاء شامل کر کے بلینڈ کر لیں ، اور کسی بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ دیں ، جب دل چاہے پانی ملائیں اور مشروب تیار ، مزے سے پیئیں ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪