کیسووری(Cassowary) - بھاری بھرکم پرندہ

طالوت

محفلین
کیسووری(Cassowary) - دنیا کے بھاری بھرکم پرندوں میں سے ایک پرندہ ہے ۔ یہ دنیا کا دوسرا وزنی پرندہ ہے ۔ جو نیوگنی اور آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے اس کی تین اقسام ہیں ۔ یہ شرمیلا پرندہ تنگ کرنے پر انتہائی بے رحمی سے پیش آتا ہے ۔ یہ 2 میٹر تک لمبا ہو سکتا ہے اور اس کا وزن 60 کلو گرام تک جا سکتا ہے۔ پانچ انچ تک لمبے نوکیلے پنجوں کی مدد سے یہ اپنی حفاظت کرتا ہے ۔ 4 سے 5 پانچ فٹ تک کی چھلانگ لگانے کے علاوہ یہ اچھا تیراک بھی ہے ۔اور 50 کلیومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے دوڑ بھی سکتا ہے ۔ خوراک میں چوہے ، مینڈک ، کیڑے مکوڑے اور پھل وغیرہ پسند کرتا ہے ۔ گینز بک آف ورڈ ریکارڈ 2007 کے مطابق اسے دنیا کا سب سے خطرناک پرندہ قرار دیا گیا ۔

مجھے تو یہ پرندہ کم اور ایتھیلیٹ زیادہ معلوم ہوتا ہے ۔
مزید جانئیے ۔

4104754202_045c1fafba.jpg


cassowary-bird-most-dangerous-bird-in-the-world-2.jpg
 
Top