کیسے کیسے مہرباں، ھمارے اپنے سیاست داں،!!!!!!!

سمیٹ لے چاھے، جتنا سمیٹ لے
ابھی بھی ھے، کچھ وقت لپیٹ لے

جانےکب چلی جائے، یہ اجارہ داری
دیر نہ کر اب، اٹھا اپنی یہ پلیٹ لے

خود کھا بریانی، قورمہ اور تافتان
دوسروں کو کہے، صرف آملیٹ لے

اب جانے کون آئے، ٹکٹ ملے نہ ملے
کچھ پڑھ لے، اُٹھا تختی سلیٹ لے

ارمان پھر کبھی، پورا ھو نہ ھو
بستر پر جاکر، جتنا چاھے لیٹ
لے
 
arifkarim

معطل
خود کھا بریانی، قورمہ اور تافتان
دوسروں کو کہے، صرف آملیٹ لے

اب تو خیر سے لوگوں کو آملیٹ بھی نہیں مل رہا۔ آملیٹ بنانے کیلئے تیل، گیس اور انڈوں کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ صرف چنداں لوگوں کو ہی دستیاب ہیں۔ :)
 
کچھ دنوں میں یہ اعلان ھونے والا ھے کہ "جنگل میں چلئے اور گھاس پھوس پر گزارا کیجئے،
"،!!!!!
 
شمشاد

لائبریرین
اب ایسی بھی بات نہیں ہے۔ پاکستان کا عالمی برادری میں ایک مقام ہے اور بہت سارے دوسرے ملکوں سے بہت اچھا مقام ہے۔
 
اب ایسی بھی بات نہیں ہے۔ پاکستان کا عالمی برادری میں ایک مقام ہے اور بہت سارے دوسرے ملکوں سے بہت اچھا مقام ہے۔!!!!!

شمشاد بھائی،!!!! شکریہ
مگر ھمارے سیاست دانوں کو دیکھئے تو، ھمارے ملک کا مقام دنیا کی عالمی برادری میں کہاں لے کر جارھے ھیں،؟؟؟؟ اپنے گھر کے مسائل اپنے ھی گھر میں حل ھونے چاھئے، !!!!!
 
شمشاد

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو مخلص لیڈر شپ ان ساٹھ سالوں میں شاید ہی کبھی نصیب ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود اس پر اللہ کی رحمت ہے کہ یہ ملک چلتا ہی جا رہا ہے۔
 
اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو مخلص لیڈر شپ ان ساٹھ سالوں میں شاید ہی کبھی نصیب ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود اس پر اللہ کی رحمت ہے کہ یہ ملک چلتا ہی جا رہا ہے۔

شمشاد بھائی َ!!!!!
آپ نے بالکل صحیح کہا،!!!!!
ھمارے ملک میں بہت بڑے بڑے بزرگ اور صوفی حضرات مدفون ھیں، اور یہ سب انہیں کی دعائیں اور اللٌہ کا کرم ھے کہ اب تک بات بنی ھوئی ھے،!!!!!
 
Top