کیفیت نامہ اور دوسری جگہ سے لکھائی کٹ پیسٹ کے مسائل

ابن سعید ، نبیل ، زیک ، عبدالقیوم چوہدری ، محمد خلیل الرحمٰن

کیفیت نامہ میں ایک الجھن یہ پائی جاتی ہے کہ کیفیت نامہ پر تبصرہ کرنے والے کا نام اور اسکی تحریر کا رسم الخط تقریباً ایک جیسا ہے اور انکے درمیان کوئی ختمہ وغیرہ بھی نہیں ہیں جس کی وجہ سے بعض دفعہ قاری الجھ جاتا ہے۔ انکے درمیان کوئی وقفہ ہونا چاہئےیا کوئی اور متبادل کام۔

دوسری بات یہ کہ بعض افراد کسی دوسری جگہ سے مواد لے کر یہاں پیسٹ کرتے ہیں جسکی وجہ سے کسی کے رسم الخط کا سائز بہت بڑا اور کسی کا رسم الخط بہت چھوٹا۔ سو جب بھی کوئی مواد کاپی کریں تو نوٹ پیڈ وغیرہ میں پیسٹ کریں اس طرح اس کے تمام فارمیٹس ختم ہو جائیں گے پھر وہاں سے کاپی کر کے اردو محفل میں پیسٹ کر دیں۔ اس طرح اردو محفل کی تحاریر کا رسم الخط ایک جیسا ہو گا۔ جو دیکھنے میں بہت بھلا لگے گا۔
 
فرقان احمد

محفلین

اچھی بات ہے! :) ویسے رائٹ کلک کر کے 'پیسٹ ایز پلین ٹیکسٹ' پر کلک کرنے سے بھی تمام فارمیٹس ختم ہو جاتے ہیں۔ :)
 
زیک

مسافر
کیفیت نامہ میں ایک الجھن یہ پائی جاتی ہے کہ کیفیت نامہ پر تبصرہ کرنے والے کا نام اور اسکی تحریر کا رسم الخط تقریباً ایک جیسا ہے اور انکے درمیان کوئی ختمہ وغیرہ بھی نہیں ہیں جس کی وجہ سے بعض دفعہ قاری الجھ جاتا ہے۔ انکے درمیان کوئی وقفہ ہونا چاہئےیا کوئی اور متبادل کام۔
نام اور تبصرے کی فارمیٹنگ میں فرق ہے
 
نام اور تبصرے کی فارمیٹنگ میں فرق ہے

جی بالکل ہے لیکن بہت تھوڑا فرق ہے جو عام طور پہ معلوم نہیں ہوتا
میرے عرض کرنے کا مطلب یہ ہے کہ نام اور تبصرہ الگ الگ لائن پر ہوں یا درمیان میں کوئی وقفہ ہو تو مناسب رہے گا۔ جیسے

زیک - نام اور تبصرے کی فارمیٹنگ میں فرق ہے۔
یا
اسکے علاوہ نام مستقل انڈر لائن یا اور لائن ہوں۔
 
Top