عبدالحسیب
محفلین
ایک زمانہ میں بہت آرزو تھی کہ جامعہ کیمبرج میں داخلہ مل جائے خیر آرزوئیں تو وہ تمام کافور ہوئیں لیکن اب آب و دانہ کشاں کشاں ہمیں یہاں لے آیا ہے۔کچھ دفتری مصروفیات ، عارضی تھکان اور دائمی کاہلی کے کچھ کم ہونے کے بعد ذرا حوصلہ ہوا کہ اب اس تاریخی خوبصورت شہر کی خاک چھانی جائے تو ہماری ہی طرح خستہ حال کیمرہ اور دغا باز برقی خانہ کے ہمراہ نکل پڑے ۔ محفلین بھی آجائیں،کیمبرج کا تصویری سفر کرتے ہیں۔
ابتداء کرتے ہیں، کنگس کالج چیپل سے، جو اب تقریباً کیمبرج کی پہچان بن چکا ہے۔
کنگس کالج کا داخلی دروازہ
کنگس کالج کے قریب ہی گریٹ سینٹ میئری چرچ واقع ہے۔ چرچ کی ابتداء بارھوی صدی عیسوی میں ہوئی اور چرچ کی موجودہ عمارت 1863 میں تعمیر کی گئی تھی۔
سینٹ میئری چرچ سے کچھ فاصلے پر ہی ، کارپس کرسٹی کالج واقع ہے، کالج کے داخلی دار پر پہنچنے سے پہلے، کارپس کلاک کا سامنہ ہوتا ہے۔
سٹی سینٹر کے قریب ایک اور خوبصورت چرچ نظر آتا ہے۔ نام ذہن میں نہیں ۔
چلین اب ذرا 'کیم ندی' کی سیر بھی کر لیں۔
اب کیا سارا کیمبرج ایک ہی دن میں دیکھ لینا ہے کچھ تو ہماری دائمی کاہلی کا بھی ثبوت رہے

آخری تدوین: