کیمرہ اور ٹائم

زیک

مسافر
ڈیجیٹل کیمرے میں وقت اور ٹائم زون سیٹ کرنا اہم ہے کہ یہ معلومات ایگزف کے ذریعہ تصویر لینے کا وقت بتاتی ہیں۔

لیکن اکثر اس سیٹنگ میں مسائل سامنے آتے ہیں۔

ہر سال بہار اور خزاں میں جب ڈے لائٹ سیونگ ٹائم کا آغاز اور اختتام ہوتا ہے تو اسے کیمرے میں تبدیل کرنا پڑتا ہے۔

پھر اگر آپ اپنے ٹائم زون سے باہر سفر کریں تو یاد رکھنا پڑتا ہے کہ سفر کے شروع ہونے اور ختم ہونے پر ٹائم زون کی سیٹنگ بدلی جائے۔ اگر کئی ٹائم زونز کا سفر ہے تو کام مزید بڑھ جاتا ہے۔

مسئلہ یہ نہیں ہے کہ یہ مشکل کام ہے۔ لیکن یہ تبدیلی کرنا ہر بار یاد رکھنا مشکل کام ہے۔ برا ہو اس وقت کا جب آپ کی سیر کی آدھی تصویریں اپنے ٹائم زون اور آدھی سیر کے مقامی زون پر ہوں۔

آپ اپنے کیمرے میں اس بارے میں کیا طریقہ اختیار کرتے ہیں؟
 
زیک

مسافر
سمارٹ فون اکثر اس سلسلے میں اچھا رہتا ہے کہ خود ہی مقامی وقت پکڑ لیتا ہے اور وہی تصاویر میں محفوظ ہوتا ہے مگر ٹائم زون کی سرحد پر کئی بار اتفاق ہوا ہے کہ سرحد پار کے سیل ٹاور سے سگنل بہتر ہونے کی وجہ سے ٹائم ایک گھنٹہ غلط آ رہا تھا۔
 
فون میں کیمرہ ہو سکتا ہے تو کیمرے میں بھی فون لگایا جا سکتا ہے۔:)
ADIZ اور ٹائم زون ڈیٹیکرز ملکر اس کا کوئی حل نکال سکتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
ڈیجیٹل کیمرے میں وقت اور ٹائم زون سیٹ کرنا اہم ہے کہ یہ معلومات ایگزف کے ذریعہ تصویر لینے کا وقت بتاتی ہیں۔

لیکن اکثر اس سیٹنگ میں مسائل سامنے آتے ہیں۔

ہر سال بہار اور خزاں میں جب ڈے لائٹ سیونگ ٹائم کا آغاز اور اختتام ہوتا ہے تو اسے کیمرے میں تبدیل کرنا پڑتا ہے۔

پھر اگر آپ اپنے ٹائم زون سے باہر سفر کریں تو یاد رکھنا پڑتا ہے کہ سفر کے شروع ہونے اور ختم ہونے پر ٹائم زون کی سیٹنگ بدلی جائے۔ اگر کئی ٹائم زونز کا سفر ہے تو کام مزید بڑھ جاتا ہے۔

مسئلہ یہ نہیں ہے کہ یہ مشکل کام ہے۔ لیکن یہ تبدیلی کرنا ہر بار یاد رکھنا مشکل کام ہے۔ برا ہو اس وقت کا جب آپ کی سیر کی آدھی تصویریں اپنے ٹائم زون اور آدھی سیر کے مقامی زون پر ہوں۔

آپ اپنے کیمرے میں اس بارے میں کیا طریقہ اختیار کرتے ہیں؟

میرے کینن کے ای او ایس 70 ڈی میں ٹائم زون مقامی جی پی ایس سے حاصل ہو جاتا ہے۔
 
زیک

مسافر
میں پہلے تصویر لینے سے پہلے کیمرے پر مقامی وقت سیٹ کیا کرتا تھا لیکن بہت بار بھولنے کے بعد فیصلہ کیا کہ ٹائم اور زون یو ٹی سی رکھا جائے اور ڈے لائٹ سیونگ کو اگنور کر دیا جائے۔

اس میں قباحت یہ ہے کہ جب یو ٹی سی کے علاوہ کسی ٹائم زون میں تصاویر کھینچیں تو ایک دن کی تصاویر دو دنوں میں تقسیم ہو جاتی ہیں۔
 
زیک

مسافر
پکی بات ہے؟ چیک کر کے بتائیں۔
یہ اس لئے کہا کہ میں نے اپنے کیمرے کو وائی فائی سے آئی فون سے کنکٹ کیا تو کیمرے نے وقت درست کر لیا مگر ٹائم زون جو میں نے جان کر غلط سیٹ کیا تھا وہ وہی رہنے دیا۔ میرا کیمرہ نائکن ہے اور آپ کا کینن اس لئے فرق ہو سکتا ہے۔
 
محمدظہیر

محفلین
میں نے کئی دفع سوچا ڈی ایس ایل آر لینے کے متعلق۔ ابھی تک سوچتا ہی رہ گیا۔
کیمرے کے فائدوں پر کوئی دلچسپ تحریر پڑھوں تو شاید مجھے خریدنے میں دلچسپی پیدا ہو۔:ROFLMAO:
 
ڈی ایس ایل آر کی کوالٹی کافی بہتر ہے اور ساتھ آپ کو کافی کنٹرول بھی ملتا ہے۔ نقصان یہ ہے کہ کیمرہ بڑا اور بھاری ہوتا ہے فون یا پوائنٹ اینڈ شوٹ کے مقابلے میں۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ کس قسم کے کیمرے سے تصاویر کھینچیں۔

آپ کا کیمرہ میں کچھ ڈسکشن موجود ہے
 
arifkarim

معطل
یہ اس لئے کہا کہ میں نے اپنے کیمرے کو وائی فائی سے آئی فون سے کنکٹ کیا تو کیمرے نے وقت درست کر لیا مگر ٹائم زون جو میں نے جان کر غلط سیٹ کیا تھا وہ وہی رہنے دیا۔ میرا کیمرہ نائکن ہے اور آپ کا کینن اس لئے فرق ہو سکتا ہے۔
ابھی چیک کیا یہ ٹائم زون اور وقت آئی فون سے سینک کر لیتا ہے۔
 
Top