کینیڈا کی طرف ہجرت

عسکری

معطل
بھائی جی بات یہ ہے کہ میرا ایک بھائی جیسا ہمسایہ جو کئی سال سے سعودی میں مقیم ہے اپنا اچھا خاصہ کام کرتا ہے بیوی اور بچے بھی ہیں کینیڈا جانے کے بھوت میں مبتلا ہو گیا ہے :eek: سعودی میں ہر سال پاکستانی 20-25 لاکھ کما لیتا ہے پر اب یہ بھوت نا جانے کہاں سے سوار ہو گیا ہے ۔ مجھے خود کینیڈا کے بارے میں کوئی معلومات نہیں اسے بہت سمجھایا کہ دفع کر یار پر وہ نہیں مانتا مجھے ڈر ہے وہ کہیں لٹ ہی نا جائے ۔ کیا کینیڈا میں رہنے والے حضرات اس پر روشنی ڈال سکتے ہیں کہ کینیڈا ہجرت کرنے کے کیا اصول ہیں آدمی میں کیا کوالٹی ہونی چاہیے کتنی رقم درکار ہے اور وہاں کی حالات اب کیسے ہیں ۔ مجھے تو یہ سفر نقصان دہ ہی لگ رہا ہے :(
 
عسکری

معطل
پتا نہیں کیا دیکھ بیٹھا ہے مجھے تو لگتا ہے کینیڈا کی کوئی فلم دیکھ بیٹھا ہے جو یہ حال ہے :laugh: ارے بھئی سیٹ مسئلے کو چھوڑ کر جانا وہاں عجیب بات ہے نا۔ اسے یہاں لانے میں اس کے باپ کا ہاتھ تھا جو خود 25 سال سے یہاں تھا ان دونوں بھائیوں کو بلوایا تھا اس نے ۔ پر سعودی عرب جانے میں کچھ نہیں لگتا سوائے 5 لاکھ جیب میں ہو اب بھی کوئی بھی پاکستانی یہاں بغیر کسی پرابلم کے آ سکتا ہے جبکہ یورپ امریکہ کینیڈا ایک جھمیلہ ہے میرے خیال سے جانا۔
 
عسکری

معطل
اردو جانتا ہے تو اسے بولو ایک کتاب پڑھے
غم نہ کریں از ڈاکٹر عائض القرنی
میرے خیال سے اسے کسی نے پٹی پڑھائی ہے ۔اور پڑھانے والا بھی ہمارا مشترکہ دوست ہے وہ امریکہ میں کئی سال لگا کر واپس نا جانے کیسے ایا ہے اب جاب کرتا ہے ۔ لگتا ہے عیاشی کے قصے سن بیٹھا ہے میرا ماہی :mrgreen:
 
امریکہ میں عیاشی؟
ارے مزدوری ہی مزدوری ہے اور ہاتھ کچھ نہیں
خجل خواری ہے
 
عسکری

معطل
امریکہ میں عیاشی؟
ارے مزدوری ہی مزدوری ہے اور ہاتھ کچھ نہیں
خجل خواری ہے
اسی لیے تھریڈ کھولا ہے کہ کوئی بندہ خدا ہمیں وہاں کی انفو دے طریقہ بتائے تو ہم اسے بتائیں یہ والی باتیں تو اسے اثر نہیں کرتی ۔ لگتا ہے بور ہے یہاں بند ہو کے ۔:biggrin:
 
وجی

لائبریرین
میرا خیال ہے کینیڈا کا خیال تو وہ اب دل سے نکال دے کافی سالوں سے لوگ وہاں جارہے ہیں
اب انہوں نے کافی سختیاں کر رکھیں ہیں
ہاں آسٹریلیا کے بارے میں سوچ سکتا ہے
کیونکہ میں نے سنا ہے کہ وہاں کچھ نرمی ہے
لیکن آسٹریلیا مہنگا بہت ہے یہ سنا ہے

باقی سعودیہ سے تو لوگ عیاشی کرنے دبئی جاتے ہیں وہاں کا رستہ کیوں نہیں دیکھا دیتے آپ
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
شفیق الرحمن کے بقول سچ کو سمجھنے کا وقت صبح کا ہوتا ہے:p ۔ اسے کینیڈین خوبصورتیاں صبح کے وقت دکھائیں جائیں;) ۔ مزید یہ کہ کینیڈا کے بارے میں مشہور ہے کہ پنجابی وہاں کی تیسری یا دوسری بڑی زبان ہے:grin: ۔ اور اس پر طرّا یہ کہ سکھوں کی بڑی تعداد وہاں آباد ہے:grin1: ۔ اسے کہیں کہ تجھے یوں لگے گا جیسے تو فریدکوٹ یا لاہوری گیٹ میں پھر رہا ہے۔ :laugh:
 
بس جی اب کیا کریں پر کینیڈا نے قانونی طور پر مشکل بنا دی ہے امیگریشن ۔ اب آسٹریلیا والی اس کو بتائی تو ایسا نا ہو اس پر فٹ ہو جائے :grin: جب بیوی ساتھ ہو تو دوبئی بحرین نہیں حرم جاتے ہیں بس :devil:
 
آپ کے پاس کوئی معلومات ہیں مجھے ڈر ہے کوئی اسے 15 -20 لاکھ کا ٹیکا نا لگا جائے :roll:
 
وجی

لائبریرین
بس جی اب کیا کریں پر کینیڈا نے قانونی طور پر مشکل بنا دی ہے امیگریشن ۔ اب آسٹریلیا والی اس کو بتائی تو ایسا نا ہو اس پر فٹ ہو جائے :grin: جب بیوی ساتھ ہو تو دوبئی بحرین نہیں حرم جاتے ہیں بس :devil:
ارے بھولے بادشاہ بیوی کو دنیاکے برے مال دبئی مال میں چھوڑیں اور بس پھر بھول جائیں اور شہر گھومیں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بس جی اب کیا کریں پر کینیڈا نے قانونی طور پر مشکل بنا دی ہے امیگریشن ۔ اب آسٹریلیا والی اس کو بتائی تو ایسا نا ہو اس پر فٹ ہو جائے :grin: جب بیوی ساتھ ہو تو دوبئی بحرین نہیں حرم جاتے ہیں بس :devil:
اگر بیوی ساتھ لے کر جا رہا ہے۔ تو بقیہ زندگی حج کرتے گزار دے یہ بہتر ہے۔ :p
 
عسکری

معطل
یار آپ لوگ جو باتیں کر رہے ہو میں نے اسے ساری بتائی ہیں کہ باہر مت جاؤ یہاں رہو چھوٹا پاکستان ہے یہ پر وہ لگتا ہے اب آزاد ہونا چا رہا ہے :cautious:
قیصرانی بھائی آپ کبھی گئے ہیں؟
 
عسکری

معطل
بھائی اب سنیں آج سے کوئی 20 سال پہلے ہم جب بچے تھے ان کے باپ نے ہمارے گھر کے سامنے زمین لی اور گھر بنوا کر ان کو گاؤں سے شہر لا بسایا بچپن میں ہم ایک ساتھ رہے کھیلے لڑے بچپن گزارہ۔وہ لوگ 10 سال پہلے سعودی آئے تھے ۔ بندہ پینڈو جو شہری ہو گیا پر عقل شہری نہیں ہوئی ۔ وہاں گاؤں میں آنا جانا رہا ہے اس کی شادی ہوئی بیوی سعودی آ گئی ۔ پر متلون مزاجی اور چول چول ہی رہا ۔ اب سن بیٹھا ہے کہ یورپ امریکہ کینیڈا کا ویزہ لگوا لو تو نیشنیلٹی مل جائے گی وہاں عیاشیاں ہیں جیسے چاہو گھومو پھرو کلب جاؤ ڈانس دیکھو جو نشہ کرو مطلب بکواس نیوز سن کر پھنسا ہے۔سعودی مین بھی شہر سے باہر رہتے ہیں جدہ سے 40 کلو میٹر دور جب بھی آتا ہے یہی بکواس کہ بس اب جانا ہے :grin:
 
یوسف-2

محفلین
اب تو لوگ کینیڈا چھوڑ کر واپس آرہے ہیں، اور یہ نادان وہاں جانے کی سوچ رہا ہے۔:) ہماری کمپنی سے بہت سے لوگ کینیڈا مستقلاً شفٹ ہوئے تو کئی ایک لوگ واپس بھی آگئے۔ اگر کوئی پاکستانی یا بھارتی اپنے ملک یا مڈل ایسٹ میں بیس پچیس ہزار ڈالر سالانہ کما لیتا ہے تو اسے امریکہ، کینیڈا یا یورپ وغیرہ جانے کی ”غلطی“ نہ کرے۔ اس رقم میں یہاں تو اس کا شمار ”معززین شہر“ میں ہوگا، لیکن وہاں جاکر تو وہ ”عام سا بندہ“ بن جائے گا :eek: بندہ مڈل ایسٹ میں کمائے اور پاکستان، بھارت میں ”عیش“ کرے تو بات سمجھ میں آتی ہے لیکن امریکہ، کینیڈا اور یورپ جاکر ”مشین کا پرزہ“ بن کر دن رات گدھے کی طرح جُت جائے، یہ کوئی عقل مندی تو نہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بھائی اب سنیں آج سے کوئی 20 سال پہلے ہم جب بچے تھے ان کے باپ نے ہمارے گھر کے سامنے زمین لی اور گھر بنوا کر ان کو گاؤں سے شہر لا بسایا بچپن میں ہم ایک ساتھ رہے کھیلے لڑے بچپن گزارہ۔وہ لوگ 10 سال پہلے سعودی آئے تھے ۔ بندہ پینڈو جو شہری ہو گیا پر عقل شہری نہیں ہوئی ۔ وہاں گاؤں میں آنا جانا رہا ہے اس کی شادی ہوئی بیوی سعودی آ گئی ۔ پر متلون مزاجی اور چول چول ہی رہا ۔ اب سن بیٹھا ہے کہ یورپ امریکہ کینیڈا کا ویزہ لگوا لو تو نیشنیلٹی مل جائے گی وہاں عیاشیاں ہیں جیسے چاہو گھومو پھرو کلب جاؤ ڈانس دیکھو جو نشہ کرو مطلب بکواس نیوز سن کر پھنسا ہے۔سعودی مین بھی شہر سے باہر رہتے ہیں جدہ سے 40 کلو میٹر دور جب بھی آتا ہے یہی بکواس کہ بس اب جانا ہے :grin:
اسے کہو کہ یہ عیاشی صرف تیرے تک محدود نہ رہے گی۔ بیوی کو مار دھاڑ کا بٹھا بھی لے گا۔ تو بچوں کو کیسے روکے گا۔ :laugh: اور پھر بچہ بھی کہے گا پاپا پاپا ڈانس کلب چلیں۔ اور ایسے میں اسے یہ کلب عربی لگے گا۔:grin:
 
Top