محمد وارث

لائبریرین
اس سے بہتر تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم یہاں آتئ ہی ناں، یوں چھوڑ کر جانا زیادہ بدنامی کا باعث ہے اور اس کے اثرات اکتوبر میں انگلینڈ کے دورے پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ ایسے مواقع کے لیے ایک بلیغ پنجابی ضرب المثل ہے کہ نانی نے خصم کیا برا کیا، کر کے چھوڑ دیا اور برا کیا۔:)
 

زیک

مسافر
کرکٹ بھی عالمی سیاست کی نذر ہو گئی
ظاہر ہے کہ پاکستانی ایجنسیاں ہی ان دہشتگردوں کے پیچھے ہوتی ہیں تو پھر انہیں تفصیل کیوں بتائی جائے
منتخب افغان حکومت کو بائی پاس کر کے دہشت گرد طالبان سے معاہدے خود امریکہ نے کئے ہوئے ہیں اور اس کا سارا غصہ پاکستان پر نکالا جا رہا ہے
افغان طالبان تو نہیں البتہ حکومت پاکستان کا تحریک طالبان کو عام معافی کا اعلان یقیناً اس فیصلے کے پیچھے ایک وجہ ہو سکتا ہے۔
 

سید ذیشان

محفلین
ان کی سیکورٹی ٹیم کافی عرصہ سے پاکستان میں تھی اور ان کے تحفظات دور ہونے پر ہی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی تھی۔
طالبان نے جیسے چار مہینے پہلے ہی حملوں کا اعلان کر دینا تھا۔ لاجک کے میدان میں حکومتی پارٹی کے ترجمان مار کھا جاتے ہیں۔ 😁
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
ظاہر ہے کہ پاکستانی ایجنسیاں ہی ان دہشتگردوں کے پیچھے ہوتی ہیں تو پھر انہیں تفصیل کیوں بتائی جائے

افغان طالبان تو نہیں البتہ حکومت پاکستان کا تحریک طالبان کو عام معافی کا اعلان یقیناً اس فیصلے کے پیچھے ایک وجہ ہو سکتا ہے۔
فی الحال یہی تاثر جا رہا ہے
 

علی وقار

محفلین
سٹیڈیم اور ہوٹل کے مابین فاصلہ بہت زیادہ تھا، یہ بھی ایک وجہ بنی ہو گی۔ پلاننگ کا شدید فقدان ہے۔ ایسے سٹیڈیم کا چناؤ بہتر رہتا جو کہ فائیو سٹار ہوٹل کے بالکل قریب واقع ہو۔ اسلام آباد سے راولپنڈی آتے آتے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی جان ہی نکلی رہتی کیونکہ اجنبی مقامات پر خوف کا ہونا اچنبھے کی بات نہیں۔ سیکورٹی الرٹ نارمل لیول کا تھا مگر یہ سری لنکن ٹیم پر حملے کی ویڈیوز کئی بار دیکھتے رہے ہوں گے اس لیے خوف کا غلبہ ضرورت سے زیادہ ہو گیا اور شاید چندکلیدی کھلاڑیوں کے انکار کے بعد دورہ منسوخ کر دیا گیا۔
 
Top