کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

جاسم محمد

محفلین
کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج
ویب ڈیسک اتوار 4 اکتوبر 2020
2088549-safdar-1601791017-763-640x480.jpg

کیپٹن (ر) صفدر نے حکومت کو بزور احتجاج حتم کرنے کی دھمکی دی، ایف آئی آر فوٹو: فائل


گوجرانوالہ: نواز شریف کے داماد اور (ن) لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ریاست سے بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی مدعیت میں کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ریاست سے بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی عمران خالد بٹ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر نے حکومت کو بزور احتجاج حتم کرنے کی دھمکی دی، ریاستی ادارے کے خلاف نفرت کے جذبات ابھارے، ملزم نے 16 اکتوبر کے اعلان کردہ جلسے کی اجازت نہ ملنے پر بزور طاقت اجازت لینے کی دھمکی دی اور اعلی افسران، ریاستی اور انتظامی اداروں کے خلاف نفرت اور دھمکی آمیز الفاظ استعمال کئے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔
 

بابا-جی

محفلین
حکُومت ایسے کرتی رہی تو تین چار ماہ ہی گُزار پائے گی۔ بہتر ہو گا کہ حکُومت تحمل کا رویہ اپنائے مگر پچھلوں کی طرح یہ بھی مُتشدد پالیسی پر گامزن ہیں۔ ایسا مُقدمہ بنے گا تو کل کپتان کے خلاف بھی بن جائے گا۔ پُرانی تقریریں نکالی جائیں گی۔ ان سیاست دانوں کو کوئی پھنساتا جا رہا ہے اور یہ پھنستے جا رہے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
ان سیاست دانوں کو کوئی پھنساتا جا رہا ہے اور یہ پھنستے جا رہے ہیں۔
یہ سیاست دان جب اقتدار میں ہوتے ہیں تو ریاست کو دباتے ہیں اور جب اقتدار سے باہر ہوں تو ریاست کو دھمکا تے ہیں۔ اب ریاست پاکستان نے ان کو مزید برداشت کرنا بند کر دیا ہے۔
 

بابا-جی

محفلین
یہ سیاست دان جب اقتدار میں ہوتے ہیں تو ریاست کو دباتے ہیں اور جب اقتدار سے باہر ہوں تو ریاست کو دھمکا تے ہیں۔ اب ریاست پاکستان نے ان کو مزید برداشت کرنا بند کر دیا ہے۔
یہ مُقدمہ بظاہر عاصم باجوہ نے کروایا ہو گا، یہ آرمی کا فرنٹ مین ہے اور اب یہ چیتے فرنٹ فُٹ پر کھیل رہے ہیں۔ عِمران خان کی برداشت کا اِمتحان ہی لے رہے ہیں مگر وہ جلد ہی بُوٹ پالشی سے بے زار ہو جائے گا کہ اُس کی سرشت میں، فطرت میں آزادی ہے۔
 

بابا-جی

محفلین
ٹویٹر پر غدار عمران کے نام سے گھٹیا ترین ٹوِیٹ چل رہے ہیں، یہ کِس کی کارستانی ہے۔ ایک کو غدّار کہو گے تو دُوسرا بھی یہی کُچھ کرے گا۔
 

جاسم محمد

محفلین
ٹویٹر پر غدار عمران کے نام سے گھٹیا ترین ٹوِیٹ چل رہے ہیں، یہ کِس کی کارستانی ہے۔ ایک کو غدّار کہو گے تو دُوسرا بھی یہی کُچھ کرے گا۔
سوشل میڈیا پر یہ شغل میلا چلتا رہتا ہے جیسے زمین پر سیاسی گرفتاریاں معمول ہیں۔
 
Top