کیڈ (CAD) میں پروگرامنگ

نکتہ ور

محفلین
آٹو کیڈ اور اسی طرح کے دوسرے سافٹ وئیرز میں استعمال ہونے والی ایپلی کیشن بنانے کے لئے کون سی زبان سیکھنی چاہئے؟
وی بی ڈاٹ نیٹ یا سی شارپ۔
یا پھر کوئی اور؟
 
اسد

محفلین
میں نے آپ کا پیغام پڑھا لیکن کوئی جواب اس لئے نہیں دیا تھا کہ اس کے جواب میں ذاتی پسند یا ذاتی تجربہ شامل ہو جاتا ہے۔

آپ یہ دیکھیں کہ جن سوفٹویئرز کے لئے آپ ایپلیکیشن بنانا چاہتے ہیں وہ کون کون سی زبانوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ میرے خیال میں سی شارپ کو زیادہ سوفٹویئر سپورٹ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سی شارپ جاوا اور اوبجیکٹِو سی سے زیادہ مشابہ ہے اور اسے سیکھنے کے بعد آپ نسبتاً آسانی سے اپنی ایپلیکیشنز موبائل پلیٹ‌فارم پر منتقل کر سکیں گے۔
 
bilal260

محفلین
جی ہم کو تو ریڑھی چاہئے ابھی اسٹابری بیچنے کا سیزن ہے وہ بیچے گے یا فالسے بیچے گے یا پھر تربوز یا خربوزہ۔
کہنے کا مطلب یہ ہے کہ جناب والا آٹو کیڈ پروگرام کیسے بنتا ہے کون بنا تا ہے اس کے ہم قطعہ نظر صرف آٹو کیڈ میں کام کر نا جانتے ہیں۔
آپ اس سوال کا جواب گوگل چاچا سے بھی پوچھ سکتے ہیں فضول بندے کو ٹیگ کرنے کا شکریہ۔میں آپ کی کوئی مدد نہ کر سکا ۔
میں ان دنوں آٹو کیڈ کے سلسلے میں لاہور میں جاب سرچ کر رہا ہوں کوئی ٹپ دے سکے یا تجویز تو بندہ کی خوش قسمتی ہو گی شکریہ۔
 
نکتہ ور

محفلین
تمام احباب کی آرا کا شکریہ۔

آپ کے ذاتی تجربے سے ہی تو استفادہ کرنا ہے:)۔ میں پروگرامنگ میں نیا ہوں اس لیے میں وہ زبان سیکھنا چاہ رہا ہوں جس کا مستقبل روشن ہو نہ کہ کوئی زمانہ قدیم کی زبان۔یہاں پر Customization Files کے عنوان کے تحت ان فائلز کی فہرست ہے جن کو آٹوکیڈ سپورٹ کرتا ہے۔اب آپ کی کیا تجویز ہے؟
ٹیگ کرنے کے لیے شکریہ۔
لیکن اس بارے زیادہ رہنمائی تو arifkarim ، محمد سعد ، نبیل اور دیگر ہی کر سکتے ہیں۔ میں تو خود ابھی طالب علم ہوں۔ :)
آپ کا بھی شکریہ۔
جی ہم کو تو ریڑھی چاہئے ابھی اسٹابری بیچنے کا سیزن ہے وہ بیچے گے یا فالسے بیچے گے یا پھر تربوز یا خربوزہ۔
کہنے کا مطلب یہ ہے کہ جناب والا آٹو کیڈ پروگرام کیسے بنتا ہے کون بنا تا ہے اس کے ہم قطعہ نظر صرف آٹو کیڈ میں کام کر نا جانتے ہیں۔
آپ اس سوال کا جواب گوگل چاچا سے بھی پوچھ سکتے ہیں فضول بندے کو ٹیگ کرنے کا شکریہ۔میں آپ کی کوئی مدد نہ کر سکا ۔
میں ان دنوں آٹو کیڈ کے سلسلے میں لاہور میں جاب سرچ کر رہا ہوں کوئی ٹپ دے سکے یا تجویز تو بندہ کی خوش قسمتی ہو گی شکریہ۔
آپ کے تبصرے کے قطع نظر آپ کا بھی شکریہ:) اب گوگل چاچا ہر کام تو نہیں کرسکتا۔
آٹوکیڈ میں بھی ایپلکیشنز بنتی ہیں؟ :eek:
میں نے تو کبھی آٹوکیڈ استعمال بھی نہیں کیا۔ :D
آٹو کیڈ میں Visual LISP for AutoCAD کے نام سے ایپلیکیشن ایڈیٹر موجود ہے جو آٹو کیڈ میں استعمال ہونے والی ایپلیکیشنز بناتا ہے لیکن وہ 80 کی دہائی میں متعارف کرائی جانے والی زبان استعمال کرتا ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
LISP غالباً ایک فنکشنل پروگرامنگ لینگویج ہے۔ سنا ہے کہ فنکشنل بھاشاؤں میں پروگرامنگ ذرا دماغ شریف پر زور ڈالنے والا کام ہوتا ہے، اگرچہ اس کا فائدہ بہت ہوتا ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
لسپ کو ایک دور میں سیکھنا شروع کیا تھا لیکن وقت کی کمی کے سبب چھوڑنا پڑا۔
اس کے متعلق شاید ایک ہی لفظ کہہ سکتا ہوں۔ منفرد! :)
 
نکتہ ور

محفلین
آپ کے ذاتی تجربے سے ہی تو استفادہ کرنا ہے:)۔ میں پروگرامنگ میں نیا ہوں اس لیے میں وہ زبان سیکھنا چاہ رہا ہوں جس کا مستقبل روشن ہو نہ کہ کوئی زمانہ قدیم کی زبان۔یہاں پر Customization Files کے عنوان کے تحت ان فائلز کی فہرست ہے جن کو آٹوکیڈ سپورٹ کرتا ہے۔اب آپ کی کیا تجویز ہے۔
اسد :)
 
اسد

محفلین
میں پہلے ہی جواب دے چکا ہوں:
... آپ یہ دیکھیں کہ جن سوفٹویئرز کے لئے آپ ایپلیکیشن بنانا چاہتے ہیں وہ کون کون سی زبانوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ میرے خیال میں سی شارپ کو زیادہ سوفٹویئر سپورٹ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سی شارپ جاوا اور اوبجیکٹِو سی سے زیادہ مشابہ ہے اور اسے سیکھنے کے بعد آپ نسبتاً آسانی سے اپنی ایپلیکیشنز موبائل پلیٹ‌فارم پر منتقل کر سکیں گے۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
السلام علیکم برادر!
اس کا تفصیلی علم نہیں کیوں کہ کبھی اس کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ مگر ایک مخلصانہ مشورہ ہے کہ یہ کدھر کو چل دیئے صاحب؟ مانا کہ پروگرامنگ بھی پر لطف اور دماغ درکار پیشہ ہے۔ اس کا اور اس سے متعلق یاروں کا مستقبل بھی روشن ہے مگرآٹو کیڈ اور متعلقہ پروگرامرز زیادہ تر پہلے اس سافٹ ویئر کو عملی میدان میں مہا استادی کی حد تک ادھیڑ چکے ہوتے ہیں۔ اور اس میں بہت وقت درکار ہے۔ ان صاحبان کے علاوہ ایک ذیلی سطح کا گروہ بھی ہے جو اپنی ضرورت کے مطابق سکرپٹس سے گزارا کر لیتا ہے اس لیئے مزید کسی ذیلی سافٹویئر کی ضرورت کم ہی ہوتی ہے۔ اس کے لیئے کسی کمپیٹر لینگویج میں مہارت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ایک نمونہ یہاں مثالوں کے ساتھ واضح ہے۔
میرا مشورہ اسی پروگرامنگ کے میدان میں رہتے کسی اور جانب جانے کا ہے۔ اینڈرائڈ ایپس۔ گیمز۔ اکاؤنٹنگ سافٹویئرز وغیرہ۔ اور بہتیرے اداروں کو اپنی اپنی ضروریات کے مطابق مختلف رپورٹس بنانے کے لیئے کسٹم پروگرام کی ضرورت رہتی ہے۔ جس کی تعداد خاصی طویل ہے۔ اور معاوضہ بھی خاصا!
اللہ خیر کرے!
 
Top