کی جفاؤں سے توبہ تو اڈیالہ کی قسمت جاگی !

احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اڈیالہ جیل میں فلاحی کام کروانے کا فیصلہ کیا ہے. اس حوالے سے انہوں نے جیل انتظامیہ سے بات چیت بھی کی اور اپنے ذاتی اسٹاف کو جیل میں فلاحی کاموں کا ٹاسک فوری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
نواز شریف نے جیل انتظامیہ سے جیل میں موجود جرمانہ ادا نہ کر سکنے والوں کی فہرست طلب کر لی جس کے بعد وہ اپنی جیب سے پیسے ادا کرکے قیدیوں کو رہائی دلوائیں گے۔

لنک
 
آخری تدوین:

م حمزہ

محفلین
احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اڈیالہ جیل میں فلاحی کام کروانے کا فیصلہ کیا ہے. اس حوالے سے انہوں نے جیل انتظامیہ سے بات چیت بھی کی اور اپنے ذاتی اسٹاف کو جیل میں فلاحی کاموں کا ٹاسک فوری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
نواز شریف نے جیل انتظامیہ سے جیلمیں موجود جرمانہ ادا نہ کر سکنے والوں کی فہرست طلب کر لی جس کے بعد وہ اپنی جیب سے پیسے ادا کرکے قیدیوں کو رہائی دلوائیں گے۔

لنک
نواز شریف صاحب کی اپنی جیب؟

کسی نے خوب کہا ہے:
قفس کو بھی سجا رہے ہیں آشیاں کی طرح
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ خبر سن کر ہم یہی کہہ سکتے ہیں کہ نواز شریف کو بہت پہلے جیل میں بند کر دینا چاہیے تھا۔

ہماری درخواست ہے کہ نواز شریف کو باری باری سب جگہ کی سیر کروائی جائے۔ پہلے سرکاری ہسپتال میں داخل کیا جائے، سرکاری اسکول کالج میں تو خیر وہ پڑھ نہیں سکتے اب لیکن دورہ ضرور کروایا جائے اُن کو۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر پر مجبور کیا جائے۔ نادرا سے انہیں شناختی کارڈ بنوانے کا ٹاسک دیا جائے۔ اپنا ڈومیسائل، پی آر سی وغیرہ خود بنائیں۔

اس بات میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ جس پر گزرتی ہے وہی جانتا ہے۔
 
یاز

محفلین
نیک ارادہ ہے۔ بہت سے قیدیوں نے ان کی طوالتِ عمری اور طوالتِ جیلی کے لئے دعائیں شروع کر دی ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
سوشل میڈیا پہ سابق حکمرانوں کے حوالہ سے طنز و مذاق کی ڈھیروں تحریریں اور وڈیوز کلپز بن چکے ہیں۔لیکن کیا ایسا کرنا ایک مثبت رویہ ہے؟
ہماری یہ عادت ہے کہ ہم پہلے پوجتے ہیں۔ یا خاموش رہ کر سہہ جانے والے لوگوں میں شمار ہوتے ہیں۔لیکن جیسے ہی کسی کا برا وقت آتا ہے۔ اس پہ کہیں سے پہلا پتھر پڑتا ہے تو پتھر ہمارے ہاتھوں میں بھی آجاتے ہیں۔ایک ٹرینڈ چل پڑتا ہے۔ پھر میرے جیسے بظاہر ستھری سوچ والے بھی پیچھے لگ جاتے ہیں اور چل سو چل۔
میں نے بہت غور کیا ہے۔ کسی مظلوم کی بدعا اور غرور۔
غرور کرنے والوں کو تو میں نے خود گرتے دیکھا ہے۔ اور ہم سب اب دیکھ بھی رہے ہیں۔لیکن کیا ان پہ طنز کر کے ہم خود بھی غرور کے مرتکب تو نہیں ہورہے؟ سوچیں خدارا!
ہمیں چاہیے کہ ہم سابقہ حکمرانوں کو طنز کا نشانہ نہ بنائیں۔ انہیں ان کے غرور اور دیگر گناہوں کی اگر سزا ملنی شروع ہوئی ہے تو یہ صرف اللہ کی طرف سے ہے اور اللہ بے نیاز ہے۔ اس سزا سے ہم سب کو عبرت پکڑنی چاہیے اور ان کے اور اپنے گناہوں کی معافی کے لئے اللہ کے آگے دستِ سوال دراز کرنا چاہیے۔ ڈرنا چاہیے اللہ سے۔ اب ان کو چھوڑ دیں ان کے حال پہ۔ بس کریں اب۔ دنیا میں کوئی بے گناہ نہیں۔ اللہ انہیں بھی معاف فرمائے اور ہمیں بھی۔ اللہ ان پہ بھی رحم فرمائے اور ہم پہ بھی۔ اسغفراللہ ربی من کل ذنبی و اتوب علیہ۔
آئیے اپنے وطن کے لئے بھی دعا کریں کہ اللہ ہمارے لئے جو قائدیں بھی لائے وہ ہمارے معاملہ میں اللہ سے خوف کھانے والے ہوں۔ایماندار ہوں۔اللہ ہمارے وطن کو ترقی دے۔ ہر طرح کے وسائل عطا فرمائے۔سرسبز و شاداب کرے۔آمین! ثم آمین!
 
صد فیصد متفق.
 
Top