پیاسا صحرا
محفلین
کی دل شکنی نہ تند خو کی
سختی پہ بھی نرم گفتگو کی
کی جس پہ نگاہ - تجھ کو دیکھا
اب تک تو نظر کہیں نہ چوکی
جز دیر و حرم کہاں میں جاؤں
راہیں تو یہی ہیں جستجو کی
دل ہی نہ رہا امید کیسی
جڑ کٹ گئی نخلِ آرزو کی
کلفت نی مٹی امیر! دل سے
اشکوں نے ہزار شست و شو کی
امیرالشعراء منشی امیر احمد صاحب امیرمینائی
سختی پہ بھی نرم گفتگو کی
کی جس پہ نگاہ - تجھ کو دیکھا
اب تک تو نظر کہیں نہ چوکی
جز دیر و حرم کہاں میں جاؤں
راہیں تو یہی ہیں جستجو کی
دل ہی نہ رہا امید کیسی
جڑ کٹ گئی نخلِ آرزو کی
کلفت نی مٹی امیر! دل سے
اشکوں نے ہزار شست و شو کی
امیرالشعراء منشی امیر احمد صاحب امیرمینائی