گاجر کے حلوے کی برفی
اجزاء
گاجر (کدو کش کئے ہوئے) : 5 عدد بڑے
اصلی گھی: 4 بڑے چمچے
شکر: حسب ذائقہ
ہری الائچی پاؤڈر: 1 چائے کا چمچہ
کنڈینسڈ ملک (Condensed milk) : دو سو (200) ملی لیٹر
کھویا: 1 کپ
بادام : 10 عدد باریک کاٹ لیں
پیستہ : 10 عدد باریک کاٹ لیں
چاندی کا ورق: 2 شیٹ
ترکیب
کسی برتن میں گھی گرم کرکے اس میں کدو کش کئے ہوئے گاجر ڈال کر پانی کو سکھا لیں پھر اچھی طرح بھون لیں۔ اب اس میں شکر اور الائچی پاؤڈر ڈال کر پکائیں ، پھر اس میں کھویا اور دودھ ڈال کر مزید تھوڑی دیر پکائیں۔ اب اس مکسچر کو کسی برتن میں نکال کر اوپر سے بادام اور پیستہ چھڑک دیں جب یہ مکسچر ٹھنڈا ہوجائے تو اس پر چاندی کا ورق لگا کر چوکور ٹکڑے کاٹ لیں اور سرو کریں۔