گاجر کے فوائد

عندلیب

محفلین
گاجر کے فوائد

2009_0619_ss_carrots.jpg
ماہرین نے کئی سال کی تحقیق کے بعد اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ گاجر کا استعمال نہ صرف کینسر کی گھٹلیاں بننے کے عمل کو روکتا ہے بلکہ اس کا مسلسل استعمال سرطان کے موذی مرض پر قابو پانے میں بھی ممدومعاون ثابت ہوا ہے ۔
گاجر کے جوس میں وٹامن "اے " کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہوتا ہے ۔ جو نہ صرف پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کے لئے مفید ہوتا ہے بلکہ اس کے استعمال سے استسقاء کے مرض سے بھی چھٹکارا مل جاتا ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ عندلیب شریک محفل کرنے کا۔

کہنے والے کہتے ہیں کہ گاجر غریب آدمی کے سیب جتنے فوائد والی سبزی ہے۔

یہاں تو گاجر ویسے بھی بہت سستی مل جاتی ہے۔

مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ گاجر کچی، پکی ہوئی یا اس کا جُوس نکال کر پینا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے کیسا ہے؟
 

mfdarvesh

محفلین
آج کل تو پیلے والی گاجر ملتی لال گاجر تو سیزن ختم ہے۔ یہ بھی مفید ہے؟
 

محمد وارث

لائبریرین
مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ گاجر کچی، پکی ہوئی یا اس کا جُوس نکال کر پینا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے کیسا ہے؟

شمشاد بھائی، ذیابیطس کے مرٰیضوں کو عام طور پر کسی بھی قسم کے جوس پینے سے منع کیا جاتا ہے کیونکہ جوس نکلانے میں پھلوں کی اچھی خاصی تعداد استعمال ہوتی ہے، لیکن سوائے آم، انگور، کیلا اور کجھور کے علاوہ کسی قسم کے پھل کھانے سے منع نہیں کیا جاتا۔

میرے خیال میں گاجر کا بھی یہی مسئلہ ہے، کیونکہ گاجر کا ایک گلاس جوس حاصل کرنے کیلیے کئی عدد گاجروں کی ضرورت پڑتی ہے سو اس سے تو پرہیز ہی بہتر ہے لیکن کچی یا پکی ہوئی گاجر کو کھانے میں یقیناً کوئی حرج نہیں ہے۔
 
Top