گانے کا دوسرا رُخ

شمشاد

لائبریرین
دامن میں‌ داغ لگا بیٹھے ۔۔۔۔۔
** تو پھر جلدی سے بلیچ سے دھو لیجیے۔


نہ جھٹکو زلف سے پانی ۔۔۔۔۔۔
** یہ یہ وگ گر جائے گی۔


تیری گلیوں میں نہ رکھیں گے قدم ۔۔۔۔۔
** کیوں کیا گلی کے کتے پہچان لیتے ہیں؟


جو بات تجھ میں ہے، تیری تصویر میں نہیں
** کیونکہ آج ہی بیوٹی پارلر سے میک اَپ کروایا ہے۔


آج کی رات، یہ کیسی رات ۔۔۔۔ کہ ہم کو نیند نہیں آتی
** تو بھئی نیند کی گولی کھا لو فوراً نیند آ جائے گی۔


دل کی آواز بھی سن ۔۔۔۔۔
** ارے بھائی، بیوی کو سننے سے فرصت ملے تو دل کی سنیں ناں۔


گھر کب آؤ گے؟ ۔۔۔۔۔
** جب تمہارے وہ نہیں ہوں گے۔


اپریل فول بنایا تو ان کو غصہ آیا ۔۔۔
** فول کو فول بناؤ گی تو غصہ تو آئے گا ناں۔


میں زندگی میں ہر پل روتا ہی رہا ہوں
** کس نے تم سے کہا تھا کہ شادی کرو۔


دیکھا ہے پہلے بار ۔۔۔۔۔
ٌ** ساجن کے منہ میں نسوار


مجھے نیند نہ آئے، نیند نہ آئے، مجھے چین نہ آئے
** بہتر ہے بیگم کو کچھ دنوں کے لیے میکے بھیج دو۔


کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے۔
** کاش میں کنوارہ ہوتا۔
 
تم آئے تو آیا مجھے یاد
* * اس دن میرا ٹوتھ پیسٹ چرا کر بھاگے تھے۔

آج جانے کی ضد نہ کرو
* * برتن پڑے ہیں ڈھیر سارے کل چلے جانا۔

روٹھے ہو تم تم کو کیسے مناؤں پیا
* * ہاتھوں سے پیٹوں یا بیلن برساؤں پیا۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
تم آئے تو آیا مجھے یاد
* * اس دن میرا ٹوتھ پیسٹ چرا کر بھاگے تھے۔

آج جانے کی ضد نہ کرو
* * برتن پڑے ہیں ڈھیر سارے کل چلے جانا۔

روٹھے ہو تم تم کو کیسے مناؤں پیا
* * ہاتھوں سے پیٹوں یا بیلن برساؤں پیا۔


کیا بات ہے ابنِ سعید بھائی :grin:
 

طالوت

محفلین
اے رات ذرا تھم تھم کے گزر ۔ ۔ ۔ ۔
"آج واپڈا والے چھٹی پر جو ہیں "

یہ گلیاں یہ چوبارہ یہاں آنا نہ دوبارہ ۔ ۔ ۔ ۔
"کہ ہم آج ہی بکروال (ایک خطرناک نسل کا کتا) لائے ہیں "

وسلام
 

فرذوق احمد

محفلین
کیا بات ہے جی کیا زبردست دھاگہ شروع کی ہے ۔ میں بھی ضرور حصہ لوں گا ،،،
تو پا جی اآنکھیں کھول لیں اور دل سے پڑھے اور سُنے

تو عرض کِیا ہے ۔۔

اِک زرداری کو دیکھا تو ایسا لگا ۔

جیسے کھانا خراب ۔

جیسے ٹوٹل عذاب

جیسے آدھا فقیر

جیسے مُردہ ضمیر
جیسے ناسور ہو کوئی سڑتا ہوا ، ہوووووووووو

اِک زرداری کو دیکھا تو ایسا لگا ۔

جیسے بجلی کا تار

جیسے خنجر کی دھار

جیسے دوزخ کی آگ

جیسے زہریلہ ناگ

جیسے گرمی کی دھوپ

جیسے شیطان کا روپ

جیسے چور ہو کوئی ہنستا ہوا ۔ ہووووووو

اِک زرداری کو دیکھا تو ایسا لگا ۔۔۔۔۔۔
 
Top