بھٹیارن کے ساتھ یہ بچے کیا کر رہے ہیں۔
کیا روٹی لینے آئے ہیں۔
تو پھر بھٹیارن کی ہوتی ہےواہ جی واہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھٹیارن کے پاس روٹیاں نہیں ہوتی ہیں۔
واہ جناب بہت اچھے۔حضور والا!
آپ نے کبھی بھنے ہوئے چنے دیکھے ہیں؟ جو آپ قل شریف کے ختم پر کھاتے ہوں گے۔
یا بھنے ہوئے چاول اور چنے ملا کر کھائے ہوں۔
بھٹیارن کا کام لوگوں کو چنے ، چاول ، گندم ، مونجھی و غیرہ بھون کر دیتی ہیں۔ جو لوگ کھاتے ہیں۔
اب آپ کہیں گے مونجھی کیا ہے تو جناب دھان کی فصل جب مکمل تیار نہیں ہوئی ہوتی تو کچی مونجھی کاٹ لیتے ہیں اسے بعد میں بھٹیارن جب بھونتی ہے تو پھولڑیاں بن جاتی ہیں۔
بھٹیارن تندور والی کو نہیں کہا جاتا؟
بھٹیارن تندور والی کو نہیں کہا جاتا؟
بھٹیارن بھٹی سے ہے۔ یعنی بھٹی پر دانے بھوننے والی۔
اور یہ بھٹی ہی ہے۔ تنور اس سے بہت مختلف ہوتا ہے۔