گاڑیوں کی امپورٹ

عباس اعوان

محفلین
1۔ پاکستان میں کتنے سال پرانی گاڑیاں امپورٹ کرنے کی اجازت ہے ؟
2۔ کسٹم ڈیوٹی کیسے کیلکولیٹ ہو گی ؟
مثلاً
سال 2012 کی بنی ہوئی 1900 CC گاڑی کی ڈیوٹی کتنی پڑے گی ؟
سال 2017 کی بنی ہوئی 1900 CC گاڑی کی ڈیوٹی کتنی پڑے گی ؟
 
محمد وارث

لائبریرین
گو میری نوکری ہی ایکسپورٹ امپورٹ کے متعلق ہے لیکن گاڑیوں کی معلومات واقعی ہی نہیں۔ بہت سال پہلے اپنے باس کے لیے ایک گاڑی کی امپورٹ ہینڈل کی تھی لیکن اب آؤٹ آف ٹچ ہوں۔ :)
 
یاز

تین سال پرانی گاڑی امپورٹ کر سکتے ہیں.
کچھ سال پہلے تک یہ چھوٹ پانچ سال پرانی گاڑیوں تک تھی، تبھی ان سالوں میں بے تحاشہ گاڑیاں امپورٹ کی گئیں.
ڈیوٹی کا صحیح علم نہیں، لیکن ہائبرڈ گاڑیوں کے علاوہ دیگر پہ بہت سا ٹیکس لاگو ہوتا ہے. تبھی زیادہ تر ہائبرڈ گاڑیاں ہی امپورٹ ہو رہی ہیں اب. یا پھر 660 سی سی والی.
 
فاتح

2012 کی گاڑی امپورٹ نہیں کی جا سکتی۔ عام سواری کی گاڑیاں زیادہ سے زیادہ تین سال اور کمرشل گاڑیاں 5 سال سے زیادہ پرانی امپورٹ نہیں کی جا سکتیں۔
یہاں ایک کیلکولیٹر دیا ہوا ہے اس سے آپ کے سوالات کے جواب مل جائیں گے۔
 
یاز

محفلین
ویسے ایک مشورہ ہے کہ اگر آپ گاڑی امپورٹ کرنے کا سوچ رہے ہیں تو فی الوقت اس سے پرہیز بہتر ہے۔ ان دنوں کسٹم ڈیوٹی میں اضافے کے کسی نوٹیفیکیشن کے چکر میں امپورٹڈ گاڑی والوں کو کافی پریشان کر رہے ہیں۔ کراچی پورٹ سے کلیئر کرانے میں بھی اور پھر گاڑی رجسٹر کرانے میں بھی۔
 
بہت شکریہ وارث بھائی۔ میرا اندازہ تھا کہ آپ کو کچھ معلومات ضرور ہوں گی۔
فیس بک پہ سعد ملک سے رابطہ کیا جا سکتا ہے
یہ گاڑیاں امپورٹ کر رہے ہیں
Saad Malik
بہت شکریہ، رابطہ کروں گا ان شاء اللہ تعالیٰ۔
تین سال پرانی گاڑی امپورٹ کر سکتے ہیں.
کچھ سال پہلے تک یہ چھوٹ پانچ سال پرانی گاڑیوں تک تھی، تبھی ان سالوں میں بے تحاشہ گاڑیاں امپورٹ کی گئیں.
ڈیوٹی کا صحیح علم نہیں، لیکن ہائبرڈ گاڑیوں کے علاوہ دیگر پہ بہت سا ٹیکس لاگو ہوتا ہے. تبھی زیادہ تر ہائبرڈ گاڑیاں ہی امپورٹ ہو رہی ہیں اب. یا پھر 660 سی سی والی.
درست۔ ہائبرڈ گاڑیوں پر کافی چھوٹ ہے۔ کم سی سی والی بھی کافی سستی پڑتی ہیں۔
 
عباس اعوان

محفلین
2012 کی گاڑی امپورٹ نہیں کی جا سکتی۔ عام سواری کی گاڑیاں زیادہ سے زیادہ تین سال اور کمرشل گاڑیاں 5 سال سے زیادہ پرانی امپورٹ نہیں کی جا سکتیں۔
یہاں ایک کیلکولیٹر دیا ہوا ہے اس سے آپ کے سوالات کے جواب مل جائیں گے۔
بہت شکریہ فاتح بھائی۔ یہ والا کیلکولیٹر اور 2،3 اور بھی دیکھے تھے، لیکن یہ زیادہ جاپانی گاڑیوں کے لیے ہیں۔ اور ماڈل بھی سلیکٹ کرنا پڑتا ہے۔
دوسری کاریں مثلاً بی ایم ڈبلیو، اوڈی اور مرسڈیز وغیرہ کے لیے کیسے کیلکولیٹ کریں ؟
 
بہت شکریہ وارث بھائی
ہائیں!!
 
عباس اعوان

محفلین
ویسے ایک مشورہ ہے کہ اگر آپ گاڑی امپورٹ کرنے کا سوچ رہے ہیں تو فی الوقت اس سے پرہیز بہتر ہے۔ ان دنوں کسٹم ڈیوٹی میں اضافے کے کسی نوٹیفیکیشن کے چکر میں امپورٹڈ گاڑی والوں کو کافی پریشان کر رہے ہیں۔ کراچی پورٹ سے کلیئر کرانے میں بھی اور پھر گاڑی رجسٹر کرانے میں بھی۔
فی الحال تو معلومات ہی حاصل کر رہے ہیں۔ لیکن آپ کا مشورہ بڑا اہم ہے اگر کچھ ایسی ہل چل ہو رہی ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ فاتح بھائی۔ یہ والا کیلکولیٹر اور 2،3 اور بھی دیکھے تھے، لیکن یہ زیادہ جاپانی گاڑیوں کے لیے ہیں۔ اور ماڈل بھی سلیکٹ کرنا پڑتا ہے۔
دوسری کاریں مثلاً بی ایم ڈبلیو، اوڈی اور مرسڈیز وغیرہ کے لیے کیسے کیلکولیٹ کریں ؟
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کی ویب سائٹ سے Import Of Vehicles - Taxpayer’s Facilitation Guide ڈاؤنلوڈ کر لیں۔
پہلے اس کو پڑھیں اور سمجھیں۔۔۔ اس میں کوئی ایسی پیچیدگی نہیں جو سمجھ میں نہ آ سکے۔
آپ کے سوال کے حوالے سے اس میں دو طرح کی گاڑیوں کا ذکر ہے:
  • ایشین (جس میں جاپان، کوریا، چائنا وغیرہ شامل ہیں)
  • دیگر (جس میں جرمن، امریکن، اور باقی ساری دنیا کی گاڑیاں شامل ہیں)
اس کے بعد ایف بی آر کی جانب سے مئی 2017 میں اشو ہونے والا ایس آر او بھی ڈاؤنلوڈ کر لیں اور اس کو پڑھ لیں۔۔۔ زیادہ تر تبدیلیاں ایس یو وی اور 1800 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں سے متعلق ہیں۔
 
آخری تدوین:

بہت بہت شکریہ فاتح بھائی۔
 
Top