گدھوں کے بھی شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ!

arifkarim

معطل
گدھوں کے بھی شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ
donkeys_large.jpg

قاہرہ: مصر میں گدھے کے گوشت کی بڑھتی ہوئی فروخت کو روکنے اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے گدھوں کے شناختی کارڈز بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ گزشتہ کچھ عرصے سے مصر کے مختلف حصوں میں گدھے کے گوشت کی فروخت ہونے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد عوامی حلقوں میں سنسنی پھیل گئی۔ مصر کی حکومت نے اس حوالے سے عوام کو متنبہ کرنے کے لیے الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے آگہی مہم اور خاکے بھی چلائے۔ پولیس نا صرف جگہ جگہ چھاپے مار کر قصابوں اور دکانداروں کو گرفتار کر رہی ہے بلکہ گدھوں کی گنتی کر کے ان کے شناختی کارڈز جاری کیے جا رہے ہیں۔ یوں اب جس شخص کا گدھا بھی غائب نظر آیا۔ پولیس پوچھ گچھ کرسکتی ہے کہ کہیں اسے ذبح کر کے قصاب کی دکان پر تو نہیں پہنچا دیا گیا۔

ماخذ
 
تعارفی دھاگے میں تو صاحب نے گدھے پالنا ہی لکھا تھا۔ واللہ اعلم!
یہ خبر جہاں گدھے چَرانے والوں کے لیے خوشخبری ہے وہیں گدھے چُرانے والوں کے لیے لمحہِ فکریہ!

اور ہمیں ان دونوں سے ہمدردی ہے

سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے
 
Top