گراؤنڈ کریو کی یونیفارم اور ان کا کام

عسکری

معطل
آپ نے کئی بار نوٹ کیا ہو گا ایوی ایشن سپیشلی نیول ایوی ایشن میں مختلف رنگوں کے ہیلمٹ اور جرسیاں پہنے کچھ لوگ جہازوں کو اشارے کر رہے ہوں گے ان کو ہٹا رہے ہوں گے ان پر ہتھیار لوڈ کر رہے ہوتے ہین یا ان کو ٹیکسی - ٹیک آف -لینڈنگ کرا رہے ہوں گے ۔ آپ کو کبھی شاید یہ خیال نا آیا ہو کہ یہ ہو کیا رہا ہے اور کیسے چل رہا ہے ۔ تو آپکو بتا دیں دن میں کئی جہاز آتے اور جاتے ہیں خالی آتے ہیں بھرے ہوئے لوڈ کر کے بھیجے جاتے ہیں فیول انیجن ایوینکس چیک ہوتے ہیں الغرض ہزار کام ہوتے ہیں ڈیک پر ۔ آج آپکو نیوی کے گراؤنڈ کریو سے ملواتے ہیں جو مختلف رنگوں میں ہوتے ہیں ۔ ہر ایک کی اپنی زمہ داری اور اپنی جاب ہوتی ہے ۔ کوئی کسی کے کام میں دخل نہیں دیتا ۔

سب سے پہلے پیلے رنگ والے-
یہ فلائٹ ڈیک آفیسرز یا پلین ڈائریکٹرز کہلاتے ہیں
ان کے علاوہ کسی کو اجازت نہیں کہ جہاز کو آگے پیچھے یا ٹیکسی کرنے کا سگنل دے ۔ صرف اور صرف یہ جہازوں کو حرکت دے سکتے ہیں یا اپنی جگہ سے ہلا سکتے ہین یا پائلٹ کو تھمز اپ دے سکتے ہین۔
F-14D%2B051216-N-8163B-001.jpg






نیلی شرٹ والے
ان کو فلائٹ ڈیک کریو کہا جاتا ہے ۔یہ پیلی شرٹ کے انڈر میں کام کرتے ہیں اور ان کی کمانڈ فالو کرتے ہیں ۔ یہ جہازوں کو پش کرنے کیبلز کو واپس لے آنے سٹیم چیک کرنے اور نیچے اوپر لے جانے میں مدد دیتے ہیں

120928-N-WW409-201.jpg



سبز شرٹ والے
یہ جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے دونوں اینڈ کے زمہ دار ہوتے ہیں ۔ جہاز جب اترتا ہے تو کیبل اسے اریسٹ کرتی ہے اور جب ٹیک آف کرتا ہے تو Catapult اسے پش کرتی ہے اس سارے نظام کو اپنی جگہ پر یہی کام کراتے ہین ۔
ts


براؤن شرٹ والے
یہ گراؤنڈ کریو سے ہوتے ہیں پر ان کا بیس سے زیادہ تعلق جہاز سے ہوتا ہے ۔ یہ جہازوں کے سکواڈرن سے ہوتے ہین جو جہازوں کی چیک اپ اور صرف جنگی جہازوں ہیلی کاپٹروں سے نسبت رکھتے ہیں جہاز سے نیچے ان کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا
o56ef6f760562f0950991a8857305fb02b224065d.jpg



لا شرٹ والے
ویپنز ہینڈلر یا ایوی ایشن آرڈینینس کریو

یہ لوگ جہازوں پر ہر قسم کے ہتھیار نصب کرنے اور انہیں اتارنے ری لوڈ کرنے یا ان کی دیکھ بھال کے زمہ دار ہوتے ہیں ان کے بغیر کوئی جہاز کے ہتھیاروں کو ہاتھ نہیں لگاتا ۔

nejkon.jpg


جامنی رنگ
یہ لوگ جہاز پر تیل بھرنے کا کام کرتے ہین ان کے علاوہ کوئی فیول سے لینا دینا نہیں رکھتا

2-purple-shirt-625x450.jpg


فائنل چیکرز چیک شرٹ والے
یہ ایک طرح سے آخری چیز ہوتی ہے یہ گرین والوں کے باس سمجھے جاتے ہیں جو آخری چیک کرتے ہیں جہاز اڑنے سے پہلے
ts


کراس سفید والے
جیسا کے ظاہر ہے ڈکٹر اور میڈیکل والے ہوتے ہیں جو ہر لمحہ تیار ہوتے ہین میڈیکل ایمرجنسی کے لیے
ts


پیلے شوٹرز
یہ پیلے والوں کے فائنل آفیسرز ہوتے ہیں جو جہاز کو لانچ کرتے ہیں اور پائلٹ کو آخری لمحے مارشل کرتے ہیں
ts


سفید شرٹ والے
یہ پیغام رساں پیپرز ادھر ادھر لے جانا اور دوسرے چھوٹے موٹے کام کرتے ہیں

US_Navy_060216-N-5661G-003_An_aircraft_handler_aboard_the_Nimitz-class_aircraft_carrier_USS_Dwight_D._Eisenhower_%28CVN_69%29_directs_an_aircraft_onto_a_catapult_for_launch.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
زبردست عسکری بھائی

اچھا یہ بتائیں کہ جب جہاز ائیر کرافٹ کیرئیر پر لینڈ کرتا ہے تو کہتے ہیں کہ اس کا جھٹکا سارے Hull کو محسوس ہوتا ہے۔ کیا واقعی؟
 

عسکری

معطل
زبردست عسکری بھائی

اچھا یہ بتائیں کہ جب جہاز ائیر کرافٹ کیرئیر پر لینڈ کرتا ہے تو کہتے ہیں کہ اس کا جھٹکا سارے Hull کو محسوس ہوتا ہے۔ کیا واقعی؟
نہیں ایسانہیں ہوتا ۔ سب سے پہلی بات آپ جب کسی نیول شپ پر جائیں گے تو آپکو چیزیں بڑی لگنا شروع ہو جائیں گی ۔ میرے ساتھ بھی یہی ہوا تھا ۔ میزائیل ہیلی کاپٹر جہاز سب بڑے اور اسی طرح ڈیک پرپیلر سکیج روڈر ریفر ہل سب بڑا لگتا ہے ۔ اسی طرح شپ پر چل کر آپ تھکن محسوس کرتے ہو میری ٹانگوں میں درد بھی ہو جاتا ہے ۔یہ بہت بڑی بلا ہے یار ۔لینڈنگ ٹیک آف میں ہل کے اندر کچھ محسوس نہیں ہوتا اگر جہاز فائٹر ہو تو پر اگر ہیوی جہاز ہو تو محسوس ہوتا ہے شور وائبریشن سے ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نہیں ایسانہیں ہوتا ۔ سب سے پہلی بات آپ جب کسی نیول شپ پر جائیں گے تو آپکو چیزیں بڑی لگنا شروع ہو جائیں گی ۔ میرے ساتھ بھی یہی ہوا تھا ۔ میزائیل ہیلی کاپٹر جہاز سب بڑے اور اسی طرح ڈیک پرپیلر سکیج روڈر ریفر ہل سب بڑا لگتا ہے ۔ اسی طرح شپ پر چل کر آپ تھکن محسوس کرتے ہو میری ٹانگوں میں درد بھی ہو جاتا ہے ۔یہ بہت بڑی بلا ہے یار ۔لینڈنگ ٹیک آف میں ہل کے اندر کچھ محسوس نہیں ہوتا اگر جہاز فائٹر ہو تو پر اگر ہیوی جہاز ہو تو محسوس ہوتا ہے شور وائبریشن سے ۔
ایک ڈاکومنٹری دیکھ رہا تھا کہ جب ائیرکرافٹ کیرئیر پر فائٹر لینڈ کرتا ہے تو اس کے لئے جو اریسٹنگ کیبل استعمال کی جاتی ہے اس میں بہت پیچیدہ ہائیڈرالک سسٹم لگا ہوتا ہے۔ اس کے باوجود بھی جب جہاز لینڈ کرتا ہے تو تو سارا جہاز محسوس کرتا ہے۔ تبھی پوچھا :)
 

عسکری

معطل
ایک ڈاکومنٹری دیکھ رہا تھا کہ جب ائیرکرافٹ کیرئیر پر فائٹر لینڈ کرتا ہے تو اس کے لئے جو اریسٹنگ کیبل استعمال کی جاتی ہے اس میں بہت پیچیدہ ہائیڈرالک سسٹم لگا ہوتا ہے۔ اس کے باوجود بھی جب جہاز لینڈ کرتا ہے تو تو سارا جہاز محسوس کرتا ہے۔ تبھی پوچھا :)
آپ 4 دن اوپر رہ لیے تو آپ نہین کرو گے ٹائی ڈاؤن ہو کر سو جاؤ گے لیکن نیا آدمی سینسیٹو ہوتا ہے محسوس کرتا ہے ہر چیز :grin:
 

عسکری

معطل
معلوماتی دھاگے کا شکریہ۔ یقیناً ایرکرافٹ کیریئر پر جہازوں کو ہینڈل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے۔ ابھی تک دنیا میں چند ممالک کے پاس ہی یہ رکھنے کی طاقت ہے، جن میں ظاہر ہے امریکہ ابھی تک سر فہرست ہے:
http://en.wikipedia.org/wiki/List_o...untry#Numbers_of_aircraft_carriers_by_country
طاقت سے زیادہ ضرورت کی بات ہے ۔ کس ملک کی حکومت چاہے گی کہ اس کے ملینز آف ڈالر ڈیلی ایسے خرچ ہوں؟ سب سے اہم ضرورت ہے ۔ چین کا پہلا کیریر ابھی آیا ہے کیا 60 سال سے چین کے پاس طاقت نا تھی ؟ اسی طرح آسٹریلیا کینیڈا برازیل سعودی عرب چاپان کیا تھائی لینڈ سے کم طاقت والے ہیں؟ اس وقت 21کیریر سروس میں ہیں ساری دنیا میں اور 10 ملکوں کے پاس ان سروس ہیں صرف اس لیے کہ ان کو لگتا ہے یہ ان کی ضرورت ہے ۔ اور میرے خیال سے پاکستان کو کیریر کی ضرورت نہیں ۔ یہ دھاگا نیول گراؤنڈ کریو کا تھا اور کیریر پر کلر استمال ہوتے ہیں زمین پر نہیں ورنہ سٹاف انہیں ناموں انہی کاموں کے ساتھ زمین پر کام کرتا ہے ۔
 
Top