گرافکس کے ماہرین سے درخواست

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم دوستو۔ مجھے اس بات کا احساس ہے کہ اس بورڈ پر اردو لکھنے اور پڑھنے کے سلسلے میں زیادہ مؤثر انداز میں رہنمائی نہیں کی جا رہی۔ اکثر لوگوں کو یہاں استعمال ہونے والے صوتی اردو کی بورڈ کے عادی ہونے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔ میں اس صورتحال کی بہتری کے سلسلے میں ایک قدم یہ اٹھانا چاہتا ہوں کہ کم از کم یہاں استعمال کیا جانے والے صوتی کی بورڈ کی کی میپنگز کی تصویری شکل پیش کر دی جائے۔ مجھے اس کی میپنگ سے مطابقت رکھنے والا کوئی امیج نہیں ملا۔ اگر کوئی دوست ذیل میں شامل تصاویر سے ملتی جلتی یا انہی میں ردوبدل کرکے اس کی میپنگ کی تصویری شکل پیش کردے تو یہ ہمارے لیے بہت مدد ہوگی۔

standard_layout.jpg

shift_pressed.jpg
 
مہوش علی

لائبریرین
نبیل بھائی،

آپ کو یاد ہے کہ ایک دفعہ میں نے ایک تجویز دی تھی کہ "یونی پیڈ" کی طرز پر ایک ایسا ایسا کیبورڈ سوفٹ ویئر بنایا جائے، جو کہ ہر طرح کے اردو کیبورڈ دکھا سکے۔

اور اس ضمن میں میں نے انگلش لغت کا ذکر کیا تھا، جس کا سوفٹ ویئر یہ ممکن بناتا ہے کہ یہ ڈکشنری ایک چھوٹی ونڈو میں الگ سے کھل جائے۔ اس کے بعد یہ آپشن بھی ہے کہ یہ ونڈو باقی تمام ونڈوز سے ٹاپ پر رہے (یعنی اوپر رہے)۔ اور بوقتِ ضرورت اس ونڈو کو بہت چھوٹا ( ایک لائن پر مشتمل) کیا جا سکتا ہے، اور پھر ایک کلک کی مدد سے بڑا بھی۔

اگر ہمیں لوگوں کے لیے اردو کی دنیا میں قدم رکھنے میں آسانی کرنی ہے تو ہر صورت میں یہ سوفٹ ویئر ڈویلپ کرنا ہو گا۔

یہ سوفٹ ویير نہ صرف اس محفل فورم میں کام آئے گا، بلکہ ویب پر ہر جگہ اسکا استعمال ہوگا۔ اسی طرح ایم ایس ورڈ وغیرہ میں بھی اس کا استعمال ہو گا۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

نبیل بھائی پہلے ہی زیادہ کام کی وجہ سے انڈر پریشر ہیں۔ میری درخواست ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ہمارے دوسرے روشن ستارے اس میدان میں قدم رکھیں اور کامیابی حاصل کریں۔

میرے نزدیک یہ ایک بہت اہم پراجیکٹ ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
تصویر سے یہ اردو پیڈ کا کلیدی تختہ تو معلوم نہیں ہوتا۔ اور اگر کچھ احباب اردو صوتی۔2 استعمال کر رہے ہیں تو اس کی بورڈ کی تصویری شکلیوں کے تینوں روپ )نارمل، شفٹ اور آلٹ جی آر( کی بورڈ کی زپ فائل میں ہی موجود ہیں اور امدادی پی ڈی ایف میں جدول میں بھی۔۔ کوشش کرتا ہوں کہ اردو پیڈ کا کی بورڈ ایم ایس کے ایل سی میں بنا کر اس کی تصویریں یہاں پوسٹ کر دوں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ان پیج میں ایس تصویر موجود ہے۔ پرنٹ سکرین سے لی جاسکتی ہے۔
لیکن فورم پہ تصویر کیسے ارسال کروں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
مہوش علی نے کہا:
نبیل بھائی،

آپ کو یاد ہے کہ ایک دفعہ میں نے ایک تجویز دی تھی کہ "یونی پیڈ" کی طرز پر ایک ایسا ایسا کیبورڈ سوفٹ ویئر بنایا جائے، جو کہ ہر طرح کے اردو کیبورڈ دکھا سکے۔

السلام علیکم مہوش۔ اگر میں غلط نہیں سمجھ رہا تو غالباً اردو اوپن پیڈ اسی طرز کا آن لائن ایڈیٹر ہے۔ کیا آپ نے اسے کبھی چیک کیا ہے؟
 
الف عین

لائبریرین
نبیل۔ اردو لائٹ کے کی بورڈ کے سکرین شاٹس حاضر ہیں۔ آسان ترکیب یہی لگی کہ اردو صوتی میں اردو لائٹ کی تبدیلیاں شامل کر کے MSKLC میں تصویریں محفوظ کر لوں۔ اور یہ پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ میرے پاس ہر سسٹم میں ۔ ونڈوز 98 اور ایکس پی دونوں میں، یہ پروگرام اس وقت ایرر دیتا ہے جب شاید تم نے شاید کسی کنجی میں کوئی کیریکٹر نہیں رکھا ہو۔ یہ ایرر ہمیشہ دو جگہ دیتا ہے۔ لائن 827 اور 837 میں، کیریکٹر 5 میں۔ اس کے علاوہ شفٹ کی کئی پوزیشنس میں تم نے ’ب‘ رکھا ہے۔ اب معلوم نہیں کہ یہ میرے پاس ہی ایسا ہے کہ واقعی یوں ہی ہے۔ تم یہ تصویریں دیکھ کر بتاؤ کہ اگر کچھ غلطی ہے تو کس کنجی میں جسے تم نے کس کیریکٹر کےساتھ ’نقشہ بندی‘ کی ہے۔
نبیل، امیجز پوسٹ کرنے کا آپشن بھی نہیں آ رہا ہے۔ میں آپ کو ای میل کر دیتا ہوں
 
منہاجین

محفلین
کلیدی تختہ صارف کے اِختیار میں

نبیل نے کہا:
مہوش علی نے کہا:
نبیل بھائی،

آپ کو یاد ہے کہ ایک دفعہ میں نے ایک تجویز دی تھی کہ "یونی پیڈ" کی طرز پر ایک ایسا ایسا کیبورڈ سوفٹ ویئر بنایا جائے، جو کہ ہر طرح کے اردو کیبورڈ دکھا سکے۔

السلام علیکم مہوش۔ اگر میں غلط نہیں سمجھ رہا تو غالباً اردو اوپن پیڈ اسی طرز کا آن لائن ایڈیٹر ہے۔ کیا آپ نے اسے کبھی چیک کیا ہے؟

نبیل آپ بجا فرما رہے ہیں، مگر اردو اوپن پیڈ میں صرف 3 کلیدی تختے ہیں۔ فونیٹک، سندھی اور پشتو۔

کیا یہ ممکن نہیں کہ آپ ان پیج میں موجود "یوزر ڈیفائن کی بورڈ" کی طرز پر صارف کو اختیار دے دیں کہ وہ اپنی مرضی سے حروف کو جس کلید پر چاہے نصب کر سکے۔

اگر ایسا ہو جائے تو کی بورڈ لے آؤٹ کے جھنجھٹ سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی۔ اب نہیں معلوم کہ تیکنیکی اِعتبار سے ایچ ٹی ایم ایل اور جاوا سکرپٹ کی حدود میں رہتے ہوئے آپ اوپن پیڈ میں یہ سہولت دے بھی سکتے ہیں یا نہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
کلیدی تختہ صارف کے اِختیار میں

منہاجین نے کہا:
نبیل آپ بجا فرما رہے ہیں، مگر اردو اوپن پیڈ میں صرف 3 کلیدی تختے ہیں۔ فونیٹک، سندھی اور پشتو۔

کیا یہ ممکن نہیں کہ آپ ان پیج میں موجود "یوزر ڈیفائن کی بورڈ" کی طرز پر صارف کو اختیار دے دیں کہ وہ اپنی مرضی سے حروف کو جس کلید پر چاہے نصب کر سکے۔

اگر ایسا ہو جائے تو کی بورڈ لے آؤٹ کے جھنجھٹ سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی۔ اب نہیں معلوم کہ تیکنیکی اِعتبار سے ایچ ٹی ایم ایل اور جاوا سکرپٹ کی حدود میں رہتے ہوئے آپ اوپن پیڈ میں یہ سہولت دے بھی سکتے ہیں یا نہیں۔

منہاجین، اردو اوپن پیڈ دراصل یونی پیڈ کی طرز پر ہی بنایا گیا ہے اور اس میں یوزر ڈیفائنڈ کی میپس شامل کرنا نہایت آسان ہے۔ اس وقت شامل سندھی اور پشتو کی میپ میں نے یونی پیڈ کے سندھی اور پشتو کی بورڈ‌ دیکھ ہی بنائے ہیں۔ آپ متعلقہ پوسٹ پڑھیں تو اس میں آپ کو متعلقہ تفصیل مل جائے گی۔

مسئلہ یہ ہے کہ مجھے اوپن پیڈ پر کام کرنے کا وقت نہیں مل رہا اور ابھی اس میں کئی بگ ہیں جس کی بناء پر اسے فورم میں ابھی شامل نہیں کیا جا سکتا ورنہ آئیڈیا تو میرا بھی یہی ہے کہ فورم کے پوسٹ‌ پیج پر اوپن پیڈ استعمال کیا جائے اور یوزر نہ صرف اپنے پروفائل میں پہلے سے موجود کی بورڈ‌ز میں سے کوئی منتخب کر سکیں بلکہ ان کے پاس اپنی مرضی کا کی بورڈ‌ شامل کرنے کی آپشن بھی موجود ہو۔ یہ سب کچھ تکنیکی طور پر ممکن ضرور ہے لیکن موجودہ ترجیحات کی لسٹ‌ کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ ابھی اس کے لیے طویل انتظار کرنا پڑے گا۔
 
Top