گراوتار اوتار کا مسئلہ

زیک

مسافر
میں محفل پر اپنا گراوتار استعمال کر رہا ہوں۔ کچھ دن پہلے اپنا گراوتار (gravatar) تبدیل کیا۔ اب محفل پر کچھ جگہ جیسے میری پروفائل پر نیا اوتار نظر آ رہا ہے جبکہ ہوم پیج پر اور ہر پوسٹ کے ساتھ مجھے ابھی تک پرانا اوتار ہی نظر آ رہا ہے۔

کیا کوئ اور محفل پر گراوتار کا استعمال کر رہا ہے؟
 
میں نے ابتداء میں گریویٹار استعمال کیا تھا اس کے بعد شاید فیس بک والا استعمال کرنے لگا۔ بہر کیف آپ کے ساتھ کیشنگ کا مسئلہ ہے۔ :)
 

زیک

مسافر
کیشنگ ہی کا مسئلہ لگتا ہے مگر گراوتار یا زین فورو کا کہ اپنے براؤزر کی کیش خالی کرنے سے کوئ فرق نہیں پڑا۔

ویسے فیس بک استعمال کرنے سے کیا محفل پر اوتار اپڈیٹ ہوتا رہتا ہے؟
 
کیشنگ ہی کا مسئلہ لگتا ہے مگر گراوتار یا زین فورو کا کہ اپنے براؤزر کی کیش خالی کرنے سے کوئ فرق نہیں پڑا۔

ویسے فیس بک استعمال کرنے سے کیا محفل پر اوتار اپڈیٹ ہوتا رہتا ہے؟

ہم بالکل پر یقین تو نہیں ہیں لیکن ہمارا خیال ہے کہ اوتار کی تبدیلی ٹرگر کر جاتی ہے۔ جہاں تک ہمیں یاد پڑتا ہے کہ ہمارا موجودہ اوتار فیس بک پر تبدیل ہونے کے کچھ دیر بعد از خود تبدیل ہو گیا تھا۔ اور وہ کچھ دیر شاید ہمارے براؤزر کے کیشے کی وجہ سے لگے تھے۔ :)
 

زیک

مسافر
اس وقت آپ کو اس صفحے پر میرا کونسا اوتار نظر آ رہا ہے؟ اور میری پروفائل پر کونسا؟ مجھے اس صفحے پر پرانا اور پروفائل پر نیا نظر آ رہا ہے۔
 
ہمیں تو دونوں مقامات پر درج ذیل تصویر نظر آ رہی ہے۔

da9b6da3744129da9dc22d1c8e5cff1e.jpg
 
Top