گردے چور

یہ پنجاب کے بھٹہ مزدوروں‌کی تصویر ہے جن کے گردے زبردستی نکال لیے گئے۔
یہ لاہور پریس کلب میں اپنے زخم دکھا رہے ہیں۔
10.jpg

جسارت
یہ کیا ہورہا ہے؟ گردے تک نکال لیتےہیں‌ظالم پیسے کے واسطے۔
 

مغزل

محفلین
روشن خیالی اور اعتدال پسندی۔۔۔
کیا کہنے بشرف صاحب۔۔۔۔ اب آپ کے کرنے سے ملک میں کوئی ظلم نہیں ہوتا۔۔
روٹی مفت ہوگئی ہے۔۔۔ قرض سب اتر چکا ہے۔۔۔ یہ لوگ آپ کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔۔
کمپیوٹر کی ذریعےانہوں نے یہ نشان لگوائے ہیں۔۔۔ جو آئی ٹی میں ترقی کا منھ بولتا ثبوت ہے۔۔۔
عوام کیلئے راوی چین ہی چین لکھتا ہے ۔۔۔
آپ جنتا کی چنتا مت کریں۔۔۔عوام خوشحال ہیں۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
سیاق و سباق کے بغیر اس طرح تصویر لگا کر اس پر تبصرہ کر دینا غلط ہے۔ پوری خبر بمع حوالہ دیں‌ تاکہ اس پر کوئی بحث ہو سکے
 
بدقسمتی سے یہ ایک بزنس بن چکا ہے۔ اور اس میں‌قابل احترام ڈاکٹر صاحبان، حکومتی اہلکار بھی شامل ہیں۔
 
Top