گرمی سےبچنے کے مختلف طریقے

بھارت کے شمالی اور مرکزی علاقے آج کل شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ ان علاقوں میں درجۂ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ بھارت کے شمالی شہر جموں میں سکول جانے والی ایک لڑکی دھوپ سے بچنے کے لیے چھتری لیے جا رہی ہے

130522131101_india_heat_1.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں منگل کو درجۂ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ یہ رواں سیزن میں نئی دہلی کا گرم ترین دن تھا

130522131104_india_heat_2.jpg
 
بھارت میں گرمیوں کے موسم میں پانی کی قلت عام سی بات ہے۔ بھارت کی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد سے 40 کلو میٹر دور ایک گاؤں جُول میں نوجوان لڑکیاں اور خواتین گھڑوں میں پانی بھر کر لاتی ہیں۔ اس گاؤں میں درجۂ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

130522131106_india_heat_3.jpg
 
بھارت کے شہر آلہ آباد کے ایک ریلوے سٹیشن پر ایک شخص گرمی دور کرنے کے لیے اپنے سر پر پانی ڈال رہا ہے جبکہ اس کے بچے کھٹرکی سے اسے دیکھ رہے ہیں

130522131110_india_heat_5.jpg
 
بھارت میں بڑھتے ہوئے درجۂ حرارت کی وجہ سے ڈاکڑوں نے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکڑوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے ٹائفائیڈ، معدے اور آنتوں کی سوزش اور فوڈ پوائزنگ جیسی بیماریاں بڑھ سکتی ہیں

130522131135_india_heat_6.jpg
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ویسے اطلاعاً عرض ہے کہ میرا شہر صادق آباد کا درجہ حرارت کل 48 تھا۔ اور آج صبح نو بج کر بیس منٹ پر 34 تھا۔۔ جب کہ قوی امکانات ہیں کہ آج بھی 48 ہی رہے گا۔۔ رپورٹ کے مطابق۔۔ :) ویسے بھی گرمی جب بڑھتی ہے تو ہمیں تو یہ 45 یا 46 مذاق ہی لگتا ہے۔ 55 کو ہاتھ لگا کر واپس آتے ہیں ہم۔۔۔۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
گرمی کا تو یہاں بھی یہی حال ہے کہ پچاس تک تو آرام سے چلی جاتی ہے۔ خشک گرمی اور لُو۔
 
Top