تنزیلہ افضل
محفلین
آہاہا! گرمی کا موسم آیا
ٹھنڈی قُلفیاں اور آم ساتھ لایا
بچے خوش ہیں کہ ہوں گی اب برساتیں
لمبے دن ہوں گے چھوٹی ہوں گی راتیں
آ رہی ہیں گرمیوں کی چھٹیاں
امّی پریشاں ہیں بچے لیکن شاداں
خوب کھیلیں گے خوب مزے کریں گے
امّی ڈانٹیں گی تو تھوڑا سا پڑھیں گے
کبھی کرکٹ تو کبھی چھپن چھپائی
گھروں کی کھڑکیوں کی ہے شامت آئی
کبھی ہاکی کبھی ہے گُلی ڈنڈا
تھک کے بیٹھے ، کھائیں گے قُلفہ ٹھنڈا
کِساں بھی خوش ہے کہ ہوگی اب کٹائی
ملے گا خلقت کو رزق، کرے گا وہ کمائی
بنائے رب نے ہیں موسم سارے اچھے
جو رب کا شکر کریں ہیں اچھے وہی بچے