عمران سرگانی
محفلین
سر الف عین عظیم شاہد شاہنواز بھائی اصلاح فرمائیں۔۔۔
مفعول فاعلاتن مفعول فاعلاتن
گر تو ملے خوشی سے خود کو اچھال ڈالوں
میں شعر گنگناؤں جھوموں دھمال ڈالوں
آنسو مرے جو اپنی تم آنکھ میں سمو لو
تو میں تمہارے شانوں پر اپنے بال ڈالوں
تیرے خیال کو میں یوں روپ دوں غزل کا
اس میں میں سر ملاؤں ، اس میں میں تال ڈالوں
کیسے چھپاؤں اپنے دل کے میں چیتھڑوں کو
جو ڈھانپے اس بدن کو خود پر وہ شال ڈالوں
عمران تو چھڑا کر مجھ سے نہ جا سکے دور
تجھ پر محبتوں کا ایسا میں جال ڈالوں
مفعول فاعلاتن مفعول فاعلاتن
گر تو ملے خوشی سے خود کو اچھال ڈالوں
میں شعر گنگناؤں جھوموں دھمال ڈالوں
آنسو مرے جو اپنی تم آنکھ میں سمو لو
تو میں تمہارے شانوں پر اپنے بال ڈالوں
تیرے خیال کو میں یوں روپ دوں غزل کا
اس میں میں سر ملاؤں ، اس میں میں تال ڈالوں
کیسے چھپاؤں اپنے دل کے میں چیتھڑوں کو
جو ڈھانپے اس بدن کو خود پر وہ شال ڈالوں
عمران تو چھڑا کر مجھ سے نہ جا سکے دور
تجھ پر محبتوں کا ایسا میں جال ڈالوں