گستاخان نبی!!

واجد حسین:
جزاک اللہ خیر!
------------------------

--------------------

مہوش:
میرا مقصد معلومات اکٹھی کرنی تھی اس مبارک کام میں

ہاتھ نمٹانا تھا۔ اس امید پر کہ اس گنہ گار اور عصیاں

آلود کو آقائے کونین محشر میں شفاعت کریں۔۔

میں متعصب شخص ہر گز نہیں میرا ہر جگہ یہی مقصد

ہوتا ہے کہ پھول لے دیکر بات کروں۔۔ پرہیز گار تقی

وغیرہ تو ہوں نہیں لیکن حق بات کرتے ہوئے تلوار بننا

پڑے تو بن جاتا ہوں۔۔۔
مجھے اس بات کی پرواہ نہیں ہوتی کہ کوئی مجھے ایک

جاہل اجڈ رجعت پسند کہے۔۔۔

اور جب بات محبوبِ خالق اور محبوبِ کل صلی اللہ

علیہ وسلم کی ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پوچھو مت
واللہ مجھے بہت دکھ ہوا تھا جب میں نے دیکھا کہ دھاگا

صحیح سمت میں نہیں جا رہا ۔۔۔
بلکہ میں نے تو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔۔۔ مجھے

بہت سارے تحفظات ہیں اس محفل پر ۔۔
خیر!
اللہ مالک
------------------------

-----------------------
خاور بلال:
آپکا انداز اگرچہ تلخ تھا لیکن پھر بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور آپکا آخری خط پڑھکر بڑا اچھا لگا ۔۔۔۔
از راہِ مزاح کہہ رہا ہوں کہ آپ نے جو تصویر لگائی

ہوئی ہے بڑی ذو معنی ہے!! ایک معصوم بچے کی

روح میں بڑا زبردست آدمی چھپا ہوا ہے!!
اللہ آپکو خوش رکھے!

آپ نے تفصیلی آرٹیکلز کی بات کی ہے
میرے بھائی از راہِ کرم ضرور عنایت فرمائیں اور کیا

ہی اچھا ہو اگر یہیں پوسٹ کردیں تاکہ سارا مواد ایک ہی

جگہ اکٹھا ہو جائے!
ابھی اگلے دنوں میرا سفر ہے کوشش ہوگی کہ سفر میں

بھی آتا رہوں۔ میرے لاپ ٹوپ پر ونڈوز وسٹا ہے اعجاز

اختر صاحب نے کیبورڈ بناکر دیا ہے چلا نہیں تھا اب

دوبارہ وہ مجھے بناکر دیں گے ان شاء اللہ وہ مل گیا تو

میری موجیں ہو جائیں گی!! ونڈوز اکس پی والا لیپ

ٹاپ نہیں ہوگا ساتھ ۔عربی اردو کی بورڈ ہے! اسی

کی بورڈ کی وجہ سے میرا محفل میں آنا جانا آسان

ہے! اللہ اعجاز اختر صاحب کا بھلا کرے۔ آمین

اور آپ نے جو معلومات عنایت کی ہیں جزاک اللہ خیر
اللہ آپکو نعم البدل عطا فرمائے!
مدینہ سے آپ کے لئے دعا ہے !!

اور اخیر میں ایک آیت ذہن میں رکھیں امید ہے آپکے الفاظ کی حدت کم ہو جائے گی!
قال تعالی:
((وجادلہم بالتي ہی ٲحسن))

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم شاکر القادری صاحب!
دل خوش ہوا آپکی فراہم کردہ معلومات سے اور جو آپ

نے لکھا کہ آپ مزید معلومات اور مواد فراہم کریں گے

یقین مانو دل سے دعائیں نکلی ہیں وہ بھی حضور اکرم

صلی اللہ علیہ وسلم کے جوار سے!
 

شاکرالقادری

لائبریرین
خاور بلال نے کہا:
نبیل
اگر آپ کے پیٹ میں سچ بولنے کا اتنا ہی درد ہورہا تھا تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نمک حلالی اچھی چیز ہے لیکن اتنی بھی کیا۔

خاور بلال!
براہ کرم اپنے لب و لہجہ کو نرم رکھیں اور بات کرتے وقت اس حکم ربی کو نہ بھولیں:
قولوا للناس حسنا
امید ہے کہ آپ آئندہ محتاط رہیں گے :)
 

سپینوزا

محفلین
راسخ نے کہا:
منصور حلاج نے کہا:
سارا نے کہا:
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ
توہینِ رسالت پر مبنی کتاب لکھنے والے شاتم رسول صلی اللہ علیہ وسلم
راج پال کو جہنم واصل کرنے والے شہید کی داستانِ حیات۔۔۔
http://www.quran-o-sunnah.com/khas/ghaziilamdeen/001.shtml

راجپال اس پمفلیٹ (کتاب نہیں) کا ناشر تھا مصنف نہیں۔

مصنف کون تھا پھر؟

مہربانی کرکے معلومات مہیا کریں

جب یہ پیمفلیٹ چھپا تو مصنف کا نام خفیہ رکھا گیا تھا۔ بعد میں مصنف کے بارے میں پتہ چل گیا۔ اس وقت نام ذہن میں نہیں ہے اور گوگل کرنے سے بھی آسانی سے نہیں ملا۔ اگر معلوم ہوا تو ضرور بتاؤں گا۔
 

سپینوزا

محفلین
شاکرالقادری نے کہا:
منصور حلاج نے کہا:
بات سیدھی سی ہے کہ محمد بن عبداللہ کی شان میں گستاخی کو کیوں علیحدہ درجہ حاصل ہو؟

: بات سیدھی سی ہے کہ محمد بن عبداللہ کی شان میں گستاخی کو کیوں علیحدہ درجہ حاصل ہو؟

منصور حلاج آپ یہاں پر اپنی پوزیشن واضح کریں کیا آپ ایک مسلم کی حیثیت سے یہاں گفتگو کر رہے ہیں یا کسی اور مذہب کی نمائندگی کیونکہ رسول کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام اس طرح سے بغیر کسی پروٹوکول کے لینا مجھے عجیب سا محسوس ہو رہا ہے
اگر آپ مسلم ہیں تو پھر آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیئے اور اگر آپ کسی غیر مسلم نظریہ کی نمائندگی کر رہے ہیں تو پھر علیحدہ بات ہے ایسی صورت میں بھی آپ سے درخواست ہو گی کہ اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیجئے گا

میں کسی کی نمائیندگی نہیں کر رہا۔ میرے نظریات کے بارے میں رائے آپ میرے دستخط سے اخذ کر سکتے ہیں۔

میں یہاں “حضرت محمد“ ہی لکھتا رہا ہوں کہ میرا مقصد کسی کو دکھ پہنچانا نہیں مگر اس ایک موقع پر “محمد بن عبداللہ“ لکھنے کی وجہ یہ تھی کہ ان کی انسانیت ظاہر کروں۔
 
قیصرانی نے کہا:
نبیل بھائی، منصور حلاج اور مہوش بہن خاور بلال اور اس کے لہجے پر میں صرف اتنا کہوں گا کہ جواب جاہلاں خاموشی باشد۔ کچھ لوگ کہ فساد فی سبیل اللہ کا بیج بونے کی کوشش کرتے ہیں

جس شخص کو بات شروع کرنے کے لئے پیٹ میں درد، امن پسندوں کو ہیضہ کی تشبیہات سوجھیں، ان کے بارے صرف اتنا کہوں گا کہ جس نبی ص کا نام بلند کرنے کی کوشش کر رہے ہو، اس کے اسوہ کو کبھی پڑھا، حیات کے حالات جاننے کی کوشش کی؟ یار تم لوگ اتنے گئے گزرے ہو کہ کسی سے بات کرنی ہو تو تم کہہ کر شروع کرتے ہو۔ کیا کوئی خاص تکلیف ہوتی ہے کسی کو عزت سے مخاطب کرتے ہوئے؟

ہم اس بحث وتحقیق میں چھ رکن ہیں سب کے سب عربی ہیں لیکن اکثر کو عربی اور انگلش زبان پر عبور ہے

کیا واقعی آپ عربی النسل ہیں؟


قیصرانی
خاور بلال اگرچھ تلخ لہجے میں بولے تھے لیکن اس تلخی کے پیچھے کیا عوامل کار فرما تھے؟؟
بصارت اور بصیرت سے دیکھو تو شاید آپ ایسی بات نہ لکھو

آپ نے پوچھا کہ میں عربی النسل ہوں!!
تو جناب (بٹ) عرب نہیں ہوتے۔ ہاں اگر بٹوں کی بنیاد یا اصول عربوں میں سے ہو تو شاید میں یہ کہہ سکوں کہ میں عربی النسل ہوں!
در اصل میں نے بٹوں کے بارے میں پوری تحقیق نہیں کی۔ جتنا مجھے معلوم ہوا ہے وہ میں آپکو بتاتا ہوں:

جٹ قوم کے بارے پڑھا تھا کہ انکی اصل یا معرب لفظ (زط) ہے۔ تبدیل ہوتے ہوئے یہ (جٹ) بنا!

بٹ کی اصل کیا ہے تلاش کے بعد مجھے (عراق) کی ایک بستی کا نام (بت) ملا جہاں کے (عثمان البتی) عالم مشہور ہیں۔

لیکن یہ بات کتنی موثوق ہے اس کے بارے میں میں کچھ نہیں جانتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر کسی کو معلوم ہو (بٹ) کے بارے میں کچھ تو وہ ضرور بتائے! بٹ کشمیریوں کی ایک ذات ہے۔

سو عربی النسل تو نہیں ہوں التبہ عربی (فل) آتی ہے۔ الحمد للہ!
 
منصور حلاج نے کہا:
شاکرالقادری نے کہا:
منصور حلاج نے کہا:
بات سیدھی سی ہے کہ محمد بن عبداللہ کی شان میں گستاخی کو کیوں علیحدہ درجہ حاصل ہو؟

: بات سیدھی سی ہے کہ محمد بن عبداللہ کی شان میں گستاخی کو کیوں علیحدہ درجہ حاصل ہو؟

منصور حلاج آپ یہاں پر اپنی پوزیشن واضح کریں کیا آپ ایک مسلم کی حیثیت سے یہاں گفتگو کر رہے ہیں یا کسی اور مذہب کی نمائندگی کیونکہ رسول کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام اس طرح سے بغیر کسی پروٹوکول کے لینا مجھے عجیب سا محسوس ہو رہا ہے
اگر آپ مسلم ہیں تو پھر آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیئے اور اگر آپ کسی غیر مسلم نظریہ کی نمائندگی کر رہے ہیں تو پھر علیحدہ بات ہے ایسی صورت میں بھی آپ سے درخواست ہو گی کہ اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیجئے گا

میں کسی کی نمائیندگی نہیں کر رہا۔ میرے نظریات کے بارے میں رائے آپ میرے دستخط سے اخذ کر سکتے ہیں۔

میں یہاں “حضرت محمد“ ہی لکھتا رہا ہوں کہ میرا مقصد کسی کو دکھ پہنچانا نہیں مگر اس ایک موقع پر “محمد بن عبداللہ“ لکھنے کی وجہ یہ تھی کہ ان کی انسانیت ظاہر کروں۔


آپ کے الفاظ اور تحریروں میں مجھے لا پرواہی اور خود سری کی بو آتی ہے!

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کا درجہ اللہ تعالی کے بعد کا ہے۔ یہ سارا قصہ ہے۔

باقی بشریت کی بحث کس نے گھسیٹی ہے یہاں پر؟؟
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ابوشامل نے کہا:
یہ تھریڈ ان جاہلوں کے لیے جو منصور حلاج کو تو شہید کہتے ہیں لیکن شان رسالت میں اپنی جانوں کو لٹانے والوں کو قاتل۔ بہت اچھے بیٹا! بڑا "نیک" کام کیا تم نے یہ جملہ لکھ کر، منصور حلاج کی روح کو بہت ایصال ثواب کیا تم نے!
اب اس جملے کو پڑھو اور سر دُھنو
عقل اور شرم نہ ہو تو موجیں ہی موجیں !
ابو شامل بھائی!
آپ تو بڑے ہیں تحمل سے کام لیں اور غور کریں کہ
جب ندوہ میں میٹنگ ہو رہی تھی تو قریش مکہ نے یہ تجویز کیوں پیش کی تھی کے حج کے ایام میں مکہ کی سمت آنے والے تمام راستوں پر لوگوں کو بٹھا دیا جائے اور ہر آنے والے سے کہا جائے کہ محمد﴿ص﴾ کے قریب بھی نہ جانا وہ جادوگر ہے تمہیں گمراہ کر دے گا۔
کیا واقعی محمد ﴿ص﴾ جادوگر تھے؟؟؟؟
یا یہ ان کا حسن اخلاق تھا جو ہر ملاقاتی کا دل موہ لیتا تھا اور اسے اپنا بنا لیتا تھا۔
بیدم شاہ وارثی﴿رح﴾ نے کیا خوب کہا:
ایسی آنکھوں کے تصدق میری آنکھیں بیدم
کہ جنہیں آتا ہے اغیار کو اپنا کرنا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں یہاں اس کو بہ ترمیم پیش کرنا چاہتا ہوں:
ایسی باتوں کے تصدق میری باتیں بیدم
کہ جنہیں آتا ہے اغ۔۔۔۔۔۔یار کو اپ۔۔۔۔۔نا کرن۔ا

:)
 

سپینوزا

محفلین
جواب

ابوشامل نے کہا:
میرے بھائی! میرے دوست! آپ اپنے ذہن پر اتنا زور نہ دیجیے، جس شخص کی یادداشت اتنی کمزور ہو اسے آرام کا مشورہ دیا جاسکتا ہے سوچنے کا نہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا نبی کریم صلی اللہ وسلم کی زندگی میں اس شخص کو قتل کرنے کا واقعہ آپ کو یاد نہیں جو نبی کریم کے دربار میں اپنے حق میں فیصلہ نہ ہونے پر مقدمہ حضرت عمر کے سامنے لے آیا تھا تو عمر فاروق نے یہ کہہ کر اس کا سر قلم کردیا تھا کہ مسلمان ہونے کے باوجود جسے نبی کریم کا فیصلہ قبول نہیں اس کی سزا موت ہے۔
دوسری بات قرآن مجید میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اونچی آواز میں بات کرنے پر صحابہ کرام جیسی ہستیوں کو اعمال غارت ہوجانے کی سخت ترین تنبیہ کی گئی ہے جبکہ وہ معیاری ترین مسلمان تھے۔
بھائی آپ چونکہ مسلم معاشرے سے باہر رہتے ہیں اس لیے آپ یہ "درد سر" نہ پالیں، اپنے کام سے کام رکھیں۔ اس طرح کے موضوعات پر اس طرح کے بیانات دے کر آپ خود کو کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ کیا آپ کو اپنے اعمال کی کوئی فکر نہیں؟ امید ہے کہ آپ ضرور مسلمان ہوں گے؟ کیوں اپنی زبان کے باعث خود کو آزمائش میں ڈال رہے ہیں اور اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں؟ اگر آپ مسلمان نہیں تو میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ کو ہدایت دے اور معاملات کو سمجھنے اور ان پر غور و فکر کرنے کی توفیق دے۔
آپ کے سوالات سن کر اتنا افسوس ہورہا ہے کہ میں بیان نہیں کرسکتا!

والسلام


------

ان شہیدوں کے لیے مجھ ناچیز کا خراج عقیدت

اے راہ رواں! اے راہ وفا! ہم تم سے بہت شرمندہ ہیں

تم جان پہ اپنی کھیل گئے اور ہم سے ہوئی تاخیر بہت​

ابوشامل: تمیز سے بات کریں۔

آپ نے جس واقعے کا ذکر کیا ہے اس کی رو سے غیرمسلم کو گستاخیِ رسول پر سزا کیسے دی جا سکتی ہے؟
 
منصور حلاج نے کہا:
جٹ اور بٹ بھی عرب نکل آئے :shock:

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کا درجہ اللہ تعالی کے بعد کا ہے۔ یہ سارا قصہ ہے۔

صرف ایک مسلمان کے لئے۔

‌محترم آپکو اردو نہیں آتی؟
کیا آپکو سمجھ نہیں آتی میں نے کیا لکھا ہے!!
بقول قیصرانی
آپ فساد فی سبیل اللہ کر رہے ہیں!
 
نبیل نے کہا:
راسخ نے کہا:
قیصرانی
خاور بلال اگرچھ تلخ لہجے میں بولے تھے لیکن اس تلخی کے پیچھے کیا عوامل کار فرما تھے؟؟
بصارت اور بصیرت سے دیکھو تو شاید آپ ایسی بات نہ لکھو

السلام علیکم،

برادرم راسخ، میں اگر کسی کی لاف زنی کے جواب میں خاموش رہا ہوں تو یہ صرف میری انتظامی مجبوری سمجھ لیں اور کسی حد تک اظہار رائے کی آزادی کا پاس بھی۔ آپ کے متعلق میں اچھی رائے رکھتا تھا لیکن اس ہرزہ سرائی کو بصارت اور بصیرت کا نام دے کر آپ نے مجھے اپنی رائے بدلنے پر مجبور کر دیا ہے۔


میں نے صرف ایک مرتبہ ایک جگہ واقعاتی شہادت کی نشاندہی کی کوشش کی تھی لیکن میں بھول گیا تھا کہ ہمارے لیے سنی سنائی باتیں ہی کافی ہوتی ہیں اور حقائق بے معنی ہوتے ہیں۔

والسلام

وعلیکم السلام
نبیل جبکہ عتابانہ باتیں کہنا شروع ہوچکی ہیں تو یہ بھی بتاتا چلوں کہ آپ کے بارے میں بھی میری رائے بہت ہی اچھی تھی اور اچھی ہے
کئی ایک واقعہ پر آپ کے تبصرے پڑھ کر مجھے اچھا نہ لگا تھا لیکن میں نے وہاں کوئی تبصرہ نہیں کیا!! اور کبھی آپکا کسی بات پر عتاب نہیں کیا!!
نہ ہی میں اس بات پر ڈائرکٹ آپک کچھ کہا ہے!!
میں آپ کا احترام کرتا ہوں
اور بڑا ہونے کے ناطے کرتا رہوں گا!
اختلاف تو ہوتا ہی رہتا ہے
اب ان اختلافات کی وجہ سے ایک دوسرے کا احترام کرنا چھوڑ دیں تو اسک کیا نام دیں ہم؟؟

قیصرانی بھائی سے میرا کبھی کبھی اختلاف ہوتا رہتا ہے
لیکن انکا احترام میرے دل میں بدستور قائم ہے!!

نبیل بھائی !
افسس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمیں اختلاف بھی اچھی طرح کرنا نہیں آتا!!

خیر میں اس محفل سے کئی امیدیں لگائے بیٹھا ہوں۔۔ سوچا تھا کچھ احباب مل کر تحقیقی کام بھی کریں گے اردو کے لئے !!
لیکن یہاں کچھ لوگ ایسے ہیں جو مسخرانہ طور پر آتے ہیں
ایسے ماحول میں کام ممکن نہیں!!
دوسری بات اب آپ کی نکل آئی کہ آپ نے میرے بارے میں رائے بدل لی ہے!!
میاں آپ کا احترام ابھی تک کرتا ہوں
کرتا رہوں گا

نیز ہر شخص جو ہمز ولمز میں ماہر ہے اسکا بھی احترام کرں گا
جو مجھے رجعت پسند کہے گا اسکا بھی ۔۔

رنہ ایک مدینہ میں رہنے والے اور دیگر خطۂ ارض پر رہنے والے میں فرق کیا رہ جاتا ہے!!

مجھے نفرت کرنا نہیں آتی!!
اختلاف کرنے کا حق رکھتا ہوں

خوش رہو :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

برادرم راسخ۔ میں اپنی گزشتہ پوسٹ میں شاید کچھ زیادہ کہہ گیا۔ میں اس پر معذرت چاہتا ہوں۔ مجھے کسی اور کی جانب سے لعن طعن کی پرواہ نہیں ہے لیکن آپ کی جانب سے اسے ٹھیک کہنے پر مجھے صدمہ پہنچا تھا۔

میں سیاسی مباحث میں دوسرے اراکین کی طرح صرف اپنا نکتہ نظر بیان کرتا ہوں، کوئی فیصلہ نہیں دیتا اور نہ ہی میرا مقصد کسی کو زچ کرنا یا دکھ پہنچانا ہوتا ہے۔

والسلام
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
جزاک اللہ نبیل بھائی آپ کی یہی اخلاق اور برداشت ہے کہ اس فورم پر روانی ہے ماشاءاللہ راسخ بھائی
اور خوشی کی بات یہ ہے کہ اردو کوگل سرچ میں کوئی بھی لفط لکھ لیں تو زیادہ تر لنکس اردو ویب ہی کی ہوگی۔۔۔۔۔۔۔

واجدحسین
 

قیصرانی

لائبریرین
ہم اس بحث وتحقیق میں چھ رکن ہیں سب کے سب عربی ہیں لیکن اکثر کو عربی اور انگلش زبان پر عبور ہے
آپ نے لکھا تھا کہ اس گروپ کے اراکین چھ ہیں، آپ بھی اس گروپ کے رکن ہیں اور سب کے سب اراکان عربی النسل ہیں۔ اس لئے پوچھا کہ میرے علم کے مطابق آپ عربی النسل نہیں بلکہ پاکستانی النسل ہیں
 
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

برادرم راسخ۔ میں اپنی گزشتہ پوسٹ میں شاید کچھ زیادہ کہہ گیا۔ میں اس پر معذرت چاہتا ہوں۔ مجھے کسی اور کی جانب سے لعن طعن کی پرواہ نہیں ہے لیکن آپ کی جانب سے اسے ٹھیک کہنے پر مجھے صدمہ پہنچا تھا۔

میں سیاسی مباحث میں دوسرے اراکین کی طرح صرف اپنا نکتہ نظر بیان کرتا ہوں، کوئی فیصلہ نہیں دیتا اور نہ ہی میرا مقصد کسی کو زچ کرنا یا دکھ پہنچانا ہوتا ہے۔

والسلام

وعليكم السلام

میاں! کیوں شرمندہ کرتے ہو! معذرت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں! اچھی بات ہے کہ دل کی بات کہہ دی اس طرح دل صاف رہتا ہے ورنہ کدورتیں دل میں رکھنے سے دل نہیں رہتا حقد وضغینہ کی آماجگاہ بن جاتا ہے!
آپ نے اپنے دل کی کہہ دی ہم نے اپنی سنادی
کوئی حرج نہیں!!

اور عامر شہید کے بارے میں یا کسی اور واقعہ کے حقائق میڈیا پر دکھائے اور جاتے ہیں نکلتے اور ہیں!
میں یہ بات تجربے سے کہہ رہا ہوں
آپ نے جو حقائق دیکھے بیان کردئیے
کچھ کو اور کچھ معلوم تھا اس نے وہ کہہ دیا
کچھ نظریات میں اختلاف کی وجہ سے موقف بدل گیا
اب عامر شہید نے اگر اس گستاخ کے رد فعل میں صرف چھری اٹھائی اور اس کی طرف لپکا پکڑا گیا ۔۔۔
میں اسکو بھی بہادری کہوں گا!!
میاں یہ وہ نقطہ ہے جہاں آکر سارے مسئلے دم توڑ جاتے ہیں!
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مسٔلہ ہو اور جوان جذبہ ہو غیرت سے لبریز ہو ۔ ۔ ایسا فعل سرزد ہو جائے
یار اگر اس کے اس اقدام پر خدا اسے بخش دے تو کوئی بعید نہیں!!!

نبیل!

میرے لفظ ٹوٹ رہے ہیں۔۔۔
لفظوں میں رعشہ پیدا ہو رہا ہے ۔۔۔
اس موضوع پر کبھی قلم جاری ہوا تو ضرور لکھوں گا۔

اور میری طرف سے بھی معذرت قبول کرو!! میرا اس معاملے میں ساتھ دینے کا یہ مقصد بالکل نہیں تھا کہ جو کسی نے کہا درست کہا ۔۔۔
الفاظ کی شکلیں بدلی جا سکتی ہیں ۔۔۔ بڑی سے بڑی بات پیار کے پیرائے میں کہی جا سکتی ہے
اور آئندہ دوستوں سے مجھے یہی امید ہے!!
 
قیصرانی نے کہا:
ہم اس بحث وتحقیق میں چھ رکن ہیں سب کے سب عربی ہیں لیکن اکثر کو عربی اور انگلش زبان پر عبور ہے
آپ نے لکھا تھا کہ اس گروپ کے اراکین چھ ہیں، آپ بھی اس گروپ کے رکن ہیں اور سب کے سب اراکان عربی النسل ہیں۔ اس لئے پوچھا کہ میرے علم کے مطابق آپ عربی النسل نہیں بلکہ پاکستانی النسل ہیں

قیصرانی
در اصل جب میں نے یہ بات لکھی تھی تو اپنے ذہن میں اپنے آپکو نکال کر لکھی تھی

اگر میں بھی عربی ہوتا تو میں لکھتا (ہم سب کے سب عربی ۔ ۔ )

لیکن ایسی بات نہیں !
باقی دوست سب عربی ہیں میں نہیں
صرف میں پاکستانی ہوں باقی وہ بھی مختلف ممالک سے ہیں لیکن ہیں عربی

مجھے اتنا ہے کہ صرف عربی آتی ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم راسخ،

آپ کو دوبارہ دیکھ کر مجھے بہت اطمینان ہوا ہے۔ میں نے اس تھریڈ پر سے اپنی کچھ پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ میرا مقصد کسی کی دلآزاری نہیں تھا اور نہ ہی مجھے کسی کی باتوں کی رنجش ہے۔

والسلام
 
نبیل نے کہا:
السلام علیکم راسخ،

آپ کو دوبارہ دیکھ کر مجھے بہت اطمینان ہوا ہے۔ میں نے اس تھریڈ پر سے اپنی کچھ پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ میرا مقصد کسی کی دلآزاری نہیں تھا اور نہ ہی مجھے کسی کی باتوں کی رنجش ہے۔

والسلام

میری کوئی پوسٹ نا مناسب معلوم ہو تو حذ کر سکتے ہیں
 
محترم شاکر القادری صاحب
السلام علیکم

مجھے یاد پڑتا ہے آلپ نے مطالعہ کرکے یہاں لکھنا کا کہا تھا
میں آپکا انتظار کر رہا ہوں
 
جزاک اللہ خیر
ضرور لکھیے شاکر صاحب
اللہ ہم کو غلامی نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) میں‌ ہی موت ائے۔
اللہ ہمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں کو نیست و نابود کردے۔
اللہ ہم اپنی پناہ میں رکھ۔
اللہ ہم کو شیطانوں پر غلبہ عطا فرما۔امین
 
Top