طالوت
محفلین
100 سے زیادہ اقسام پر مشتمل پھول گلاب کئی ایک رنگوں میں دنیا بھر میں پایا جاتا ہے۔۔ مگر ایشیا میں اس کی سب زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں۔۔ عطر گلاب اور عرق گلاب سے تو ہم سب واقف ہی ہیں ۔۔ صدیوں سے اس پھول کی پھولوں پر حکمرانی ہے۔۔۔ قدیم یونانی اور رومن اسے محبت کی دیوی کی نشانی کے طور پر جانتے تھے ، روم میں جنگلی گلاب کا دروازے کے باہر پڑا ہونا مطلب ، کمرے میں کچھ سنجیدہ اور رازدارانہ گفتگو کا ہونا سمجھا جاتا تھا ۔۔ جبکہ عیسائیوں نے پانچ پتیوں والے گلاب کو خون سے نسبت دے کر اپنے شہیدوں کے نام کر رکھا تھا بہت بعد میں اسے شادی کا پیغام بھجوانے کے لیے بھی استمعال کیا جانے لگا۔ جبکہ لفظ Rose کے معنٰی گلابی یا سرخ کے لیے جاتے ہیں اور یہ لاطینی زبان کے لفظ Rosa سے ماخوذ ہے ۔۔ یہ پھول برطانیہ اور امریکہ کا قومی پھول ہے (اور اتفاق سے ان دونوں نے اس کی سرخی کی ہمیشہ "لاج" رکھی ہے)۔۔
اور یہ ہمارے مرکز اسلام آباد کا نشان(شہری نشان کہہ سکتے ہیں) بھی ہے۔
سرخ گلاب