گلاوٹ کا قیمہ

سارہ خان

محفلین
اجزاء :

ایک کلو قیمہ ( فرج کا رکھا ہوا نہ ہو )
ادرک ایک چھوٹا پیس
لہسن ایک پوری گڈی
پیاز ایک درمیانی سائز کی
لال مرچ حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
دھنیا پاؤڈر ایک ٹی اسپون
گرم مصالحہ پسا ہوا جس میں خشخاش بھی شامل ہو ایک ٹی اسپون
بیسن 2 ٹیبل اسپون
کچا پپیتا آدھا درمیانی سائز کا
آئل 2 ٹیبل اسپون

ترکیب :

بیسن کو بھون لیں ، کچا پپیتا چھلکے سمیت پیس لیں یا کدوکش بھی کر سکتے ہیں ۔ قیمے مین تمام مصالحے مکس کر کے پانچ چھ گھنٹے کے لئے رکھ دیں ( فرج میں نہیں رکھنا ہے ) گرمی کے موسم میں 2 سے تین گھنٹے رکھیں ۔ اس کے بعد آئل ڈال کر دم کی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں ۔۔ تقریباً دو سے تین گھنٹے اس کو دم کی آنچ پر ہی پکنے دیں ۔۔
آخرمیں کوئلے کا دم دیں اس کے لئے روٹی یا پیاز کے چھلکے پر جلتا ہوا کوئلہ رکھ کر اچھی طرح برتن کو ڈھک دیں تا کہ بھاپ نہ نکلے ۔۔ ڈھکن اس ہی وقت کھولیں جب سرو کرنا ہو ۔۔ :)
 
اچھا تو یہی ہے وہ پکوان جس کا ذکر حجاب بٹیا نے بھی ایک بار کیا تھا۔ بیٹا اس کی آدھی لذت تو میں نے سوچ سوچ کے لے لی۔

ویسے اس کی تیاری ذرا وقت طلب ہے۔
 
سارہ خان

محفلین
جی بھیا یہ وہ ہی ہے ۔۔ اور حجاب کے ہی بار بار کہنے پر مجھے یہاں لکھنے کی توفیق ہوئی ۔۔۔:grin:

آپ کو کیا دقت لگ رہی ہے بھیا ۔۔ ؟ مجھے تو بہت آسان لگتا ہے بنانا ۔۔۔
 
حجاب

محفلین
اجزاء :

ایک کلو قیمہ ( فرج کا رکھا ہوا نہ ہو )
ادرک ایک چھوٹا پیس
لہسن ایک پوری گڈی
پیاز ایک درمیانی سائز کی
لال مرچ حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
دھنیا پاؤڈر ایک ٹی اسپون
گرم مصالحہ پسا ہوا جس میں خشخاش بھی شامل ہو ایک ٹی اسپون
بیسن 2 ٹیبل اسپون
کچا پپیتا آدھا درمیانی سائز کا
آئل 2 ٹیبل اسپون

ترکیب :

بیسن کو بھون لیں ، کچا پپیتا چھلکے سمیت پیس لیں یا کدوکش بھی کر سکتے ہیں ۔ قیمے مین تمام مصالحے مکس کر کے پانچ چھ گھنٹے کے لئے رکھ دیں ( فرج میں نہیں رکھنا ہے ) گرمی کے موسم میں 2 سے تین گھنٹے رکھیں ۔ اس کے بعد آئل ڈال کر دم کی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں ۔۔ تقریباً دو سے تین گھنٹے اس کو دم کی آنچ پر ہی پکنے دیں ۔۔
آخرمیں کوئلے کا دم دیں اس کے لئے روٹی یا پیاز کے چھلکے پر جلتا ہوا کوئلہ رکھ کر اچھی طرح برتن کو ڈھک دیں تا کہ بھاپ نہ نکلے ۔۔ ڈھکن اس ہی وقت کھولیں جب سرو کرنا ہو ۔۔ :)

شکریہ سارہ ، لکھنے کی توفیق تو ہوئی تم کو کب سے کہا تھا ، اب تک تو قیمہ بنا بھی لیتی اب کچّا پپیتا ملے تو بناؤں گی ۔ شکریہ ۔
 
سارہ خان

محفلین
چلو جب بناؤ تو بتانا ۔۔ ویسے مزا نہ آئے تو پیسے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بالکل واپس نہیں۔۔ ;) پھر یقیناً تم نے بنانے میں کوئی غلطی کی ہوگی ۔۔;)

اس ہی ترکیب سے بوٹی کباب بھی بنتے ہیں ۔۔ بس اس میں قیمے کی جگہ گوشت استعمال ہوتا ہے ۔۔۔
 
فہیم

لائبریرین
آج بس گھومتے پھرتے یہاں ایسے ہی آگیا۔

نام سے تو لگا تھا کہ شاید بڑا ہی اسپیشل قسم کا ہوگا یہ قیمہ۔

لیکن ہی تو سیدھا سادا دَم والا قیمہ ہے۔
ایک ٹپ میری طرف سے بھی لے لیں‌ کہ بیسن کی جگہ بھنے ہوئے چنے پیس کر استعمال کرنے سے یہ زیادہ مزیدار ہوجاتا ہے:hatoff:
 
سارہ خان

محفلین
فہیم قیمے تو بہت سارے ہیں ۔۔۔ دم کا قیمہ ۔۔ لگن کا قیمہ ۔۔۔ گلاوٹ کا قیمہ ۔۔ اب مجھے نہیں پتا کہ ان کی ترکیب میں کیا فرق ہے ۔۔۔۔ لیکن کوئلے کا دم سب میں ہوتا ہے ۔۔

اور بھنے ہوئے چنے واقعی زیادہ اچھے ہوتے ہیں پر چنے لے کر اب بھونے کون ۔۔ بیسن آسان رہتا ہے ۔۔ ویسے یہ دونوں چیزیں دستیاب نہ ہوں تو پاپوں کا چورا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔۔۔
 
Top