گلشنِ اردو شاعری سے شبنم اور رومان کی رخصتی - {انتقالِ شبنم رومانی}

باذوق

محفلین
اردو شعر و ادب کو وقت کی چلچلاتی دھوپ میں چھوڑ کر احمد فراز کے بعد ایک اور تناور درخت رخصت ہوا۔
[arabic]انا لله وانا اليه راجعون[/arabic]

[arabic]كل من عليها فان[/arabic]
کل یہ دنیا جہاں ہے فانی
اب فقط رب کی ذات لافانی
کیوں نہ ٹپکے پلک سے اب شبنم
چھوڑ کر چل دئے ہیں رومانی
(محسن علوی)

دسمبر 1920ء میں ہندوستان کے مشہور اور مردم خیز شہر "شاہجہاں پور" میں پیدا ہونے والے معروف اور صاحب طرز ادیب و شاعر شبنم رومانی ، اسی (80) برس کی عمر میں کراچی میں 17-فبروری-2009ء کو انتقال کر گئے۔ پسماندگان میں دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔

احمد ندیم قاسمی نے برسوں پہلے شبنم رومانی کی شاعری کے متعلق کچھ یوں کہا تھا کہ ۔۔۔۔۔

سخنوری اور ہنروری جس حسن توازن کے ساتھ شبنم رومانی کی نظموں اور غزلوں میں پائی جاتی ہے وہ اپنی جگہ ایک مثال ہے۔ غزل ہو یا نظم ، شبنم موضوع کی مناسبت سے الفاظ کو اتنے سلیقے سے سلکِ سخن میں پروتا ہے کہ بیشتر مقامات پر زبان اور بیان پر اس کا عبور "اعجاز" کا درجہ حاصل کر لیتا ہے۔
آزاد نظموں کو مقبول بنانے میں بھی شبنم کا کردار بہت نمایاں رہا ہے۔ شبنم ، رومانی الفاظ کی خارجی اور داخلی موسیقی ہر کماحقہ حاوی ہے۔
دوسری تمام چیزوں پر مستزاد شبنم کی فکری توانائی بھی بےحد جاندار ہے جو زندگی کا اثبات کرتی ہے ، جبکہ شبنم کے یہاں موضوعات کا اتنا تنوع ہے کہ ان کی پوری زندگی متنوع ہوتی ہے۔ شبنم کی شاعری سچی اور اچھی شاعری تو ہے ہی دیانتدارانہ شاعری بھی ہے !



~~ منتخب اشعار ~~

ہنس رہا ہوں آج کل بیٹھا ہوا
دولتِ شبنم غریب ، اہلِ بہار کے قریب
کاغذوں کے اک بڑے انبار پر
درد کے کچھ محاورے ، حسن کی کچھ علامتیں

درد پیراہن بدلتا ہے یہ ہم پر اب کھلا
صرف لفظوں کی دھنک کو شاعری سمجھتے تھے ہم

میری باتیں مہکی مہکی جیسے میر کے نازک شعر
ان کی باتیں سوچی سمجھی جیسے غالب کا دیوان

چاہو ، پر حد سے زیادہ نہ کسی کو چاہو !
بدل گئے مرے چہرے کے خوشگوار نقوش
غلطی کی تھی سو دشمن مرے احباب ہوئے
سمجھ رہا تھا تری آرزو کو میں آسان

اب کے بارش ایک ساتھی دے گی
ایک چہرہ بن گیا دیوار پر
 

محمد وارث

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

بہت افسوس ہوا شبنم رومانی کے انتقال پر، اللہ تعالٰی ان کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں، آمین یا رب العالٰمین۔
 

نوید صادق

محفلین
کون پہنچا ہے دشتِ امکاں تک
ویسے "پہنچا ہوا" تو میں بھی ہوں

میرا دشمن ہے دوسرا ہر شخص
اور وہ دوسرا تو میں بھی ہوں

آئنہ ہے سبھی کی کمزوری
آپ کیا خود نما تو میں بھی ہوں
۔۔۔۔۔۔۔
مجھے یہ زعم کہ میں حسن کا مصور ہوں
انہیں یہ ناز کی تصویر تو ہماری ہے

--------------------
اللہ تعالیٰ شبنم رومانی مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے۔اور ان کے درجات بلند کرے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
 

الف عین

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
خبر تو مجھے پہلے ہی مل چکی تھی۔۔ لیکن میرے پاس فیصل عظیم کا ای میل آئ ڈی کہیں کھو گیا ورنہ ان کو پرسے کا خط تو لکھ ہی دیتا۔
 

باذوق

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
خبر تو مجھے پہلے ہی مل چکی تھی۔۔ لیکن میرے پاس فیصل عظیم کا ای میل آئ ڈی کہیں کھو گیا ورنہ ان کو پرسے کا خط تو لکھ ہی دیتا۔
آپ سمت کے اگلے شمارے کے لیے گوشہ شبنم رومانی ضرور شائع کیجئے گا۔
شبنم رومانی سے متعلق کچھ مواد ہو سکے تو میں یہیں پوسٹ کر دوں گا یا آپ کو ایمیل کر دوں گا (بشرط دستیابی فرصت)
 

الف عین

لائبریرین
بھیج دیں باذوق۔۔ شبنم رومانی کے علاوہ رفعت سروش پر بھی مجھے وصول ہو چکا ہے۔ ویسے اس بار ارادہ اقبال نمبر کا ہے۔
 
Top